Daily Mumtaz:
2025-05-12@11:52:19 GMT

ماں کی محبت

اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT

ماں کی محبت

1970 کی دہائی میں شی جن پھنگ نے چین کے صوبے شان شی کے دیہی علاقے لیانگ جیا حہ میں سات سالوں تک کام کیا ۔مصروفیات کے باعث ملاقاتیں کم اور جدائی کا وقت زیادہ تھا لیکن یہ شی جن پھنگ اور ان کی والدہ کے درمیان معمول کی بات تھی ۔ لیانگ جیا حہ میں اپنے قیام کے دوران شی جن پھنگ نےمقامی کسانوں کے ساتھ ان کا رہن سہن اپنا یا، ان کے ساتھ رہائش اختیار کی اور ہر قسم کا کام کیا۔ کئی سال بعد انہوں نے اپنے ایک مضمون میں لکھا کہ “مشکل زندگی نے میری تربیت کی ۔ اس کے دو بڑے فوائد حاصل ہوئے ۔ ایک یہ کہ میں نے سیکھا کہ حقیقت کیا ہے ، حقیقت پسندانہ رویہ کیا ہے اور عوام کیا ہیں۔ یہ میرے لئے زندگی بھر کے لئے فائدہ مند چیزیں ہیں۔ دوسرا یہ کہ یہ مشکلات میری خود اعتمادی کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوئیں۔” شی جن پھنگ کے لئے ماں کی محبت میں سختی بھی تھی۔ ماں کی دی ہوئی تعلیم اور تربیت نے ہی شی جن پھنگ کو ایک دیانت دار فرد بننے کی بنیاد فراہم کی۔ جب وہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے، تو انہوں نے بڑی سیاسی ہمت اور ذمہ داری کے ساتھ بدعنوانی کے خلاف جدو جہد کو گہرائی تک آگے بڑھایا۔ایک بار وہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پارٹی اسکول کے زیر اہتمام کاؤنٹی سطح کے پارٹی سکریٹری کے تربیتی پروگرام کے طلباء سے گفتگو کر رہے تھے تو سخت لہجے میں بولے ” عہدہ چاہیں تو دولت چھوڑدیں، اور دولت چاہیں تو عہدہ نہ رکھیں۔” خود پر سختی برداشت کرنا، محنت ، دیانت داری اور عوام کو اپنے دل میں رکھنا ، شی جن پھنگ کے لئےان کی والدہ چھی شن کی توقعات اور مطالبہ بھی ہیں اور خاندانی اقدار کی وراثت بھی ۔ ماں کی محبت شی جن پھنگ کو اس عزم کے ساتھ کہ “میں اپنی ذات کو فراموش کروں گا اورعوام کو مایوس نہیں کروں گا” چینی عوام کی رہنمائی کرنے کی ترغیب دے رہی ہے تاکہ چینی طرز کی جدیدیت مسلسل آگے بڑھے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شی جن پھنگ کے ساتھ ماں کی

پڑھیں:

تو عظیم ہے ماں!

ماں صرف ایک رشتہ نہیں، بلکہ ایک پورا ادارہ ہے۔ ماں بچے کی پہلی معالج اور نرس بھی ہے، پہلی معلمہ بھی، اور زندگی بھر کی راہ نما بھی، یہ وہ رشتہ جو سو فی صد بے لوث محبت اور بغیر کسی غرض کے بنایا گیا ہے۔ اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ اللہ تعالٰی نے اپنی محبت کو بھی ماں کی محبت سے تشبیہ دی ہے۔

بچے کی دنیا میں آمد سے لے کر اس کی پرورش اس کی تربیت اور اس کے چھوٹے سے چھوٹے دکھ پر بہت پریشان ہو جانے والی ماں ہی اس کی بہترین درس گاہ ہوتی ہے۔ رات کو اٹھ اٹھ کر بچے کی نیند کی فکر کرنا اور اسے سنبھالنا، اس کی تمام ضروریات کا خیال اور آرام کا دھیان رکھنا، اس پر اپنی نیند قربان کرنے کا جذبہ اور تڑپ  ایک ماں ہی کر سکتی ہے اور کرتی بھی ہے۔

ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جانے والے ’مدرز ڈے‘ کا مقصد اپنی زندگی کی سب سے قیمتی ہستی کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ ’ماؤں کا عالمی دن‘ ہمیں ہر گز یہ نہیں کہتا کہ اس ان کا مقصد صرف تحفے دینا یا تصاویر بنوانا ہے، بلکہ ماں سے محبت، عزت اور احترام میں مزید اضافہ کرنا ہے۔ ان کے لیے وقت نکالیں، ان کی بات سنیں ان کی دعاؤں میں شامل ہوں۔ ’’ماں کی دعا جنت کی ہوا‘‘ ایسے ہی ’ٹرک آرٹ‘ کا حصہ نہیں بنا، بلکہ ماں کی دعا اللہ تعا لیٰ کے عرش پر سنی جاتی ہے۔

آج کے تیز رفتار دور میں جہاں بہت سی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے، وہیں ماں کے کردار میں بھی بہت وسعت آئی ہے، آج وہ گھر کی چار دیواری تک محدود نہیں، بلکہ دفتر، یونیورسیٹیوں اور کاروباری دنیا میں بھی  بھرپور ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔

ماں بننا ایک نعمت ہے، لیکن ماں کے رتبے سے وفا کرنا ایک مسلسل قربانی، صبر، ہمت اور محبت کا نام ہے۔ یہ سفر فقط لوریوں، چمکتے جھولوں یا مسکراہٹوں تک محدود نہیں، بلکہ جاگتی راتوں، بے آواز آنسوؤں، اور قربانیوں سے بھرا ہوتا ہے۔ خاص طور پر جب آپ ایک اکیلی، خودمختار، اور ’ورکنگ ماں‘ ہوں۔

ایک ’ورکنگ ماں‘ ہونے کا مطلب ہے کہ آپ کو ہر وقت خود کو دو حصوں میں بانٹنا پڑتا ہے۔ ایک طرف پروفیشنل ذمہ داریاں، دوسری طرف وہ چھوٹے ہاتھ جو صرف آپ کی انگلی پکڑ کر چلنا چاہتے ہیں۔ دن میں ایک ماں کی طرح بچے کو یاد کرنا اور شام کو ایک پروفیشنل کی طرح اپنی میٹنگ مکمل کرنا… یہ بظاہر تو یہ ایک توازن ہے، مگر اندر سے ایک مسلسل اور مکمل جنگ کی طرح ہے۔

بطور ایک استاد اب میری صبح، اُس کے اسکول کی تیاری سے شروع ہوتی ہے، پھر میری کلاسوں، پھر اس کا ڈے کیئر، اور پھر شام کو جلدی سے اسے لینے کی کوشش۔ میں چاہتی ہوں، وہ جانے کہ اس کی ماں ہمیشہ اس کے لیے وقت نکالتی ہے، چاہے دنیا کتنی ہی مصروف کیوں نہ ہو۔ ماں چاہے ورکنگ ہو، یا گھریلو ہو۔ ماں کو کوئی ایک دن نہیں چاہیے، بلکہ اُسے ہر دن چاہیے، محبت کا، عزت کا، دعاؤں کا۔

متعلقہ مضامین

  • چینی صدر شی جن پھنگ کی اپنی ماں سے محبت کی داستان
  • چینی صدرچین شی جن پھنگ کا دورہ روس
  • چینی صدر شی جن پھنگ کی اپنی سے محبت کی داستان
  • تو عظیم ہے ماں!
  • ماں
  • محبت یا جرم
  • چینی صدر کی سربیا ، میانمار ، کیوبا ، وینزویلا اور سلوواکیہ کے رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں
  • چین اور روس تزویراتی عزم اور ہم آہنگی برقرار رکھیں، چینی صدر
  • جرمن ہاکی لیجنڈ اسٹفین بلوشر نے پاکستان سےاپنی محبت کا اظہار کردیا