جرمنی میں حکام نے ایک ایسے شخص کو قریبی ساتھیوں سمیت گرفتار کیا ہے جس نے جرمنی کے بادشاہ ہونے کا دعویٰ کرکے ‘آزاد’ سلطنت کی بنیاد رکھی تھی۔

یہ گرفتاری جرمنی کی متعدد ریاستوں میں منگل کے روز ہونے والے چھاپوں کے نتیجے میں عمل میں لائی گئی جس کے بعد دائیں بازو سے تعلق رکھنے والی تنظیم ریشسبرگ کے رکن اور ‘سلطنتِ جرمنی’ کے قیام کے لیے کوشش اور خود کو الگ جرمن سلطنت کا بادشاہ قرار دینے والے پیٹر فٹزک کو 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جرمنی میں قبروں پر پراسرار کیو آر کوڈز، معاملہ کیا ہے؟

جرمنی کی وزارتِ داخلہ نے پیٹر فٹزک اور ان کی تنظیم پر قانون کی پامالی اور جرمنی سے الگ متبادل ریاست کے قیام کی کوشش اور یہودیوں سے نفرت پر مبنی نظریات کی ترویج کا الزام عائد کردیا ہے۔

پیٹر فٹزک نے 2012 میں ایک تقریب منعقد کرکے خود کو بادشاہ قرار دے کر ‘پیٹر اؤل’ نام رکھا تھا۔

پیٹر کی تنظیم ریشسبرگ اپنی الگ کرنسی، جھںڈا اور شناختی کارڈ بھی جاری کرتا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں ‘شہری’ رکھنے کا دعویٰ کرتی ہے۔

2022 میں بی بی سی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ان کے پرتشدد ارادے نہیں ہیں البتہ وہ اس فاشسٹ اورشیطانی نظام سے بیزار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

peter Fitzek Reichsbürger پیٹر فٹزک جرمنی خود ساختہ بادشاہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: خود ساختہ بادشاہ

پڑھیں:

بلوچستان کی سمندری حدود میں دو ماہ تک مچھلی کے شکار پر پابندی

ویب ڈیسک؛ بلوچستان کی سمندری حدود میں ماہی گیروں کے مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کردی گئی۔

 ضلعی انتظامیہ کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کی سمندری حدود میں دو ماہ کے لئے ماہی گیر مچھلیوں کا شکار نہیں کرسکتے، پابندی سمندری حیات کے افزائش نسل کے پیش نظر عائد کی گئی ہے۔

 اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پابندی یکم جون سے 31 جولائی تک نافذ العمل ہوگی۔

 دوسری جانب محکمہ ماہی گیری بلوچستان گوادر نے کہنا تھا کہ پابندی پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائی جائے۔

ہندوتوا کے عالمی غلبہ کی دیوانگی میں مبتلا نریندر مودی کے ساتھ ایک اور انہونی ہو گئی

متعلقہ مضامین

  • ایران کیساتھ ڈیل ‘دہشتگرد تنظیموں کی مدد ختم اور جوہری پروگرام ترک’ کرنے سے مشروط ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • بی جے پی رہنما پر بھارتی کرنل صوفیہ قریشی کو ‘دہشتگردوں کی بہن’ قرار دینے پر شدید تنقید
  • بلوچستان کی سمندری حدود میں دو ماہ تک مچھلی کے شکار پر پابندی
  • جرمنی: دائیں بازو کے انتہا پسند ’رائش برگر‘ گروپ پر پابندی عائد
  • ‘شہدا کو کبھی نہیں بھولیں گے’، وزیراعظم شہباز شریف کا معرکہ حق کے شہدا کو خراج تحسین
  • جوئے کا شُبہ؛ طالبان نے شطرنج کھیلنے پر پابندی عائد کر دی
  • لاہور؛ بیوی اور بیٹی کے سر کے بال کاٹنے والا شخص گرفتار
  • افغانستان میں طالبان حکومت نے شطرنج پر پابندی عائد کر دی
  • افغان ‘چائینکی گوشت’ کی مقبولیت کا راز کیا ہے؟