سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ بحال
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ بحال کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ترمیمی ایکٹ کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی۔
عدالت نے گھی اور سٹیل ملز ایسوسی ایشن کی اپیلوں پر حکم امتناع جاری کر دیا اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔
بعدازاں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بنچ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ترمیمی ایکٹ بحال کرتے ہوئے اپیلوں پر مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی، پشاور ہائیکورٹ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ترمیمی ایکٹ کالعدم قرار دیا تھا۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ترمیمی ایکٹ
پڑھیں:
پیٹ کمنز کو نامناسب اشارہ کرنے پر ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر کو جرمانہ
بارباڈوس: ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر جیدن سیلز کو آسٹریلیا کے خلاف بارباڈوس ٹیسٹ کے پہلے دن آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو آؤٹ کرنے کے بعد غیر مناسب جشن منانے پر 15 فیصد میچ فیس کا جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔
پیٹ کمنز 28 رنز بنا کر 18 گیندوں پر 55ویں اوور میں مڈ آف پر کیچ ہوئے جس کے بعد جیدن سیلز نے ان کی طرف دیکھتے ہوئے ڈریسنگ روم کی سمت اشارہ کیا جسے امپائرز نے نازیبا تصور کیا۔
آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.5 کے مطابق کھلاڑی کسی بیٹر کو آؤٹ کرنے کے بعد ایسے الفاظ، حرکات یا اشارے نہیں کر سکتا جو توہین آمیز ہوں یا جارحانہ ردِعمل کو ابھارنے کا سبب بنیں۔
یہ جیدن سیلز کی دو سالہ مدت میں دوسری خلاف ورزی ہے اور اب ان کے کھاتے میں دو ڈی میرٹ پوائنٹس ہو چکے ہیں۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سیلز نے کہا کہ اُن کے اس عمل کا کوئی خاص مطلب نہیں تھا، پیٹ کمنز نے انہیں کچھ اچھے شاٹس مارے تھے تو وہ صرف اُسے ڈریسنگ روم دکھا رہے تھے لیکن اس میں کچھ خاص بات نہیں تھی۔
جیدن سیلز نے آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں 60 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا کو 180 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز نے پہلے دن کا اختتام 57 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ پر کیا۔ دوسرے دن ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 190 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
یہ میچ کینسنگٹن اوول میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں ٹی وی امپائر ایڈریان ہولڈ اسٹاک کے کئی فیصلے ویسٹ انڈیز کے خلاف گئے جس پر میزبان ٹیم نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔