بھارت کے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری سفارتکاری کو نقصان پہنچا ہے اور ہم اکیلے رہ گئے کیونکہ ہندوستان کے خلاف سرحد پار دہشتگردی کی سرپرستی کرنے اور پہلگام حملے میں 26 بے گناہوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہونے پر کسی بھی ملک نے پاکستان کی مذمت نہیں کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان تنازعہ کے دوران ہندوستان کو کچھ بڑے سفارتی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ان میں سے ایک بڑا نقصان "مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی بنانا" اور دوسرے ممالک کے ذریعے ان دونوں (ہند و پاک) کو جنگ بندی پر راضی کرنے کی کوششیں ہے۔ دی نیو انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری سفارت کاری کو نقصان پہنچا ہے، کیوں کہ ہندوستان کے خلاف سرحد پار دہشت گردی کی سرپرستی کرنے اور پہلگام حملے میں 26 بے گناہوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہونے پر کسی بھی ملک نے پاکستان کی مذمت نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ یشونت سنہا 2002ء-2004ء تک بی جے پی کی اٹل بہاری واجپئی حکومت میں وزیر خارجہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ کارگل جنگ کے دوران پوری دنیا نے ہندوستان کا ساتھ دیا۔ واجپئی کے ایک انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے یشونت سنہا نے مزید کہا کہ اٹل بہاری واجپئی نے کارگل جنگ کے دوران واشنگٹن کی طرف سے دی گئی دعوت کو ٹھکرا دیا تھا۔ یشونت سنہا نے مزید کہا کہ کسی نے کبھی ہمیں یہ نہیں بتایا کہ ہم غلط تھے، یا یہ کہ پاکستان صحیح تھا، یا ہمیں اپنی فوج کو آپریشن ختم کرنے کے لئے کہنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی سب سے واضح مثال یہ ہے کہ اس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن نے واجپئی کو واشنگٹن آنے اور اس معاملے کو حل کرنے کی دعوت دی، جب کہ نواز شریف بھی وہاں موجود تھے لیکن واجپئی نے وہاں سے جانے سے منع کر دیا اور امریکی صدر کی دعوت قبول نہیں کی۔

تاہم یشونت سنہا کے مطابق موجوہ تنازعے میں ہندوستان بالکل اکیلا پڑ گیا۔ انہوں نے کہا بھارت موجودہ تنازعہ کے دوران الگ تھلگ کھڑا رہا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی شدید مخالفت کے باوجود انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو قرضہ دے دیا، ہم نے آئی ایم ایف میٹنگ سے احتجاجاً غیر حاضری اختیار کی، لیکن اس کے باوجود کوئی بھی دوسرا ملک ہمارے ساتھ کھڑا نہیں ہوا۔ یشونت سنہا نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو چین کی واضح حمایت حاصل تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ان کی اجازت کے بغیر چینی آلات استعمال نہیں کر سکتا تھا۔ یشونت سنہا نے کہا کہ اس عرصے کے دوران نیپال بھی ہمیں کشیدگی کم کرنے کا مشورہ دے رہا تھا، حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کو ترکی اور آذربائیجان کی بھی کھلی حمایت حاصل تھی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: یشونت سنہا نے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کہا کہ کے دوران

پڑھیں:

جس طرح ہماری فورسز نے بھارت کو دھول چٹائی اس کی مثال نہیں ملتی، شرجیل میمن

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے نریندر مودی جیسے دہشت گرد کو دنیا بھر میں ایکسپوز کیا، انہوں نے دنیا کو مودی کا اصل چہرہ دکھایا، پوری بھارتی عوام آج مودی پر تنقید کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جس طرح ہماری فورسز نے بھارت کو دھول چٹائی اس کی مثال نہیں ملتی، ہماری فوج نے بھارت کو عبرتناک شکست دی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے نریندر مودی جیسے دہشت گرد کو دنیا بھر میں ایکسپوز کیا، انہوں نے دنیا کو مودی کا اصل چہرہ دکھایا، پوری بھارتی عوام آج مودی پر تنقید کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے جس طرح بھارت کو شکست دی اور سفارتی محاذ پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کامیابی حاصل کی یہ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کو جو شکست ہوئی ہے، اس کے بعد وہ دوبارہ کوئی بھی اوچھی حرکت کرنے کی جرات نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اختلافات ختم کر کے ہمیں ایک قوم بن کر چیلنجز کا سامنا کرنا چاہیئے، وزیر اعلی سندھ نے تمام سیاسی جماعتوں کو اجلاس میں بلایا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار رہا ہے، ہماری افواج نے جانوں کے نذرانے پیش کیے، ہم صرف امن چاہتے ہیں، پاکستان ایک متحد قوم ہے ہمیں یہ پیغام دنیا کو دینا ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ آپ سب کے علم میں ہے کہ پورے پاکستان میں یکم اگست سے 14 اگست تک جشن منایا جا رہا ہے، پوری قوم آزادی کا جشن منا رہی ہے، حکومت سندھ خصوصی طور پر جشنِ آزادی منا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پورے صوبے کے ہر شہر اور ہر گاؤں میں حکومت سندھ کے تمام اداروں کے تحت تقریبات منعقد کی گئی ہیں، اس بار جشن آزادی کے ساتھ ساتھ معرکہ حق کا بھی جشن منایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان: وزیرِاعظم شہباز شریف کا آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کا اعلان
  • فلسطین کا پرچم بلند کر کےماڈل کا کیٹ واک کے دوران اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج
  • شیرافضل مروت نے پی ٹی آئی میں واپسی کے لئے 2شرائط رکھ دیں 
  • جس طرح ہماری فورسز نے بھارت کو دھول چٹائی اس کی مثال نہیں ملتی، شرجیل میمن
  • شیری رحمان کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا احتجاج
  • پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے آنے والی آفات سے اربوں ڈالر نقصان کا انکشاف
  • بھارتی مصنوعات پر بھاری محصولات‘ امریکی برانڈز کے بائیکاٹ اور مقامی مصنوعات کو فروغ دینے کی مہم زور پکڑ گئی
  • موجودہ حکومت جیت کر نہیں آئی، مسلط کی گئی: حافظ نعیم الرحمان
  • پاکستانی فضائی حدود کی بندش ایئرانڈیا پر بھاری پڑ گئی، اہم سروس بند کرنے پر مجبور
  • پاکستان و ہندوستان کو یومِ آزادی مبارک لیکن کشمیر؟