City 42:
2025-05-17@14:22:37 GMT

پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT

ویب ڈیسک: صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا کی پولیس افسر انعم خان نے دبئی میں عالمی انویسٹی گیشن ایوارڈ جیت لیا۔

پاکستانی پولیس افسر انعم خان محمد شیر نے دبئی میں ورلڈ پولیس سمٹ ایوارڈز 2025 میں “ایکسلیس اِن کرمنل انویسٹی گیشن" کا عالمی ایوارڈ اپنے نام کیا۔

انعم خان، پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں بطور تحقیقاتی آفیسر خدمات انجام دے رہی ہیں, انعم خان کو عالمی اعزاز ان کی غیر معمولی تفتیشی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ قیادت پر دیا گیا ہے۔

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس  -جمعہ16 مئی , 2025

یہ ایوارڈ دبئی پولیس کی میزبانی میں ایک شاندار تقریب کے دوران پیش کیا گیا، جس میں دنیا کے 90 سے زائد ممالک سے پولیس سربراہان اور سکیورٹی ماہرین نے شرکت کی, 

 پاکستانی خاتون پولیس آفسر انعم خان کو ایوارڈ متحدہ عرب امارات کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے “ورلڈ پولیس سمٹ “ میں دیا گیا، جو دنیا میں پولیس کے شعبے میں اعلیٰ کارکردگی کو تسلیم کرنے کا ایک بڑا بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے۔

پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ -جمعہ 16 مئی ،  2025

انعم خان کو یہ اعزاز پنجاب کے دو اہم قتل کیسز کو کامیابی سے حل کرنے پر دیا گیا۔

منتظمین کے مطابق ، انعم خان کا انتخاب دنیا بھر سے موصول ہونے والی 900 سے زائد تحقیقاتی رپورٹس پر کی جانچ پڑتال کے بعد ہوا ہے جو انعم خان کی تحقیقاتی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔

ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد  گفتگو کرتے ہوئے انعم خان نے کہا کہ "یہ پاکستان اور پنجاب پولیس کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں اپنے ملک کی نمائندگی کر رہی ہوں اور یہ ثابت کر رہی ہوں کہ ہم نہ صرف امن و امان برقرار رکھ سکتے ہیں بلکہ عالمی معیار کی پولیسنگ کے قابل بھی ہیں۔ یہ ایوارڈ میری پوری ٹیم اور ہماری اقدار کو خراجِ تحسین ہے۔"

ہم کبھی جنگ نہیں چاہتے ہم پُر امن لوگ ہیں؛ سردار سلیم حیدر

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس، تفتیشی افسر کو 10 یوم میں حتمی چالان پیش کرنیکی ہدایت

تفتیشی افسر نے کہا کہ سی ٹی ڈی کی آئی ٹی لیب کو مزید وقت درکار ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہاں 6 گھنٹے میں دنیا تبدیل ہو جاتی ہے، واشنگٹن سے کال آ جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس کی ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت پر تفتیشی افسر کو 10 یوم میں حتمی چالان ٹرائل کورٹ میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس کی ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ مقدمے میں نہ حتمی چالان پیش کیا گیا اور نہ ہی کوئی پیشرفت ہے، 6 اکتوبر کا وقوعہ ہے، چھ ماہ سے زائد وقت گزر گیا، لیکن چالان پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مقدمے کا عبوری چالان تو پیش کر دیا ہے۔ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ تفتیشی افسر کو پنجاب فرانزک لیب سے یو ایس بی مل چکی ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا فرانزک رپورٹ مل گئی ہے؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ جی یو ایس بی کی فرانزک رپورٹ مل گئی ہے۔ سرکاری وکیل نے مؤقف دیا کہ حتمی چالان جلد پیش کر دیں گے، تفتیشی افسر کو ہدایت کی ہے کہ جلد سے جلد چالان جمع کرایا جائے، تفتیشی افسر نے کہا کہ 10 روز میں چالان پیش کر دیں گے۔

عدالت نے وکیل صفائی سے استفسار کیا کہ آپ درخواست ضمانت پر ابھی دلائل دینا چاہتے ہیں یا چالان تک انتظار کرنا چاہتے ہیں؟۔ وکیل صفائی شوکت حیات ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ ہمیں یو ایس بی بھی فراہم کی جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کس قانون کے تحت آپ کو یو ایس بی دی جائے؟ اگر پراسیکیوشن یو ایس بی کو شواہد بنائیں گے تو آپ کو دیدی جائے گی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ سی ٹی ڈی کی آئی ٹی لیب کو مزید وقت درکار ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہاں 6 گھنٹے میں دنیا تبدیل ہو جاتی ہے، واشنگٹن سے کال آ جاتی ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو 10 یوم میں حتمی چالان ٹرائل کورٹ میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر افسران  کے تبادلے
  • اے ایس پی انعم شیر خان نے ورلڈ پولیس سمٹ کا بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا
  • پاکستانی خاتون پولیس افسر نے عالمی تحقیقاتی ایوارڈ اپنے نام کر لیا
  • پولیس کا عالمی تحقیقاتی ایوارڈ پاکستان کی انعم خان کے نام
  • کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس، تفتیشی افسر کو 10 یوم میں حتمی چالان پیش کرنیکی ہدایت
  • یوم تشکر، پنجاب پولیس افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، آئی جی پولیس
  • بھارت کو جنگ میں دھول چٹانے پر آج پوری قوم یوم ِ تشکر منا رہی ہے: صدر، وزیراعظم کے پیغامات
  • یومِ تشکر، پنجاب پولیس کا افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا اعادہ
  • اضافی ٹیکس اقدامات، این ایف سی ایوارڈ پر آئی ایم ایف کا فوکس