آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس میں کمی پر اعتراض اٹھا دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان ورچوئل مذاکرات جاری ہیں، جن میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس کی شرح میں کمی پر آئی ایم ایف نے اعتراض اٹھا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کمی کی تجویز دی تھی، تاہم آئی ایم ایف کے مطابق اگر تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس کم کیا گیا تو ٹیکس گیپ مزید بڑھ سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مؤثر نفاذ کے ذریعے 700 ارب روپے اضافی رقم اکٹھا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر اس سال 13 ہزار 200 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے گا، اور اسی لیے ٹیکس پالیسی پر مزید بات چیت جاری ہے۔ موجودہ مذاکرات میں تنخواہ دار طبقے سمیت تمام بجٹ کے امور زیر غور ہیں۔
وزارت خزانہ کے حکام نے واضح کیا ہے کہ تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس کم کرنے کا معاملہ ابھی حتمی نہیں ہوا اور اس حوالے سے مزید بات چیت جاری رہے گی۔
مزیدپڑھیں:اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کی بڑی کارروائی، بس اڈے کے ٹینڈر میں غبن کرنے والے ٹھیکیدار سے بڑی ریکوری
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: تنخواہ دار طبقے آئی ایم ایف
پڑھیں:
کراچی، 45 ہزار تنخواہ لینے والے کروڑ پتی گھریلو ملازم کی تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی:ساحل پولیس کے ہاتھوں پکڑا گیا کروڑ پتی گھریلو ملازم 45 ہزار روپے تنخواہ پر بزرگ جوڑے کی خدمت پر رکھا گیا تھا جو اہل خانہ کا اعتماد حاصل کر کے کروڑ پتی بن گیا۔
ایس ایچ او ساحل خالد رفیق نے بتایا کہ ڈیفنس فیز 8 کے بنگلے میں رہائش پذیر بزرگ میاں بیوی کی خدمت کے لیے رکھا گیا گرفتار گھریلو ملازم واجد 45 ہزار روپے تنخواہ پر ملازمت کر رہا تھا جو کہ بزرگ جوڑے کی دیکھ بھال کے علاوہ گھر کا نظام بھی چلا رہا تھا، بزرگ جوڑے کے بچے امریکا میں مقیم ہیں جو وہاں سے والدین کی دیکھ بھال کے لیے رقم بھیجتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ 3 سال قبل بزرگ کا انتقال ہوگیا تھا اور ان کی بیوہ، جن کی عمر 85 سال سے زیادہ ہے، گھر پر اکیلی رہائش پذیر تھیں اور ان کی تیمارداری اور خدمت کی ساری ذمہ داری ملزم واجد پر تھی جس نے اہل خانہ کا اعتماد حاصل کر کے ان کے پیسوں میں ہیر پھیر کر کے خود کروڑ پتی بن گیا اور شاہانہ زندگی گزار رہا تھا۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے گھر سے بھاری مالیت کا سونا، غیر ملکی کرنسی اور نقدی چوری کی تھی، بزرگ جوڑے کی بیٹی اپنے والدین سے ملنے آئی تو اس نے صورت حال کا جائزہ لیا تو اسے گڑبڑ دکھائی دی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دوران گھر میں ایک چوری کی واردات ہوئی تو امریکا سے آئی ہوئی خاتون نے پولیس سے شکایت کی اور جب گھریلو ملازم کو حراست میں لیا گیا تو انکشاف ہوا کہ ملزم نے اسلام آباد اور ہری پور میں پلاٹ خریدے تھے اور گاڑیوں کے ساتھ ساتھ کراچی میں ایک فلیٹ بھی خریدا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی؛ ڈیفنس میں ایک اور کروڑ پتی گھریلو ملازم گرفتار
ایس ایچ او کے مطابق گرفتار ملزم کے دوست اور رشتے دار بھی اس گھر میں آتے تھے اور ملزم نے 3 کروڑ 45 لاکھ روپے خرد بورد کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس ملزم سے بینک اکاؤنٹس سمیت دیگر حوالے سے تفتیش کر رہی ہے اور مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔
خیال رہے کہ ساحل پولیس نے ملزم واجد کو خاتون کی شکایت پر گزشتہ روز گرفتار کر لیا تھا۔