آئی پی ایل کے دوبارہ آغاز میں بھارت کو مایوسی کا سامنا!
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
پاکستان پر بھارتی جارحیت کے سبب حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے التواء کا شکار ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوبارہ آغاز پر بھارت کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
رائل چیلنجرز بینگالورو اور کولکتہ نائٹ رائڈرز کے درمیان ہفتے کے روز شیڈول میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔
مقررہ وقت پر شروع نہ ہونے کی وجہ سے مقامی وقت کے مطابق رات 8:30 بجے کے بعد سے اوور میں کٹوتی شروع ہوگئی ہے۔
واضح رہے التواء کا شکار ہونے والی پاکستان سپر لیگ کا ہفتے کے روز کامیابی کے ساتھ دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدِ مقابل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایبٹ آباد میں اغوا ہونے والی ڈاکٹر کی چار روز بعد لاش مل گئی، ہسپتالوں میں ہڑتال
ایبٹ آباد میں ڈی ایچ کیو ہسپتال سے مبینہ اغواء ہونے والی ڈاکٹر وردہ کی لاش لڑی بنوٹا کے مقام سے مل گئی۔پولیس کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر وردہ 4 دسمبر کو اپنی دوست کے ساتھ گاڑی میں ہسپتال سے گئی تھیں، ڈاکٹر وردہ نے 67 تولہ سونا اپنی دوست کے پاس امانت کے طور رکھوایا تھا۔ڈاکٹر وردہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر وردہ کی دوست خاتون ردا ، شوہر اور ڈرائیور سمیت 9 افراد زیر حراست ہیں، ملزمہ خاتون ردا نے دوست ڈاکٹر کو کرائے کے قاتلوں کے حوالے کرنے کا اعتراف کیا، نشاندہی پر ایک ملزم گرفتار کر لیا جبکہ مرکزی ملزم فرار ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر پولیس کا ٹھنڈیانی کے جنگلات میں سرچ آپریشن جاری ہے۔دوسری طرف ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے لیڈی ڈاکٹر کے اغوا کے خلاف ہڑتال کر دیا، ہری پور میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کا احتجاج جاری ہے، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں او پی ڈی سمیت تمام سروسز بند کر دی گئیں۔ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن نے ڈھینڈا روڈ بھی بند کر دیا، مظاہرین نے قاتلوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرنے اور ڈی پی او ایبٹ آباد اور ایم ایس ہسپتال کو فوری معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔