حکومت نے یو اے ای کے تین بینکوں سے ایک ارب ڈالر قرض مانگ لیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
حکومت نے 30 جون تک کمرشل بینکوں سے مزید ایک ارب ڈالر کا قرضہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت خزانہ نے متحدہ عرب امارات کے تین بینکوں سے ایک ارب ڈالر کمرشل قرض کی باضابطہ درخواست کردی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت 30 جون تک کمرشل بینکوں سے مزید ایک ارب ڈالر کا قرضہ لے گی، مزید ایک ارب ڈالر قرض کا مقصد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کو ذخائر مستحکم بنانا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے 30 جون تک اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 13.
ذرائع نے مزید بتایا کہ شارجہ اسلامک بینک، ابوظبی اسلامک بینک اور عجمان بینک سے 1 ارب ڈالر کی درخواست کی گئی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایک ارب ڈالر بینکوں سے
پڑھیں:
فوڈ رائیڈرز کا احتجاج رنگ لے آیا، ندا یاسر نے معافی مانگ لی
معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان ندا یاسر کے فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز سے متعلق حالیہ بیان نے سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل کو جنم دیا، جس کے بعد رائیڈرز کی جانب سے میزبان سے علانیہ معافی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ محنت کش طبقات کے بارے میں ایسے تضحیک آمیز الفاظ کہنا نامناسب اور تکلیف دہ ہے۔ ندا آرام سے شو میں بیٹھی چائے پیتی ہیں انہیں معلوم نہیں کہ ہم روزانہ کن حالات میں کام کرتے ہیں۔ آپ کو اس بیان پر مارننگ شو میں آ کر معافی مانگنی چاہیے۔
دباؤ اور عوامی ردِعمل کے بعد ندا یاسر نے اپنے پروگرام میں فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیان ذاتی تجربے کے تناظر میں تھا، تاہم الفاظ کے چناؤ میں غلطی ہو گئی۔
ندا یاسر نے اپنے پروگرام میں فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں نے پروگرام میں اپنا تجربہ شیئر کیا تھا جو واقعی برا تھا لیکن مجھ سے الفاظ کے چناؤ میں کوتاہی ہو گئی جو کہ عام زندگی میں بات کرتے کرتے ہو جاتی ہے۔ میں انسان ہوں فرشتہ نہیں۔ میرا لائیو شو ہے ریکارڈ نہیں کیا ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: ’کوئی ندا یاسر کو بتائے کہ ہم کس حال میں کام کرتے ہیں‘، ڈیلیوری رائیڈرز نے اینکر سے اعلانیہ معافی کا مطالبہ کردیا
انہوں نے کہا کہ پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں۔ زیادہ تر رائیڈرز ایماندار ہیں اور بہت محنت اور مشقت سے اپنے خرچے اٹھا رہے ہیں کچھ لوگ ایسا کر جاتے ہیں۔ میں نے سارے کمیونٹی رائیڈرز سے متعلق یہ بات نہیں کہی تھی۔
ندا یاسر نے کہا کہ میں کسی کو دکھ نہیں پہنچانا چاہتی تھی۔ میری وجہ سے اگر رائیڈرز کو تکلیف پہنچی ہے تو میں معذرت کرنا چاہتی ہوں۔ اپنی بہن کی چھوٹی سے غلطی سمجھ کر اسے معاف کر دیجیے گا اور جو لوگ محنت کر رہے ہیں میں ان کو سیلیوٹ کرتی ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز فوڈ رائیڈرز کا احتجاج ندا یاسر ندا یاسر معافی