اسرائیل کا ایرانی فضائیہ کے مزید 3امریکی ساختہ F-14طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تل ابیب: اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایرانی فضائیہ کے مزید 3 امریکی ساختہ F-14 ٹام کیٹ طیارے تباہ کردیے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق 50 سے زائد اسرائیلی طیاروں نے آج شام وسطی ایران میں کاووائیاں کیں۔ ترجمان نے بتایاکہ وسطی ایران پر حملے میں ایرانی فضائیہ کے مزید 3 ایف 14 طیاروں کو نشانہ تباہ کردیا۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے طیاروں کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی اسرائیلی فوج نے تہران کے ائیرپورٹ پر ایرانی فضائیہ کے 2 امریکی ساختہ F-14 ٹام کیٹ طیارے تباہ کیے تھے۔
اسرائیل نے تہران میں ایرانی فضائیہ کے F-14 طیارے تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کردی۔
https://x.
ایف 14 دو انجنوں اور دو نشستوں والا لڑاکا طیارہ ہے، ان طیاروں نے 1970 میں پہلی بار اڑان بھری تھی اور 1974 میں امریکی بحریہ کے بیڑے میں شامل کیا گیا تھا۔ امریکا نے 1976 میں ایف 14 طیارے ایران کو دیے تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایرانی فضائیہ کے طیارے تباہ
پڑھیں:
مغرب کے پاس کوئی چارہ نہیں کہ وہ اب ایران کی سائنسی ترقی کو تسلیم کرلیں: ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مغرب کے پاس کوئی چارہ نہیں کہ وہ اب ایران کی سائنسی ترقی کو تسلیم کرلے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایٹمی اینرجی آرگنائزیشن کے دورے کے موقع پر ایران کی ایٹمی میدان میں ترقی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک اس معاملے میں کبھی اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوگا۔
ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری صلاحیتوں میں یورینیم کی افزودگی میں صحت و طب، ماحولیات کے تحفظ زراعت اور صنعتی میدان میں بڑے پیمانے پر استعمال کی گنجائش موجود ہے۔
انہوں نے کہا مغربی ممالک کو یہ اعتراض ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیار بنارہے ہیں جبکہ ہم اپنے ملک میں ایٹمی میدان سے سائنسی ترقی کی جانب گامزن ہیں۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نے اس حساس اور پیچیدہ میدان میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے جس پر مغرب اپنی اجارہ داری قائم کرنے کا خواہشمند ہے۔