Express News:
2025-08-10@10:25:43 GMT

عائزہ خان اور دانش تیمور شوبز انڈسٹری چھوڑنے والے ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور نے مستقبل میں شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اشارہ دے دیا ہے۔

عائزہ خان نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے اپنی اور دانش تیمور کی مستقبل کے حوالے سے پلاننگ کے بارے میں تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ سے سوال کیا گیا تھا کہ اگر انھیں سب کچھ چھوڑ کر اپنی کسی من چاہی جگہ بھاگنے کا موقع دیا جائے تو وہ کون سی جگہ ہوگی اور کیوں؟

عائزہ خان نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ ’’ایک دن آئے گا کہ میں اور دانش نہ صرف اسکرین بلکہ سوشل میڈیا سے بھی غائب ہوجائیں گے اور ہم دونوں سوئٹزرلینڈ چلے جائیں گے‘‘۔

عائزہ خان کے مستقبل کا یہ پلان جان کر ان کے مداح حیران اور پریشان ہیں اور کئی مداحوں نے کمنٹ کیا کہ ایسے اچانک غائب مت ہوجائیے گا بلکہ کم از کم ہمیں بتا کر جایئے گا، لیکن بہتر یہ ہے کہ جائیں ہی نہیں۔

جبکہ اس پوسٹ پر کئی سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی کمنٹس کیے کہ ’’کبھی کیوں؟ ابھی کیوں نہیں‘‘۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اور دانش

پڑھیں:

چین ریاضی کا مستقبل ہے،فیلڈز میڈل یافتہ آندرے اوکونکوف

بیجنگ :  آندرے اوکونکوف 1969 میں ماسکو  میں پیدا ہوئے تھے۔ 2006 میں ، 37 سالہ اوکونکوف نے فیلڈز میڈل جیتا ، جسے “ریاضی کے شعبے  میں نوبل انعام” کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ حالیہ برسوں میں  اوکنکوف   چینی تعلیمی برادری کے ساتھ  قریبی تبادلوں میں رہے اور انہوں نے مسلسل تین سال تک بنیادی سائنس پر بین الاقوامی کانفرنس میں ایک اہم مہمان کے طور پر  شرکت کی ہے۔ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ایک غیر ملکی ماہر تعلیم کی حیثیت سے ،اوکونکوف نے چائنا میڈیا گرو پ کو دیئے گئے ایک حالیہ خصوصی انٹرویو میں کہا کہ  چین بلاشبہ ریاضی کا مستقبل ہے۔ اوکونکوف نے کہا کہ چین میں ریاضی کی ایک طویل روایت ہے اور دوسری جانب   چین میں نوجوانوں کی حیرت انگیز تعداد موجود ہے جو ریاضی پر تحقیق  انتہائی جوش و جذبے سے کر  رہے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ اب تک  ریاضی  واحد زبان ہے جو بعض مظرنامے اور مسائل کو درستگی کے ساتھ  بیان کر سکتی ہے۔ اس کی خوبصورتی سخت منطق سے آتی ہے ، جو اس پورے شعبےکے لئے ایک ٹھوس فریم ورک فراہم کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  ریاضی  ایک زندہ شعبہ بھی ہے جو انفرادیت کے اظہار کی اجازت دیتا ہے۔ لوگ مختلف شعبوں کے اوزار کا استعمال کرتے ہوئے  مختلف نقطہ نظر سے اسے تلاش کرسکتے ہیں۔ اوکونکوف نے کہا کہ چین کے زیر اہتمام بین الاقوامی بنیادی سائنس کانفرنس کی کئی اہم اقدار ہیں۔ یہ کانفرنس چین کو بین الاقوامی برادری کے قریب لائی ہے۔جب لوگ اپنی آنکھوں سے چین کی ترقی، تعلیم، سائنسی اور تکنیکی طاقت اور ٹیلنٹ ٹریننگ  کو  دیکھیں گے،تو وہ محسوس کریں گے کہ وہ چین کے بارے میں انتہائی پرانا یا متعصب تصور رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکومت سیکھنے والے معاشرے کی تعمیر کی وکالت کرتی ہے، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کی حمایت کرتی ہے اور ریاضی جیسے بنیادی علوم کی ترقی کی حمایت کرتی ہے، جسے وہ خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔خصوصی انٹرویو  کے دوران  اوکونکوف کی چین کی روایتی  ثقافت سے محبت متاثر کن ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ چین کی طویل تاریخ اور گہرے  ثقافتی  ورثے ہیں۔ آج ریاضی کے میدان میں چین نے زبردست کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں، جو ان کی نظر میں ایک حیرت انگیز ربط تشکیل دیتا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ایوب کھوسہ نے شوبز انڈسٹری میں آنے کی دلچسپ داستان سنا دی
  • ٹرمپ کا بھارتی تیل انڈسٹری پر دباؤ، امبانی بھی مشکل میں پھنس گئے
  • ایوب کھوسہ کا شوبز انڈسٹری میں آنے کی دلچسپ داستان سنا دی
  • چین ریاضی کا مستقبل ہے،فیلڈز میڈل یافتہ آندرے اوکونکوف
  • ایوب کھوسہ کو ڈراموں میں اداکاری کرنے کا موقع کیسے ملا؟
  • پاکستانی ایتھلیٹ دانش الہیٰ کا شلوار قمیص میں بوسٹن میراتھون جیت کر عالمی ریکارڈ
  • امریکا: فنڈ ریزنگ کیلئے 82 ہزار مصنوعی بطخیں دریا میں چھوڑنے سے لاکھوں ڈالر جمع
  • رانا ثنا اللہ کی دانش الہٰی کو بوسٹن میراتھون میں عالمی ریکارڈ بنانے پر مبارکلباد
  • فرٹیلائزر انڈسٹری مسابقتی کمیشن پاکستان کی رپورٹ پر برہم کیوں؟
  • قومی کرکٹر حیدر علی مانچسٹر میں گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا, برطانیہ چھوڑنے پر پابندی