ریلویز پولیس سیالکوٹ نے کارگو مینیجر کا چوری شدہ آئی فون برآمد کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
لاہور:
ریلویز پولیس لاہور ڈویژن تھانہ سیالکوٹ نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارگو مینیجر سیالکوٹ کا چوری شدہ لاکھوں مالیت کا فون برآمد کر لیا۔
لاثانی کارگو سروس ریلوے اسٹیشن سیالکوٹ کے مینیجر نے رات سونے سے پہلے اپنے آفس میں آئی فون 13 پرو میکس چارجنگ پر لگایا جو کہ رات کو کسی نے چوری کرلیا۔
کارگو مینیجر محمد حسیب نے اپنے اسٹاف سے پتہ جوئی کی لیکن موبائل تلاش کرنے میں ناکام رہا۔ کارگو مینیجر کی درخواست پر ریلویز پولیس سیالکوٹ نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے چور کی تلاش شروع کر دی۔
ریلویز پولیس تھانہ سیالکوٹ کے ایس ایچ او شاہد ریاض اور اسکی ٹیم نے سی ڈی آر اور لوکیشن کی مدد سے اصل ملزم کو گرفتار کرکے آئی فون برآمد کرلیا۔
ریلویز پولیس نے کارگو مینیجر کو 2 لاکھ 25 ہزار مالیت کا آئی فون 13 پرومیکس اس کے حوالے کیا جس پر مینیجر نے ریلویز پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان ریلویز پولیس کارگو مینیجر آئی فون
پڑھیں:
بنوں میں پولیس افسر کو گاڑی سمیت اغواء کرلیا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251110-08-5
بنوں (صباح نیوز) بنوں میں پیپل بازار داود شاہ سے نامعلوم مسلح افراد نے پولیس افسر کو گاڑی سمیت اغوا کرلیا۔ پولیس کے مطابق مغوی ایس ایچ او عابد کو ڈیوٹی میں کوتاہی پر برخاست کیا گیا تھا جو کہ تاحال برخاست ہے۔ پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔