City 42:
2025-11-06@07:38:42 GMT

بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی،اعلامیہ جاری

اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT

سٹی42 : قومی احتساب بیورو(نیب) نے بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کااعلامیہ جاری کردیا۔

 اعلامیہ کے مطابق نیب نے بحریہ ٹاؤن کی 6 کمرشل جائیدادوں روبیش مارکی کے 50کروڑ 80 لاکھ میں نیلامی،کارپورٹ آفس ون کو 87کروڑ 60 لاکھ کی مشروط بولی لگی۔

 کارپورٹ آفس ٹو کی 88 کروڑ 15 لاکھ کی مشروط بولی وصول ہو ئی۔

 نیب اعلامیہ کے مطابق کارپوریٹ آفس ون اور ٹو کی نیلامی کی منظوری دی جانا باقی ہے جبکہ3جائیدادوں کی نیلامی موخر کر دی گئی۔ 

ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

 علاوہ ازیں،3جائیدادوں پر نیب کو مطلوبہ بولی موصول نہ ہوئی جس کی نیلامی دوبارہ کی جائے گی۔  

 یہ بھی پڑھیں ؛قبائلی رہنما کے قافلے کو حادثہ،3افراد جاں بحق،2شدید زخمی
 
 

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 کی نیلامی

پڑھیں:

راولپنڈی میں ڈینگی کے حملے تیز، 24 گھنٹوں میں 20 نئے کیسز رپورٹ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے خطرناک حملے قابو میں نہ آ سکے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 20 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق اس وقت شہر کے مختلف اسپتالوں میں 31 مریض زیرِ علاج ہیں، تاہم خوش قسمتی سے کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔

ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق رواں سال 2025 میں اب تک 21 ہزار 440 افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے، جن میں سے مجموعی طور پر 1409 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر جواد کے مطابق وبا پر قابو پانے کے لیے شہر بھر میں ویکٹر سرویلنس ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 1361 ٹیموں نے اب تک 62 لاکھ 73 ہزار 989 گھروں کی چیکنگ مکمل کی ہے، جن میں سے 2 لاکھ 4 ہزار 641 گھروں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی پائی گئی۔ رواں سال مجموعی طور پر 17 لاکھ 94 ہزار 718 مقامات کی چیکنگ کی گئی جن میں سے 2 لاکھ 32 ہزار 874 مقامات پر لاروا برآمد ہوا۔

ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ اب تک 4764 ایف آئی آرز درج، 1923 مقامات سیل اور 3657 چالان کیے جا چکے ہیں جب کہ 11 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احسان غنی کا کہنا ہے کہ تمام ادارے متحرک ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر سرویلنس جاری ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ گھروں، گلیوں اور چھتوں پر پانی جمع نہ ہونے دیں، صفائی کا خاص خیال رکھیں اور ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

دوسری جانب شہری حلقوں میں تشویش بڑھ رہی ہے کہ سخت اقدامات کے باوجود  ڈینگی کیسز کی تعداد میں کمی نہیں آرہی، جس سے عوامی سطح پر آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت واضح ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں ڈینگی کے وار جاری، 24 گھنٹوں میں 20 نئے کیسز رپورٹ
  • راولپنڈی میں ڈینگی کے حملے تیز، 24 گھنٹوں میں 20 نئے کیسز رپورٹ
  • لاہور، انسداد اسموگ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، ہوٹلز اور کمرشل مارکیٹس بند کر دی گئیں
  • صدر زرداری کی قطری وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
  • پنجاب میں شفاف منصوبے اور فلاحی اقدامات جاری ہیں، عظمیٰ بخاری
  • غزہ کا نظم و نسق فلسطینیوں کے ہاتھ میں دیا جائے‘ استنبول اجلاس کا اعلامیہ جاری
  • غزہ کا سیاسی و انتظامی نظام فلسطینی اتھارٹی کے ہاتھ میں ہونا چاہیے: استنبول اجلاس کا اعلامیہ جاری
  • کوئٹہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی حکومت بلوچستان کی درخواست مسترد
  • کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کے انتخابی شیڈول جاری، 28 دسمبر کو پولنگ ہوگی
  • پنجاب میں قبل از وقت کھلنے والے تعلیمی اداروں پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ