اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ 8 روز کیلئے بند؟ حقیقت سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک : پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 8 روز کیلئے بند کرنے کے حوالے سے اُڑنے والی افواہوں کو مسترد کردیا ۔
پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ہوائی اڈے کو 8 روز کیلیے بند کیا جائے گا، تاہم اب پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری بیان میں افواہوں کو مسترد کیا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں
پی اے اے نے جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ 8 روز تک بند رہنے کی خبریں گمراہ کن ہیں۔ 14 اگست کو یوم آزادی کے دوران تقریبات کے باعث ہوائی اڈے کو مخصوص تاریخ پر صرف دو گھنٹے کیلیے آمد اور روانگی کیلئے بند رکھا جائے گا۔
علاوہ ازیں پی اے اے نے واضح کیا کہ اس دوران معمول کا آپریشن جاری رہے گا۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اسلام آباد انٹرنیشنل
پڑھیں:
قدرتی مناظر کو نقصان، فیصل مسجد سمیت 50 سے زائد مساجد غیر قانونی قرار، مسمار کرنے کی تیاریاں
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے پروٹیکشن آف نیچرل سینری آرڈیننس 1966 کے تحت پچاس سے زائد مساجد کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں، فیصل مسجد سمیت کئی قدیم اور حکومتی قائم کردہ مساجد بھی ان نوٹسز کی زد میں آ گئی ہیں۔ فیصل مسجد سمیت 50 سے زائد مساجد کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا، گرانے کی تیاریاں۔ ان مساجد کی تعمیر سے قدرتی مناظر کو نقصان پہنچا ہے اور یہ 1966 کے پروٹیکشن آف نیچرل سینری آرڈیننس کی خلاف ورزی ہے۔جن مساجد کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں اسلام آباد کی سب سے بڑی مسجد فیصل مسجد بھی شامل ہے۔ اسی طرح اسلام آباد کے راول ٹاؤن میں واقع مسجد کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے جو خود سی ڈی اے نے کروڑوں کے بجٹ سے بنائی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف حلقوں کے مجسٹریٹس نے مساجد کی انتظامیہ کو طلب کر کے تحریری جواب جمع کرانے کا کہا ہے۔
نوٹس کے اجراء کے بعد مذہبی حلقوں میں شدید تشویش اور اشتعال پایا جاتا ہے۔ متعدد علماء کرام، مدارس و مساجد کے منتظمین اور مذہبی جماعتوں کے نمائندوں نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام آباد انتظامیہ کی نااہلی اور مساجد اور مدارس کو غیر ضروری طور پر ہراساں کرنے کی کوشش قرار دیا۔ تمام مکاتب فکر کے مشترکہ فورم موومنٹ فار پروٹیکشن آف مساجد و مدارس کے قائدین نے اس سلسلے میں مشترکہ لائحہ عمل مرتب کیا ہے۔