Daily Mumtaz:
2025-11-11@21:33:21 GMT

چین کی جامع دیہی احیاء

اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT

چین کی جامع دیہی احیاء

بیجنگ :”کیا آپ نے کھانا کھایا ہے؟”جب بھی چینی ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو یہ بولا جانے والا ایک عام جملہ ہے ۔ یہ صرف رسمی جملہ نہیں، بلکہ چینی عوام کی بھوک کی تاریخی یادداشت بھی ہے جو زراعت کی انتہائی اہمیت کو بھی ظاہر کرتا ہے ۔چین میں حکمران جماعت کی جانب سے ہر سال جاری کی جانے والی اول پالیسی دستاویز انتہائی اسٹریٹجک مسائل پر توجہ مرکوز کرتی ہے ۔2025 تک، لگاتار 22 سالوں سے، یہ دستاویز ہمیشہ زراعت، دیہات اور کسانوں کے معاملات پر مرکوز رہی ہے۔ رواں سال کی بھی مرکزی دستاویز نمبر 1 کا موضوع دیہی احیاء کو مضبوطی سے آگے بڑھانا ہے۔ یہ شی جن پھنگ کی جانب سے 2017 میں پیش کی گئی ایک اہم حکمرانی کی حکمت عملی ہے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ چینی عوام کا “چاول کا پیالہ” ہر وقت مضبوطی سے ان کے اپنے ہاتھوں میں رہے۔ لیکن پیٹ بھرنے کے بعد، کروڑوں کسانوں کو خوشحال زندگی کیسے دی جائے؟ یہی “دیہی احیاء” کا بنیادی مقصد ہے۔چین نے”غربت کی جانب لوٹنے” کو روکنے، دیہی تعمیرات کو فروغ دینے اور دیہی حکمرانی کو بہتر بنانے سمیت تین پہلووں سے فروغ دیا ہے۔دیہی علاقوں کی جامع احیاء ایک گہری تبدیلی ہے جس کا تعلق ملک کی بنیاد، تہذیب کی وراثت اور کسانوں کی خوشحالی سے ہے۔ چین میں کسانوں کی فی کس ڈسپوزایبل آمدنی میں دس سال پہلے کے مقابلے میں 156 فیصد اضافہ ہوا اور مسلسل پانچ سال سے اناج کی پیداوار 650 ملین ٹن سے تجاوز کر چکی ہے۔ چین کی وزارت زراعت اور دیہی امور کے سروے کے اعداد و شمار کے مطابق ، 80 فیصد سے زیادہ کسان ماحولیاتی بہتری کو تسلیم کرتے ہیں ، اور تقریبا 70 فیصد کسانوں کا خیال ہے کہ ان کے معیار زندگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔” کھانا کھا لیا؟” سے “گھر پر سب ٹھیک ہے؟” تک ، اس روزمرہ کی سلام دعا میں دیہی احیاء حکمت عملی کے تحت چینی عوام کی زندگیوں میں آنے والی گہری تبدیلیوں کی جھلک صاف نظر آتی ہے۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: دیہی احیاء

پڑھیں:

چین نے امریکا سے منسلک جہازوں پر عائد بندرگاہ فیس 1سال کیلئے معطل کردی

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین نے امریکا سے منسلک جہازوں پر عائد بندرگاہ فیس ایک سال کے لیے معطل کر دی۔چینی وزارتِ ٹرانسپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی امریکی منسلک ذیلی کمپنیوں پر عائد پابندیاں بھی ایک سال کے لیے معطل کر دی گئی ہیں۔

چینی وزارتِ ٹرانسپورٹ کے مطابق یہ پابندیاں 14 اکتوبر سے نافذ کی گئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • 2 ثقافتی میلے کا تیسرا ایڈیشن ریاض میں شیڈول، چین مہمان خصوصی ہوگا
  • چینی فضائیہ کی جدید ترین طیارے اور ٹیکنالوجی کی نمائش
  • جنوبی کوریا : چینی ماہی گیر وں کی کشتی الٹنے سے 9لاپتا
  • بلاول نے بھٹو نظیر ہاری کارڈ کے ذریعے نقد رقوم کی براہ راست منتقلی کا افتتاح کردیا
  • چین نے امریکا سے منسلک جہازوں پر عائد بندرگاہ فیس 1سال کیلئے معطل کردی
  • چین نے امریکی بحری جہازوں پر بندرگاہی فیس کی وصولی عارضی طور پر معطل کر دی
  • چین کے نائب وزیر اعظم لیو گو جونگ گنی اور سیرا لیون کا دورہ کریں گے، چینی وزارت خارجہ
  • تاریخ میں پہلی بار انسانی دماغ کے خلیوں کا جامع نقشہ تیار، کونسی بیماریوں پر قابو پایا جاسکے گا؟
  • چین کمبوڈیا کی ترقی اور خودمختاری کی حمایت جاری رکھے گا، چینی صدر
  • چینی کی ان لوڈنگ تیز کی جائے تاکہ برآمدات متاثر نہ ہوں، وزیرِ بحری امور کی ہدایت