کاشف سعید شیخ کا سینئر صحافی خاور حسین کی المناک موت پر اظہار تعزیت، تحقیقات کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
اپنے تعزیتی بیان میں جماعت اسلامی سندھ کے امیر و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ جان محمد مہر، نصراللہ گڈانی کے بعد سینئر صحافی خاور حسین کی پُراسرارموت نے صحافی برادری میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کر دیا ہے۔ ااسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ، جنرل سیکرٹری محمد یوسف اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے نوجوان صحافی اور ڈان نیوز کے سینئر رپورٹر خاور حسین کی پُراسرار موت پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔ صوبائی امیر نے زور دیا کہ وزیراعلیٰ اور وزیر داخلہ سندھ سینئر صحافی خاور حسین کی موت کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی اور واقعے کی شفاف تفتیش کرکے صحافی برادری میں پائی جانے والی بے چینی کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جان محمد مہر، نصراللہ گڈانی کے بعد سینئر صحافی خاور حسین کی پُراسرارموت نے صحافی برادری میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کر دیا ہے، اس لئے حکومت اس افسوس ناک واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کرکے صحافی برادری اور اہل خانہ کو مطمئن کرے۔کاشف سعید شیخ نے مرحوم خاور حسین کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سینئر صحافی خاور حسین کی صحافی برادری
پڑھیں:
سانگھڑ: گاڑی سے کراچی کے صحافی خاور حسین کی لاش ملی
فوٹو: فیس بک خاور حسینسانگھڑ میں حیدرآباد روڈ پر گاڑی سے صحافی خاور حسین کی لاش ملی ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) عابد بلوچ کا کہنا ہے کہ کراچی کے صحافی خاور حسین نے مبینہ طور پر فائر کرکے خودکشی کی ہے، صحافی خاور حسین کا آبائی گھر سانگھڑ میں ہے۔
متوفی کراچی میں نجی نیوز چینل سے منسلک تھا۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صحافی خاور حسین کی غیر طبعی موت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے پولیس کے بہترین افسر کو تفتیش سونپنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کرکے موت کی اصل وجہ کا پتا لگایا جائے۔