پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون کے راہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر چیمبر میں ہوئی، ملاقات میں پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے بعض بیانات پر تحفظات کا اظہار کیا جس پر نون لیگ اور پیپلز پارٹی نے افہام و تفہیم سے تمام مسائل حل کرنے پر اتفاق کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون کا افہام و تفہیم سے تمام مسائل حل کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون کے راہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر چیمبر میں ہوئی، ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنااللہ، اعظم نذیر تارڑ، طارق فضل چودھری اور رانا مبشر نے شرکت کی۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی نمائندگی نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی نے کی اور پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بعض بیانات پر تحفظات کا اظہار کیا جس پر نون لیگ اور پیپلز پارٹی نے افہام و تفہیم سے تمام مسائل حل کرنے پر اتفاق کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حل کرنے پر اتفاق افہام و تفہیم سے پیپلز پارٹی

پڑھیں:

چیئر مین سینٹ کی پیپلز پارٹی کی خواتین اراکین اسمبلی سے ملاقات،صوبہ کی سیاسی صورتحال گفتگو

پشاور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)قائم مقام صدر ، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے گورنر ہاؤس پشاور میں پیپلز پارٹی کی خواتین اراکین اسمبلی سے ملاقات کی ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ، پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ، خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد ، ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین فرزند علی وزیر بھی اس موقع پر موجود تھے ، ملاقات میں صوبہ کی سیاسی صورتحال ، وفاقی حکومت کے ساتھ معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، قائم مقام صدر نے خواتین اراکین اسمبلی کو یقین دہانی کرائی کہ انکے مسائل کے حل میں بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا ، خواتین اراکین اسمبلی نے اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے کردار کو سراہا جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی فسطائیت اور غیر جمہوری رویوں کے باوجود جس انداز سے فیصل کریم کنڈی گورنر شپ چلا رہے ہیں اس پر وہ یقین خراج تحسین کے مستحق ہیں

متعلقہ مضامین

  • نواز لیگ سے لفظی جنگ،پیپلز پارٹی کاپنجاب اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ
  • چیئر مین سینٹ کی پیپلز پارٹی کی خواتین اراکین اسمبلی سے ملاقات،صوبہ کی سیاسی صورتحال گفتگو
  • یوسف رضا گیلانی کی پیپلز پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین سے ملاقات،صوبہ کی سیاسی صورتحال پرگفتگو
  • حکومت نے پیپلز پارٹی کو منالیا، تمام مسائل بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق
  • سپیکر کی ثالثی میں مذاکرات، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مسائل افہام و تفہیم سے حل کرنے پر متفق
  •  پیپلزپارٹی حکومت کی اتحادی ضرور عزت و قار پر سمجھوتہ نہیں کرے گی:گورنر پنجاب
  • مریم نواز کے بیانات کا معاملہ، پیپلزپارٹی اور (ن ) لیگی رہنمائوں کی بیٹھک
  • سیاسی کشیدگی: مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا افہام و تفہیم کے ذریعے مسائل حل کرنے پر اتفاق
  • آزاد کشمیر صورتحال پر تشویش، معاملات افہام و تفہیم سے حل کیے جائیں، سید صلاح الدین