جنوبی افریقہ کی ٹیم کو دورہ پاکستان میں وی وی آئی پی سکیورٹی دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(اسپورٹس ڈیسک ) وفاقی حکومت نے جنوبی افریقا ٹیم کے دورہ پاکستان کو وی وی آئی پی سکیورٹی اسٹیٹس دے دیا ۔وزارت داخلہ کی جانب سے اس ضمن میں وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ، پنجاب ہوم ڈپارٹمنٹ، پنجاب رینجرز اور لاہور و راولپنڈی پولیس کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ۔ وزیراعظم نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر جنوبی افریقا کی ٹیم کے دورے کو وی وی آئی پی سکیورٹی دینے کی منظوری دی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔