پاکستان کا افغانستان کے ساتھ بادینی بارڈر کھولنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیشل سیکرٹری داخلہ نے قائمہ کمیٹی میں کہا ہے کہ ہم افغانستان سے بادینی بارڈر کھولنے کے لیے بالکل تیار ہیں بس بلوچستان حکومت سڑک کا انفرا اسٹرکچر بہتر بنادے۔ تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی تجارت کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاک افغان بادینی بارڈر کھولنے کا معاملہ زیر بحث آیا۔ سیکرٹری تجارت نے بتایا کہ بادینی بارڈر کو کھولنے کے حوالے سے وزارت خارجہ کو خط لکھ دیا ہے، وزارت داخلہ نے بادینی بارڈر کا کھولنے کا معاملہ کلیئر کر دیا ہے، بادینی بارڈر پر اب وزارت خارجہ کی طرف سے جواب آنا باقی ہے، کسٹم کو 3ماہ چاہئیں، ایف آئی اے کی ریڈینس رپورٹ آگئی ہے۔ اسپیشل سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ بادینی بارڈر سے سڑک 130 کلومیٹر دور ہے، ابھی بادینی بارڈر کو مکمل طریقے سے چلانا مشکل ہوگا۔ چیئرپرسن کمیٹی انوشے رحمن نے پوچھا کہ کیا آپ نے دیکھا ہے کہ افغان سائڈ پر سارا کام ہوگیا ہے؟ اس پر اسپیشل سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ ہم بادینی بارڈر کھولنے کے لیے بالکل تیار ہیں، آپ بلوچستان حکومت سے بھی کہہ دیں کہ وہ روڈ انفراسٹرکچر بہتر بنائے، ہم بادینی بارڈر کے لیے ایف آئی اے ڈپلائے کردیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بادینی بارڈر کھولنے داخلہ نے
پڑھیں:
وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات‘ اسلام آباد دھماکے کی مذمت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔ نیٹلی بیکر نے اسلام آباد دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا، پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ حملے کے سہولت کار گرفتار ہیں جبکہ جامع تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات اور دہشتگردانہ حملے ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔