سپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق سے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان (پی آر اے پی) کے وفد نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت نو منتخب صدر (پی آر اے پی) ایم بی سومرو نے کی جبکہ وفد میں سیکرٹری نوید اکبر، احمد نواز اور جاوید نور شامل تھے۔ملاقات کے دوران پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کی نو منتخب باڈی نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو اپنی انتخابی کامیابی سے آگاہ کیا اور ان سے درخواست کی کہ وہ پی آر اے پی کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیں۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفد کی درخواست کو خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے دوران پی آر اے پی کی نو منتخب باڈی سے حلف لینے کا یقین دلایا۔(جاری ہے)
اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے پی آر اے پی کی نو منتخب قیادت کو مبارکباد پیش کی اور پارلیمانی صحافیوں کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی کی موثر کوریج میں پارلیمانی رپورٹرز کا کردار نہایت اہم اور قابل تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد اور ذمہ دار صحافت جمہوری اداروں کے استحکام اور عوامی آگاہی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔سپیکر سردار ایاز صادق نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارلیمانی رپورٹرز کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے ہرممکن سہولت اور تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ پی آر اے پی کی نو منتخب باڈی کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گا تاکہ پارلیمانی امور کی شفاف اور موثر رپورٹنگ کو مزید فروغ دیا جا سکے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پارلیمانی رپورٹرز سپیکر قومی اسمبلی قومی اسمبلی سردار سردار ایاز صادق کی نو منتخب پی آر اے پی
پڑھیں:
ایاز صادق سے سرفراز بگٹی کی ملاقات، وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی تردید
ملاقات میں اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ سرفراز بگٹی کو بطور وزیراعلیٰ تبدیل نہیں کرنے جا رہے ہیں۔ بلوچستان میں سیاسی استحکام چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ جس میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال، ترقیاتی اقدامات، عوامی فلاحی منصوبوں اور وفاقی حکومت کے تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ سرفراز بگٹی کو بطور وزیراعلیٰ تبدیل نہیں کرنے جا رہے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز احمد بگٹی کو تبدیل کیے جانے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور سیاسی استحکام کے لئے صوبے میں قائم اتحادی حکومت اپنا موثر کردار ادا کرتی رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان رابطوں میں اضافہ عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایاز صادق نے بلوچستان میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے۔ انہوں نے بلوچستان کے لیے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی کی پارلیمانی خدمات اور ایوان کی کارروائی کو موثر انداز میں چلانے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بہادری سے لڑ رہے ہیں اور پارلیمان صوبوں کی مضبوط آواز ہے۔