وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسی جتھے کو اسلام آباد پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

جمعے کی رات وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے فیض آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کا اسلام آباد کی جانب مارچ، پولیس کے ساتھ تصادم کا مقدمہ درج

محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس اور فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں سے ملاقات کی، ان کا حوصلہ بڑھایا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے انجام دی جانے والی خدمات کو سراہا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کسی جتھے کو اسلام آباد یا کسی اور شہر پر چڑھائی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، اور نہ ہی کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

انہوں نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے کھانے پینے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور آئی جی اسلام آباد پولیس کو ہدایت دی کہ جوانوں کا ہر ممکن خیال رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج کے نام پر فساد پھیلا رہی ہے، طلال چوہدری

محسن نقوی نے کہا کہ آپ سب پاکستان کے سپاہی ہیں اور قانون کی عملداری یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

دورے کے دوران آئی جی اسلام آباد پولیس، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ حکام بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے۔

یاد رہے کہ تحریک لبیک پاکستان نے لاہور سے اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کررکھا ہے، دوسری جانب پنجاب حکومت اور اسلام آباد انتظامیہ نے ٹی ایل پی کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے لاہور سے اسلام آباد آنے والے راستے کنٹینر لگا کر بند کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی مارچ، اسلام آباد کے راستوں پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے

اسلام آباد میں فیض آباد انٹرچینج پر کنیٹنیر لگا کر اسلام آباد ایکسپریس وے کو ٹریفک کے لیے مکمل بند کردیا گیا ہے۔

لاہور میں ٹی ایل پی کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم بھی ہوا، جس سے کئی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ٹی ایل پی کا دعویٰ ہے کہ پولیس کے تشدد سے 2 کارکن جاں بحق ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسلام اباد پولیس ٹی ایل پی فیض آباد محسن نقوی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد پولیس ٹی ایل پی فیض ا باد محسن نقوی اسلام ا باد اسلام آباد محسن نقوی ٹی ایل پی کے لیے

پڑھیں:

نئے وزیراعلیٰ سے حلف لینا ضروری، تاخیر نہیں کی جاسکتی، سلمان اکرم راجا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ نئے وزیراعلیٰ سے حلف لینا ضروری ہے، جس میں تاخیر نہیں کی جاسکتی ہے۔

سلمان اکرم راجا نے پشاور ہائی کورٹ میں نو منتخب وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی حلف برداری کےلیے درخواست جمع کرائی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ وزیراعلیٰ سے حلف لینا ضروری ہے، جس میں تاخیر نہیں کی جاسکتی ہے۔ نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوچکے، اس وقت گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو صوبے میں ہونا چاہیے تھا۔

پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے بغیر صوبہ نہیں چل سکتا، چیف جسٹس کو درخواست دے رہے ہیں کہ حلف لیا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئین نے اختیار دیا ہے کہ چیف جسٹس حلف برداری کے لیے کسی کو بھی نامزد کر سکتا ہے، چیف جسٹس سے آج ہی حلف کی درخواست کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نئے وزیراعلیٰ سے حلف لینا ضروری، تاخیر نہیں کی جاسکتی، سلمان اکرم راجا
  • اسلام آباد: ہائی سیکیورٹی زونز میں پولیس کی بھاری نفری تعینات، سیکیورٹی اقدامات مزید سخت
  • ہمارے جری جوانوں نے 200 سے زائد افغان طالبان اور بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا؛ محسن نقوی
  • مذہبی جماعت کا مارچ: فیض آباد انٹرچینج بدستور بند، دیگر سڑکیں جزوی طور پر کھول دی گئیں
  • ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کا فیض آباد کا اچانک دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ
  • تحریک لبیک کے احتجاج سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا
  • کسی جتھے کو اسلام آباد یا کسی اور شہر پر چڑھائی کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی، وزیر داخلہ محسن نقوی
  • محسن نقوی اورطلال چوہدری کا فیض آباد کا دورہ،جوانوں کا حوصلہ بڑھایا
  • مذہبی جماعت کا اسلام آباد کی جانب مارچ، پولیس کے ساتھ تصادم کا مقدمہ درج