Express News:
2025-11-27@21:42:51 GMT

دیپیکا پڈوکون بھارت میں مینٹل ہیلتھ ایمبیسیڈر مقرر

اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو ملک کی پہلی "مینٹل ہیلتھ ایمبیسیڈر" مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ اعزاز انہیں بھارت کی وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے دیا گیا، جس کا مقصد ذہنی صحت کے فروغ اور آگاہی کو قومی سطح پر مضبوط بنانا ہے۔

دیپیکا پڈوکون نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس ذمہ داری کو ایک اہم قومی فریضہ سمجھتی ہیں اور ذہنی صحت کے حوالے سے جاری کوششوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ 

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اپنی ذمہ داری کے دوران اس بات پر خصوصی توجہ دیں گی کہ معاشرے میں ذہنی امراض کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کیا جائے اور لوگوں کو مدد حاصل کرنے کے لیے حوصلہ افزائی دی جائے تاکہ وہ کھل کر اس پر بات کر سکیں۔

Renowned Indian actress Deepika Padukone has been appointed as the first-ever Mental Health Ambassador of the Union Ministry of Health & Family Welfare.



She expressed her deep honor in taking up this role and emphasized her commitment to supporting India’s ongoing efforts under… pic.twitter.com/lRa2LzcaMI

— Ministry of Health (@MoHFW_INDIA) October 10, 2025

واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون ماضی میں بھی ذہنی صحت کے موضوع پر کھل کر بات کرتی رہی ہیں وہ اس بات کر اعتراف بھی کر چکی ہیں کہ وہ ماضی میں شدید ذہنی دباپ کا شکار تھیں اور اپنا علاج بھی کروایا۔

یاد رہے کہ ذہنی صحت کی آگاہی کے حوالے سے ان کی فلاحی تنظیم "لائیو لو لاف" (Live Love Laugh) فعال کردار ادا کر رہی ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دیپیکا پڈوکون

پڑھیں:

جسٹس طارق جہانگیری ڈگری تنازع کیس میں اہم پیش رفت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری ڈگری تنازع کیس یکم دسمبر کو کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان سماعت کریں گے۔

سپریم کورٹ نے کیس قابل سماعت ہونے کا معاملہ پہلے طے کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

واضح رہے کہ 25 نومبر کو کیس سماعت کے لیے مقرر تھا لیکن بغیر کارروائی ملتوی ہوگیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • بدعنوانی و بدسلوکی کے الزام میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلات معطل
  • سندھ ایچ ای سی کے تحت نظام صحت کی بہتری، پائیدار پالیسی اقدامات پر دو روزہ کانفرنس
  • سہاروں سے محروم انسان
  • جسٹس طارق جہانگیری ڈگری تنازع کیس میں اہم پیش رفت
  • دپیکا پڈوکون کو مسلسل دوسرے سال کروڑوں کا نقصان، آمدن بھی کم ہوگئی
  • قومی اسمبلی اجلاس میں تعلیم، ہیلتھ اور ماحولیات کے اہم بل زیر غور
  • 2 بچوں کو قتل کرکے سوٹ کیس میں چھپانے پر ’ماں‘ کو عمر قید کی سزا
  • روہت شرما ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے ایمبسیڈر مقرر
  • 2 ملین اسرائیلی شہریوں کو غزہ جنگ کی وجہ سے ذہنی مسائل کا سامنا ہے، اسرائیلی اخبار
  • گیس صارفین کے لیے بڑی خوشخبری