حکومت کا سرکاری ملازمین کے ہاؤسنگ رینٹ میں 85 فیصد اضافے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے ہاؤسنگ رینٹ میں 85 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے ہاؤسنگ رینٹ میں 85 فیصد اضافےکا فیصلہ کر لیا ہے،وزارت خزانہ نے ہاؤسنگ رینٹ الاؤنس میں اضافے کی منظوری دےدی،سمری حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائےگی۔
ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ گریڈ 1 سے 22 تک کے ملازمین کے لیے ہوگا، اضافے کا اطلاق مستقل اور کانٹریکٹ سرکاری ملازمین پرہوگا،وزارت خزانہ کےذرائع کےمطابق اضافہ موجودہ بنیادی تنخواہ پر لاگو ہوگا،موجودہ الاؤنس 2008 کی بنیادی تنخواہ پر دیا جا رہا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سرکاری ملازمین ہاؤسنگ رینٹ ملازمین کے
پڑھیں:
اوگرا نے رواں مالی سال کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی
رواں مالی سال کے لیے گیس کی اوسط قیمتوں میں7.14 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی گئی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق سوئی ناردرن کے لیےگیس کی قیمت 1852 روپے80 پیسےفی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی۔سوئی سدرن کے لیےگیس کی قیمت 1777روپے 2 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔اس سےقبل اوگرا نےگیس کی قیمتوں میں اوسط8 فیصد تک کمی کادعویٰ کیا تھا تاہم اب اوگرا حکام نے واضح کیا کہ رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی نہیں اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔