پولیس ٹریننگ سینٹر میں خوارج کے حملے کے دوران مسجد میں موجود امام مسجد کو شہید کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ٹریننگ سینٹر میں خوارج کے حملے کے دوران مسجد میں موجود امام مسجد مولانا عصمت مروت کو شہید کر دیا گیا۔
اللہ کے گھر میں، عبادت کے مقام پر، اس کے امام کو نشانہ بنانا، یہ اسلام دشمنی کی بدترین شکل ہے۔
اس حملے میں ایک سویلین اور چھ پولیس اہلکاروں، (کُل 7 افراد) کی شہادت ہوئی، یہ وہی خوارج ہیں جنہوں نے پہلے علی مسجد، کوچہ رسالدار اور پولیس لائنز مسجد میں نمازیوں کو شہید کیا۔
یہ اسلام کے دشمن— امت کے اتحاد کے قاتل، امن و محبت کے منکر اور دین کے چہرے پر بدنما داغ ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان نیشنل کونسل آرٹس میں روس–پاکستان ثقافتی ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ
اسلام آباد:اسلام آباد میں پاکستان اور روس کے درمیان دسویں بین الحکومتی کمیشن اجلاس کے موقع پر پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں ایک شاندار اور رنگا رنگ خصوصی کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں دونوں ممالک کی ثقافتوں نے یکجا ہو کر سماں باندھ دیا۔
تقریب کی خاص بات روسی وزیر توانائی سرگئی تسویلیف کی خصوصی شرکت تھی، جنہوں نے روس اور پاکستان کے فنکاروں کی پرفارمنس کو بے حد سراہا۔
ان کے ہمراہ روسی نائب وزیر سائنس و اعلیٰ تعلیم، نائب وزیر توانائی اور وزارتِ ثقافت کے اعلیٰ حکام سمیت اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
کنسرٹ میں اسٹیٹ اکیڈمک رشین فوک انسمبل نے روسی کلاسیکل میوزک کے رنگ بکھیرے اور ڈارک آئیز، پیڈلرز سمیت کلاسیکی روسی و سوویت دھنیں پیش کیں، جن پر حاضرین جھوم اٹھے۔
دوسری جانب پاکستان کے فنکاروں نے بھی مقامی موسیقی اور ثقافتی ورثے کی دلکش جھلک پیش کی جسے شائقین نے بے پناہ پسند کیا۔
تقریب میں موجود پاکستانی اور روسی شرکاء دونوں ممالک کے فوک کلچر سے بھرپور لطف اندوز ہوتے رہے۔