Daily Mumtaz:
2025-11-27@22:05:59 GMT

مصر: کار حادثے میں قطری امیری دیوان کے 3 ملازم جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT

مصر: کار حادثے میں قطری امیری دیوان کے 3 ملازم جاں بحق

مصر کے شہر شرم الشیخ میں کار حادثے میں قطر کے امیری دیوان کے 3 ملازم جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاں بحق افراد قطری سفارتکار نہیں بلکہ سیکیورٹی گارڈز اور پروٹوکول افسر تھے۔

اس سے پہلے خبر ایجنسی نے سیکیورٹی ذرائع سے دعویٰ کیا تھا کہ شرم الشیخ کار حادثے میں قطر کے 3 سفارتکار جاں بحق ہو گئے تھے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی، ہیوی گاڑیوں سے جان لیوا حادثات، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے نوجوان دم توڑ گیا، خاتون بھی جاںبحق

کراچی:

شہر میں ہیوی گاڑیوں سے جان لیوا حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور بنارس چوک کے قریب واٹر ٹینکر سے جان لیوا حادثے میں نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا اور میمن گوٹھ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق بنارس چوک کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، جن کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

انہوں نے بتایا کہ ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان کی شناخت 25 سالہ شاکر اللہ کے نام سے کی گئی جو کہ راہگیر تھے۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور واٹر ٹینکر چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ٹینکر قبضے میں لے لیا ہے اور اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

دریں اثنا میمن گوٹھ میں ٹریفک حادثے کے دوران خاتون جاں بحق ہوگئی اور ان کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے قریبی قائم نجی اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثہ میمن گوٹھ دس چوک کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق خاتون کی شناخت 55 سالہ اللہ بچائی علی محمد کے نام سے ہوئی ہے اور وہ راہگیر تھیں، سڑک عبور کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئیں تاہم متوفیہ کے لواحقین اس کی لاش نجی اسپتال سے ہی گھر لے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • چین میں تیز رفتار ٹرین حادثہ، 11 ریلوے ملازمین ہلاک
  • ٹی سی ایس ملازم کی جانب سے حساس بینک ڈیٹا کے غلط استعمال کا انکشاف، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • کراچی، بے قابو ٹینکر نے بائیک سوار نوجوان کو کچل ڈالا
  • ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 5 افراد جاں بحق، 39 زخمی
  • دبئی حادثے کے بعد بڑا جھٹکا: آرمینیا نے بھارتی طیارہ تیجس خریدنے سے انکار کر دیا
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں موٹرسائیکل سے گر کر ضعیف شخص جاں بحق
  • ملتان ،مقامی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث کھلا ہوا مین ہول کسی بھی حادثے کا باعث بن سکتاہے
  • کراچی، ہیوی گاڑیوں سے جان لیوا حادثات، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے نوجوان دم توڑ گیا، خاتون بھی جاںبحق
  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹریفک کنٹرولر کی بروقت مداخلت، غیر ملکی طیارہ حادثے سے بچ گیا
  • جنوبی سوڈان میں امدادی طیارہ حادثے کا شکار، عملے کے تین ارکان جاں بحق