کراچی: ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
ملیر ماڈل کالونی چیک پوسٹ نمبر 2 کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 60 سالہ اشرف کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ موٹر سائیکل سے گرنے کے باعث سر پر گہری چوٹ لگنے سے جاں بحق ہونے کا بتایا جا رہا ہے۔
تاہم، پولیس حادثے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی ایک ماہ کے دوران 93 ہزار سے زائد ای چالان، کروڑوں کے جرمانے
سب سے زیادہ خلاف ورزیاں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی تھیں، اس خلاف ورزی پر 57 ہزار 541 ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی گئی اور مجموعی طور پر 57 کروڑ 54 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک ماہ کے دوران کئے گئے ای چالان کے حیران کن اعداد و شمار سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک پولیس نے شہر میں ایک ماہ کے دوران کیے گئے ای چالانز کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی، جس میں بتایا گیا گزشتہ ماہ مجموعی طور پر 93 ہزار سے زائد ای چالان جاری کیے گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سب سے زیادہ خلاف ورزیاں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی تھیں۔ اس خلاف ورزی پر 57 ہزار 541 ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی گئی اور مجموعی طور پر 57 کروڑ 54 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں نے بھی بڑی تعداد میں قوانین کی خلاف ورزی کی، 22 ہزار 262 موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کے بغیر پکڑے گئے، جن پر 11 کروڑ 11 لاکھ 35 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈمپر، ٹریلر اور واٹر ٹینکرز میں نصب ٹریکر سسٹم کے ذریعے تیز رفتاری کی نشاندہی ہوئی، جس پر 1,188 چالان جاری کیے گئے۔ مزید برآں عام ڈرائیوروں کی تیزرفتاری پر 2,699، جبکہ سگنل توڑنے پر 3,102 چالان کیے گئے۔