مکھی نے کھلاڑی کوچند لمحوں میں کروڑپتی بنادیا،منتظمین اور شائقین حیران رہ گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میری لینڈ: قدرت کی مہربانی برطانوی گولفر ٹومی فلیٹ کو چیمپئن شپ کے ساتھ 9 لاکھ 10 ہزار ڈالر (پاکستانی 25 کروڑ، 58 لاکھ، 19 ہزار 200 روپے) کی خطیر انعامی رقم جتوا گئی۔
قدرت مہربان ہو تو بگڑی بھی بن جاتی ہے ایسا ہی کچھ ایک کھلاڑی کے ساتھ ہوا جس کو صرف ایک مکھی نے لمحوں میں کروڑ پتی بنا دیا۔یہ حیرت انگیز معاملہ کرکٹ اور فٹبال کے میدان میں نہیں بلکہ گالف کورٹ میں پیش آیا جہاں برطانوی گولفر بی ایم ڈبلیو چیمپئن شپ میں ایک مکھی کی مدد سے 9 لاکھ 10 ہزار ڈالر (پاکستانی 25 کروڑ روپے سے زائد) جتوا گئی۔
بی ایم ڈبلیو چیمپئن شپ گزشتہ ماہ امریکی شہر میری لینڈ میں ہوئی۔ اس چیمپئن شپ کے مقابلے میں برطانوی گولفر ٹومی فلیٹ ووڈ نے ایک شاٹ کھیلا، لیکن شومئی قسمت کہ وہ سوراخ سے صرف سینٹی میٹر کے فرق سے رک گئی۔
مذکورہ گولفر اپنے شاٹ کو کامیاب نہ ہونے پر افسردہ ہوا۔ ایسے میں شروع ہوا خوش قسمتی کا کھیل اور گیند پر ایک عام گھریلو مکھی آکر بیٹھی۔ اس کا گیند پر بیٹھنا تھا کہ ٹومی فلیٹ کی قسمت چمک اٹھی اور گیند اس کے معمولی وزن سے اچانک حرکت میں آئی اور لڑھک کر سوراخ میں چلی گئی۔
https://jasarat.com/wp-content/uploads/2025/10/Golfer-Wins.mp4
یہ منظر دیکھ کر نہ صفر گولفر بلکہ شائقین بھی حیران رہ گئے اور ایک شور سا مچ گیا۔ کھیل کے منتظمین کے لیے بھی یہ نظارہ ناقابل یقین تھا۔
تاہم جب اس ناقابل یقین منظر کی حقیقت جاننے کے لیے جب ری پلے دیکھا تو یہ انکشاف ہوا کہ سوراخ کے عین سرے پر آ کر رکنے والی گیند پر اچانک ایک مکھی آ کر بیٹھی جس کے معمولی وزن سے گیند میں حرکت پیدا ہوئی اور وہ لڑھک کر سوراخ میں جا گری۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیمپئن شپ
پڑھیں:
لاہور: پاک جنوبی افریقہ پہلا ٹیسٹ، تیسری ہی گیند پر اوپنر عبداللہ شفیق آؤٹ
پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے، پاکستان کی پہلی وکٹ تیسری ہی گیند پر گرگئی، اوپنر عبداللہ شفیق 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ہیں۔
National anthems ✅
Action underway in the first #PAKvSA Test ????#GreenPeYaqeen pic.twitter.com/KAZE9xlQOc
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 12, 2025
پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق کو ربادا نے ایل بی ڈبلیو کی اپیل پر آؤٹ کیا، اس وقت امام الحق 12 اور شان مسعود 12 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں، پاکستان نے 4 اوورز میں 28 رنز بنالیے ہیں۔