data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251013-08-27
اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں بدامنی پھیلانے کیلیے افغان سرزمین استعمال کر رہا ہے، بھارتی پشت پناہی سے د ہشتگردوں کی فائرنگ کا عالمی برادری کو بھی نوٹس لینا چاہیے۔ شیری رحمن نے افغانستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ پاک سر زمین کے خلاف کسی طرز کی جارحیت برداشت نہیں کی جائے گی، پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے، میں اپنی سکیورٹی فورسز کو دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اسلام آباد پارک میں خیمہ زن 539 افغان باشندے گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251126-01-21
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے ایک پارک میں خیمہ زن 539 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا، جنہیں حاجی کیمپ سے افغانستان بارڈر منتقل کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے تھانہ آبپارہ کے حدود ارجنٹائن پارک میں غیر قانونی مقیم افغان باشندے کئی ماہ سے پارک کے ایک حصے میں خیمہ زن تھے۔ پولیس کی بھاری نفری نے آپریشن میں حصہ لیا‘ افغان باشندے کسی قسم کا ویزا یا دیگر دستاویزات پیش نہ کر سکے جس پر ان کو حراست میں لے لیا گیا۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین