گورنر نے وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی قرار دیدیا، اپوزیشن کا چیلنج کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
گورنر نے وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی قرار دیدیا، اپوزیشن کا چیلنج کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز
پشاور: (آئی پی ایس) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کا آج ہونے والا انتخاب غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک علی امین کا استعفی منظور نہیں ہوتا، وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی تصور ہوگا جبکہ اپوزیشن لیڈر نے سہیل آفریدی کے انتخاب کو کل عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوال کیا کہ نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نوٹیفکیشن کون گرے گا، علی امین گنڈاپور کے استعفے سے مطمعن نہیں ہوں، اطمیناں میرا آئینی حق ہے، علی امین پرسوں بدھ کو میرے پاس آجائیں، انہیں چائے بھی پلاؤں گا اور استعفی بھی منظور ہو جائے گا۔
اس سے قبل گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے استعفی پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ میرے آفس کو آپ کے استعفوں کی دو کاپیاں موصول ہوئیں، آپ کے استعفوں کی کاپیوں پر کئے گئے دستخط ایک جیسے نہیں ہیں۔
دوسری طرف خیبرپختونخوا کی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کل وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف عدالت جائے گی، ہم تو کل تک سمجھ رہے تھے کہ استعفیٰ منظور ہوا، اس لیے امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔
ڈاکٹر عباد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب غیرآئینی ہے، ان کے وکیل کہہ رہے ہیں یہ ٹھیک ہے، ہم کہہ رہے ہیں یہ غلط ہے، ہم سمجھ رہے تھے کہ استعفیٰ منظور ہو گیا اس لیے امیدوار لائے۔
واضح رہے کہ محمد سہیل آفریدی خبیرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے جبکہ اپوزیشن نے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسہیل آفریدی 90 ووٹ لیکر نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب پنجاب: پہلی بار اینٹوں کے بھٹوں کی ماحولیاتی کمپلائنس رپورٹ جاری راولپنڈی میں 4 روز بعد تعلیمی ادارے، تجارتی مراکز کھل گئے غزہ امن معاہدے پر 20 ملکی سربراہی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف مصر روانہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز وزیراعلیٰ کے انتخاب سے پہلے بڑی ہلچل، علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ پر اعتراض وزیراعلیٰ کے انتخاب کامعاملہ، اپوزیشن جماعتوں کا انتخابی عمل سے بائیکاٹ کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کا انتخاب غیر نے وزیراعلی
پڑھیں:
اپوزیشن کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کیخلاف عدالت جانے کا اعلان
اپوزیشن لیڈر خیبرپختونختوا اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔ اپوزیشن لیڈر کے پی نے کہا کہ ہم توکل تک سمجھ رہے تھےکہ استعفیٰ منظور ہوا، اس لیے امیدواروں نےکاغذات جمع کروائے اور امیدوار سامنے لائے۔ ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ ان کے وکیل کہہ رہے ہیں یہ ٹھیک ہے، ہم کہہ رہے ہیں یہ غلط ہے، وزیراعلیٰ کا انتخاب غیرآئینی ہے اور اپوزیشن کل وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف عدالت جائے گی۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی آج 90 اراکین کی حمایت سے خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ہیں جب کہ دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا نے ابھی تک علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے دیا گیا استعفیٰ قبول نہیں کیا اور اعتراض لگا کر واپس بھیج دیا۔