پاک فوج نے برطانوی کیمبرین پیٹرول2025 میں گولڈ میڈل جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
(ویب ڈیسک ) پاکستان آرمی کی ٹیم نے برطانیہ کی بین الاقوامی مشق کیمبرین پیٹرول 2025 میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کیمبرین پیٹرول3سے13اکتوبر 2025تک ویلز برطانیہ میں منعقد ہوئی، ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول نے 66ویں سال بھی اپنے پیشہ ورانہ معیار کو برقراررکھا۔
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں 36 ممالک کی 137 ٹیموں نے حصہ لیا، پاکستان آرمی ٹیم کی قیادت کیپٹن محمد سعد نے کی، پاکستانی ٹیم نے غیر معمولی کارکردگی کی بنیاد پر میڈل جیتا۔
غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب؛ وزیراعظم شہباز شریف مصر پہنچ گئے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گولڈ میڈل حاصل کرنا پوری قوم اور پاک فوج کیلئے قابل فخر لمحہ ہے، پاک فوج اپنی اعلیٰ تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے حوالے سے جانی جاتی ہے، پاک فوج نے ملک کا پرچم ہمیشہ بلند رکھا اور آئندہ بھی رکھے گی۔
واضح رہے کہ کیمبرین پیٹرول ایکسرسائز دنیا کی مشکل ترین فوجی مشقوں میں شمار ہوتی ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
شکاگو میراتھون 2025 میں پاکستانی رنرز کی شاندار کارکردگی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دنیا کی معروف ترین میراتھون دوڑوں میں سے ایک شکاگو میراتھون 2025 میں پاکستانی رنرز نے ایک بار پھر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اس عالمی ایونٹ میں 53 ہزار سے زائد رنرز شریک ہوئے جن میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے پاکستانی اور پاکستانی نژاد ایتھلیٹس بھی شامل تھے جنہوں نے ملک کا نام فخر سے بلند کیا۔
پاکستانی نژاد امریکی رنر سید علی حمزہ نے دو گھنٹے پچپن منٹ چودہ سیکنڈ میں دوڑ مکمل کرکے ‘سب تھری’ فنش کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ سلمان الیاس نے دو گھنٹے چھپن منٹ انتالیس سیکنڈ جبکہ نزار نایانی نے دو گھنٹے ستاون منٹ تینتالیس سیکنڈ میں فاصلہ طے کیا۔
پاکستان میں مقیم رنرز میں کراچی کے فیصل شفیع نمایاں رہے جنہوں نے تین گھنٹے اٹھارہ منٹ باون سیکنڈ میں دوڑ مکمل کی۔ فیصل شفیع نے بتایا کہ اس بار انہوں نے اپنی حکمتِ عملی میں تبدیلی کی اور اختتامی لمحات میں رفتار بڑھا کر بہترین نتیجہ حاصل کیا۔
خواتین میں عائشہ قمر نے تین گھنٹے ایک منٹ میں فاصلہ طے کرکے نمایاں کارکردگی دکھائی، جبکہ کراچی کی دانیا علی نے ورلڈ میراتھون میجرز میں اپنا ڈیبیو کرتے ہوئے چار گھنٹے پینتالیس منٹ سات سیکنڈ میں دوڑ مکمل کی۔
اسی طرح لندن کی ماہین سلیمان شیخ نے تین گھنٹے پچپن منٹ اور کراچی کی ثناء ملک نے چار گھنٹے چھبیس منٹ میں اپنی دوڑ مکمل کی۔ ثنا ملک نے اسے اپنی زندگی کی یادگار ترین ریس قرار دیا۔
پاکستان کے دیگر نمایاں رنرز میں بلال عمر، یاور صدیقی، شاہ فیصل خان، ڈاکٹر صفدر علی، عباس نقی، یاسر میمن اور تاجدار اقبال شامل رہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پرنس رحیم آغا خان نے اپنی سالگرہ کے دن چار گھنٹے انسٹھ منٹ میں فاصلہ مکمل کیا، اور راستے میں موجود مداحوں نے “ہیپی برتھ ڈے” کے نعروں سے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
ایلیٹ کیٹیگری میں یوگنڈا کے جیکب کپلِمو نے دو گھنٹے دو منٹ تئیس سیکنڈ میں، جبکہ خواتین میں ایتھوپیا کی ہاوی فیسا گجیجا نے دو گھنٹے چودہ منٹ چھپن سیکنڈ میں فاصلہ مکمل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔