بالی ووڈ کے جونیئر بچن کہلائے جانے والے ابھیشیک بچن نے بالآخر 25 سالہ فلمی سفر کے بعد وہ کارنامہ سرانجام دے دیا جس کا انتظار نہ صرف انہیں بلکہ ان کے مداحوں کو بھی برسوں سے تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشک بچن نے پہلا فلم فیئر ایوارڈ برائے بہترین اداکار حاصل کرلیا۔ یہ ایوارڈ انھیں 2024 کی فلم "I Want To Talk" میں بھرپور کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔

یہ ایک سچی کہانی پر مبنی فلم ہے۔ جس میں ابھیشیک بچن نے کینسر سے جنگ جیتنے والے شخص کردار ادا کیا ہے جس کی اپنی بیوی علیحدگی ہے اور بیٹی بھی اسے اچھا نہیں سمجھتی۔

فلم “I Want To Talk” ایک ایسے شخص کی اپنے آپ سے جنگ کی کہانی ہے جس میں وہ شخص بولنا چاہتا ہے… مگر لفظوں کا ساتھ نہیں ملتا۔

 

ابھیشیک نے ایسے شخص کا کردار نبھایا ہے جو اپنی زندگی، جذبات اور تعلقات کے درمیان کہیں کھو گیا ہے۔

وہ بولنا چاہتا ہے، سب کچھ کہنا چاہتا ہے، مگر زبان نہیں… صرف آنکھیں بولتی ہیں لہذا فلم میں ڈائیلاگز کم ہیں لیکن اظہار زیادہ ہے۔ 

فلم میں ابھیشیک کا کردار غصے سے نہیں بلکہ ٹوٹے ہوئے شخص کے صبر سے لڑتا نظر آتا ہے۔ ہر سین میں تھکن نہیں اور اندر لگی آگ جھلکتی ہے۔

ابھیشک بچن نے اس فلم میں بہت جاندار کردار نبھایا اور بااعتماد اداکاری کی لیکن فلم فیئر ایوارڈ لیتے ہوئے اسٹیج پر ان کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں۔

ذریعے ابھیشیک نے ثابت کر دیا کہ وہ صرف بچن خاندان کی پہچان نہیں بلکہ اپنی محنت اور فن کے بل پر بھی کھڑے ہیں۔

ایوارڈ لیتے ہوئے کانپتی آواز کے ساتھ انہوں نے کہا کہ مجھے یاد نہیں کہ کتنی بار میں نے آئینے کے سامنے یہ تقریر دہرائی تھی۔ آج یہ خواب حقیقت بن کر میرے سامنے ہے۔

انھوں نے کہا کہ زندگی کے اس اہم اور تاریخی موقع پر میری فیملی میرے سامنے موجود ہے اور یہ میرے لیے بہت اہم ہے۔

ابھیشیک بچن نے اپنے والدین امیتابھ اور جیا بچن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ میرا اثاثہ ہوں جن کے بغیر میں کچھ نہیں۔

اپنی اہلیہ ایشوریہ رائے اور بیٹی آرادھیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا شکریہ! آپ دونوں نے مجھے خواب دیکھنے کی ہمت اور اُنہیں پورا کرنے کا حوصلہ بھی دیا۔

یاد رہے کہ ابھیشیک بچن نے 1999 میں فلم "ریفیوجی" سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ انھوں نے اپنے فنی کیریئر میں فلاپ فلمیں، تنقید اور ناکامی کا بھی سامنا کیا لیکن کبھی ہمت نہ ہاری۔

یہاں تک کہ ایک انٹرویو میں ابھیشک بچن نے انکشاف کیا تھا کہ شروع میں مسلسل ناکامیوں پر اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا لیکن والد نے سمجھایا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سیکھتے جاؤ گے۔

ابھیشیک کے بقول وہ دن اور آج کا دن پر روز نئی امنگ کے ساتھ آغاز کرتا ہوں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ابھیشیک بچن نے کہا کہ

پڑھیں:

راشد خان نے وسیم اکرم اور ثقلین مشتاق کے ہم پلہ ہو کر نیا سنگ میل عبور کرلیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈھاکا: افغانستان کے اسٹار کرکٹر راشد خان نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں اور اس کامیابی کے ساتھ ہی وہ سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم اور مایہ ناز اسپنر ثقلین مشتاق کے ہم پلہ ہو گئے۔

راشد خان نے اپنے کیریئر میں چھٹی بار ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پانچ یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کیں، اس سے قبل وسیم اکرم اور ثقلین مشتاق بھی پاکستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں چھ، چھ مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

اس فہرست میں راشد خان کے ساتھ بھارت کے محمد شامی، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ اور جنوبی افریقہ کے لینس کلوسنر بھی شامل ہیں، جنہوں نے چھ، چھ بار پانچ وکٹوں کا کارنامہ سرانجام دیا۔

ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر وقار یونس کے پاس ہے، جنہوں نے یہ کارنامہ 13 مرتبہ انجام دیا۔ ان کے بعد سری لنکا کے مرلی دھرن 10 بار کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جب کہ مچل اسٹارک، بریٹ لی اور شاہد آفریدی 9، 9 بار پانچ وکٹیں حاصل کر کے تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • راشد خان نے وسیم اکرم اور ثقلین مشتاق کے ہم پلہ ہو کر نیا سنگ میل عبور کرلیا
  • ابھیشیک بچن نے اپنے پہلے فلم فیئر ایوارڈ کا کریڈٹ ایشوریا رائے کو دے دیا
  • چین، پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کی بہتری میں مثبت کردار ادا کرتے رہنے کو تیار ہے،چینی وزارتِ خارجہ
  • پاوری گرل شو میں انٹری کے دوران لڑکھڑا گئیں، ویڈیو وائرل
  • ’ایشوریا کی قربانیوں کی بدولت آج میں یہاں کھڑا ہوں،‘ ابھیشیک بچن کا بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت کر اہلیہ کو کریڈٹ
  • سیاست کو بند گلی سے نکالنے کے لیے سیاسی قیادت اپنا کردار ادا کرے‘ کاشف سعید شیخ
  • 70 ویں فلم فیئر ایوارڈز، لاپتا لیڈیز چھا گئی، عالیہ بھٹ بہترین اداکارہ قرار
  • سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہما چغتائی کو ٹاپ 50 ویمن گلوبل ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد
  • بین الاقوامی امور کی ماہر ڈاکٹر ہما چغتائی نے عالمی ایوارڈ حاصل کرلیا