پشاور: خیبرپختونخوا کے نئے منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بیرونِ ملک سفر نہیں کرسکتے کیونکہ ان کا نام وزارتِ داخلہ کی سفارش پر پی این آئی ایل (No Fly List) میں شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف نیشنل سائبر کرائم ایجنسی میں ایک انکوائری بھی جاری ہے، جس میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ریاستی اداروں اور اہم قومی شخصیات کے خلاف متنازع مواد شائع کیا،  اس ضمن میں تحقیقات اب بھی زیرِ التواء ہیں۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مالی سال 2021، 2022 اور 2023 میں کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا، جبکہ ان کا نام فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی نان فائلر لسٹ میں بھی شامل ہے۔

مزید برآں  سہیل آفریدی نے اپنا پاسپورٹ 2021 سے اب تک تجدید نہیں کرایا، جس کے باعث وہ فی الحال قانونی طور پر بیرون ملک سفر کے اہل نہیں ہیں، دستاویزات کے مطابق وہ آخری بار 2019 میں متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوفلائی لسٹ میں نام شامل ہونے کے بعد کسی بھی شخص کو وفاقی حکومت یا وزارتِ داخلہ کی پیشگی منظوری کے بغیر ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوتی، لہٰذا وزیراعلیٰ کے عہدے پر فائز ہونے کے باوجود سہیل آفریدی بیرون ملک سفر نہیں کرسکتے۔

خیال رہےکہ سرکاری ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی کا نام 9 مئی کے واقعات کے بعد نوفلائی لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: سہیل آفریدی ملک سفر کا نام

پڑھیں:

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع

لاہور:   پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی گئی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اُڑانے پر مکمل پابندی برقرار ہے، دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔حکومت پنجاب نے یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے، جبکہ اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔حکومتی ہدایت کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلیجنس ایجنسیاں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی اور وہ اپنے فرائض کے مطابق ڈرون سمیت دیگر ٹیکنالوجی استعمال کر سکیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا
  • ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
  • راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا