قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا سراغ لگالیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی اور انس رضوی کا سراغ لگا لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں کی موجودگی کا پتہ چلا لیا گیا ہے اور انہیں جلد گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم، یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ سعد اور انس رضوی زخمی ہیں یا نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر وہ زخمی ہیں تو فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سامنے پیش ہو کر علاج کروانا چاہیے۔
ادھر پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مریدکے میں ٹی ایل پی کے پرتشدد احتجاج اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملے کے بعد مشتعل مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا ہے۔ اس جھڑپ میں ایک پولیس افسر شہید جبکہ درجنوں اہلکار زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ 12 اور 13 اکتوبر کی درمیانی رات پیش آیا۔ انتظامیہ نے مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش کی اور انہیں احتجاج کم متاثرہ مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت دی، تاہم مظاہرے کی قیادت ہجوم کو مسلسل اکسانے میں مصروف رہی۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا، کیلوں والے ڈنڈے، پیٹرول بم استعمال کیے، اور بعض اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فائرنگ بھی کی گئی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قانون نافذ
پڑھیں:
کراچی، بلدیہ ٹاؤن میں شادی کی تقریب جھگڑے کے دوران فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں شادی کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گئیں جب تقریب کے دوران ہونے والے جھگڑے نے خطرناک رخ اختیار کرلیا اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شادی کی تقریب میں معمولی پیش آیا، موقع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے 35 سالہ نوروز خان ولد فیروز خان موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔
اطلاع ملتے ہی چھیپا کی ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں۔
چھیپا ذرائع کے مطابق دیگر زخمیوں میں 40 سالہ وحید ولد رفیق، 35 سالہ فیضان ولد شیر اعظم، 25 سالہ عبداللہ ولد جہانزیب، 35 سالہ عرفان ولد بہادر خان، 20 سالہ شاکر ولد سیف اللہ، 10 سالہ عرفان ولد عامر خان اور 30 سالہ باسط ولد ایوب عمر شامل ہیں۔
چھیپا کے مطابق تمام زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ بظاہر جھگڑے کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم فائرنگ کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔