جامعہ کراچی حادثہ میں جاں بحق طالبہ کی ہمشیرہ کو ملازمت دیدی گئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:۔ جامعہ کراچی میں 11اکتوبر کو پوائنٹس بس حادثے میں جاں بحق ہونے والی شعبہ سماجی بہبود کی طالبہ انیقہ سعید کی ہمشیرہ کو جامعہ کراچی میں گریڈ 16 میں ملازمت دینے کی منظوری دے دی گئی۔ یہ منظوری آج ہفتہ کو جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ اجلاس میں دی گئی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ متوفیہ طالبہ کے والد کو جامعہ کراچی کی جانب سے رقم کی پیش کش کی گئی تھی، تاہم انہوں نے یہ کہتے ہوئے لینے سے انکار کردیا کہ ان کی خواہش ہے کہ اس کے بجائے مستقل آمدنی کے لیے ان کی دوسری بیٹی کو جامعہ میں ملازمت دے دی جائے جس پر یہ معاملہ سنڈیکیٹ میں رکھا گیا اور سنڈیکیٹ نے شعبہ ابلاغِ عامہ جامعہ کراچی سے حال ہی میں فارغ التحصیل ہونے والی ان کی دوسری بیٹی کو شعبہ ابلاغِ عامہ جامعہ کراچی میں گریڈ 16 میں ملازمت دینے کی منظوری دے دی۔
ادھر شعبہ جرمیات کی چیئرپرسن ڈاکٹر نائمہ سعید کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے پوائنٹ حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ ڈاکٹر نائمہ سعید نے بتایا کہ اس حادثے کی تفصیلی رپورٹ مرتب کی جائے گی جس میں سفارشات سمیت تمام پہلووں کا مکمل احاطہ کیا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جامعہ کراچی کو جامعہ
پڑھیں:
کراچی میں ٹریفک حادثہ: 12ویلر ٹرک سے کچل کر موٹرسائیکل سوار جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: شہرقائد میں ہیوی ٹریفک سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا، ملیر میں 12 ویلر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق شہر میں ٹرک، ٹریلر، ٹینکر اور ڈمپر کی جانب سے شہریوں کی جانیں لینے کا سلسلہ جاری ہے، آج ملیر میں کالا بورڈ نہال اسپتال کے قریب بارہ ویلر ٹرک نے بائیک سوار کو کچل دیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی گئی۔ جہاں متوفی کی شناخت 25 سالہ نجیب اللہ کے نام سے کی گئی جو موٹر سائیکل پر سوار تھا۔
اس حوالے سے سعود آباد تھانے کے ہیڈ محرر سمیع نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک اور متوفی کی موٹر سائیکل کو قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا جبکہ پولیس ٹرک ڈرائیور کا سراغ لگا کر اس گرفتار کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔
ادھر متوفی نوجوان کے لواحقین کا کہنا تھا کہ نجیب اللہ 3 بہنوں کا اکلوتا بھائی اور گھر کا واحد کفیل تھا جو کہ برف ڈپو پر ملازمت کرتا تھا ، متوفی غیر شادی شدہ اور اس کا آبائی تعلق پشین سے بتایا جاتا ہے۔