Nawaiwaqt:
2025-12-07@14:35:35 GMT

فوج کی غیر مشروط حمایت،وہ بھی ہمیں گلے لگائیں:آفاق احمد

اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT

فوج کی غیر مشروط حمایت،وہ بھی ہمیں گلے لگائیں:آفاق احمد

کراچی(کامرس رپورٹر)سندھ اربن گریجویٹ  فورم کی جانب سے گلشن اقبال میں عوامی کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئر مین آفاق احمد نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔ آفاق احمد نے کہا کہ ہم غیر مشروط طور پر اپنی افواج کی حمایت کرتے ہیں اور ان سے بھی اس ہی رویے کی امید رکھتے ہیں کہ وہ بھی ہمیں گلے لگائیں۔آفاق احمد نے کہا کہ اس شہر کے بدعنوان حکمرانوں سے عوام کی جان چھڑائیں، آج تمام قوم افواج پاکستان کے پیچھے کھڑی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: آفاق احمد

پڑھیں:

بھارت میں بابری مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مرشدآ باد: مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں ہفتہ 6 دسمبر 2025 کو بابری مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے، ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے معطل ایم ایل اے ہمایوں کبیر نے مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی۔یہ تقریب 1992 میں ایودھیا میں بابری مسجد کے انہدام کی 33 ویں برس مکمل ہونے  کے موقع پر منعقد کی گئی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق سنگ بنیاد کی تقریب نے ریاست بھر میں کشیدہ فرقہ وارانہ صورتحال پیدا کردی ہے، اس لیے نتظامیہ کی جانب سے بھاری سیکیورٹی تعینات کی گئی ہے۔تقریب کا آغاز تقریباً 12 بجے قرآن پاک کی تلاوت کے بعد ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، مسجد کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کے لیے سیکڑوں کلومیٹر دور سے بھی مسلمان آئے۔ نامعلوم شخص کی جانب سے تعمیر کےلیے 8 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ تقریب کے منتظم ہمایوں کبیر نے دعویٰ کیا کہ یہ چھوٹے پیمانے پر بابری مسجد کی “بالکل نقل” ہوگی، انھوں نے کہا کہ یہ ہمارا مذہبی حق ہے اور ہم امن برقرار رکھیں گے۔

میڈیاذرائع کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ مقامی انتظامیہ ہمیں روک رہی ہے، ہمیں سرکاری فنڈز کی ضرورت نہیں ہے میں اس شخص کا نام نہیں بتاؤں گا جو مسجد کی تعمیر کے لیے ہمیں 8 کروڑ روپے دینے کو راضی ہے۔

ایم ایل اے ہمایوں کبیر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں حکومت کی طرف سے ایک روپیہ نہیں چاہیے ورنہ مسجد کا تقدس برقرار نہیں رہے گا۔

ہمایوں کبیر نے مزید کہا کہ “2024 میں، میں نے اعلان کیا تھا کہ میں جلد ہی مرشد آباد کے بیلڈنگا میں بابری مسجد کا افتتاح کروں گا، آج 6 دسمبر کو ہم یہاں مرشد آباد میں بابری مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے آئے ہیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • حماس نے اسرائیل کے خلاف ہتھیار پھینکنے پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی
  • بھارت میں بابری مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا
  • غزہ میں ٹیکنوکریٹ انتظام کی حمایت کرتے ہیں: حماس
  • ڈیجیٹل جزیروں  کے سراب پر تنہا ہجوم
  • بانی نے کہا خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگائیں پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے، علیمہ خان
  • بلاول بھٹو زرداری نے وفاق کو بڑی پیشکش کر دی
  • سی ڈی ایف کے نوٹیفکیشن پر پروپیگنڈا کیا گیا، باربار کہہ رہے ہیں ہمیں اپنی سیاست سے دور رکھو: ترجمان پاک فوج
  • قوم کو اپنی بہادر افواج اور قیادت پر فخر ہے، وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد
  • قوم کو اپنی بہادر افواج اور آپکی قیادت پر ناز ہے، خواجہ آصف کی فیلڈ مارشل کو مبارکباد
  • PTCL کو ٹیلی نار پاکستان کے حصول کیلئے پی ٹی اے سے مشروط منظوری