کسٹم کلیئرنس میں تاخیر،پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کاخدشہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:کسٹم کلیئرنس میں تاخیر کے باعث ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی پورٹ پر کسٹم کلیئرنس میں تاخیر سندھ حکومت کی جانب سے سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے نفاذ کے بعد سامنے آئی جس کی وجہ سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ہے، اس سلسلے میں آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے وزیرِاعلیٰ سندھ مرزد علی شاہ کو ایک ہنگامی خط لکھ دیا۔
کونسل نے خط میں آگاہ کیا ہے کہ پی ایس او کے آئل ٹینکرز ’ایم ٹی اسلام 2‘ اور ’ایم ٹی حنیفہ‘ برتھ پر موجود ہیں لیکن کلیئرنس نہ ملنے کے باعث تاحال ڈسچارج نہیں ہوسکے، کیماڑی میں تیل کے ذخائر ختم ہونے کے قریب ہیں جس کی وجہ سے کے پی ٹی پر موجود جہازوں کو بھی فوری کلیئرنس کی ضرورت ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کے کارگو اور بندرگاہ پر کھڑے جہازوں کو فوری کسٹم کلیئرنس نہ ملی تو ملک بھر میں سپلائی چین متاثر ہو سکتی ہے۔خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسٹم کلیئرنس میں مزید تاخیر سے ملک بھر میں پیٹرول، ڈیزل اور دیگر مصنوعات کی ترسیل متاثر ہوگی۔
21 اکتوبر کو کے پی ٹی پر پہنچنے والے پارکو کے کروڈ کارگو سمیت وافی انرجی کے پیٹرولیم کارگو کو بھی تاحال کلیئرنس نہیں ملی، جس سے بحران بڑھنے کا خدشہ ہے، سیس کے 1.
8 فیصد نفاذ سے ڈاو ¿ن سٹریم پیٹرولیم انڈسٹری کو شدید مالی و آپریشنل مشکلات کا سامنا ہے، اس سے قیمتوں میں بھی کم از کم 3 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔
آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے خبردار کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر نیا سیس بالآخر عوام پر اضافی بوجھ بنے گا، زرعی سیزن کے دوران سپلائی متاثر ہونے سے ملک گیر قلت پیدا ہو سکتی ہے، جس کے باعث وزیرِ اعلیٰ سندھ سے معاملے پر فوری نوٹس لینے اور کسٹم کلیئرنس عمل کو تیز کرنے کی اپیل کی جاتی ہے تاکہ ممکنہ بحران سے بچا جا سکے کیوں کہ اگر مسئلہ برقرار رہا تو سپلائی بحال ہونے میں دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔
Faiz alam babar
ویب ڈیسک
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیٹرولیم مصنوعات کسٹم کلیئرنس میں ملک بھر میں مصنوعات کی
پڑھیں:
سری لنکن سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان کی امدادی پرواز میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی
فوٹو: اے ایف پیپاکستانی دفتر خارجہ نے سری لنکا کے سیلاب متاثرین کےلیے امدادی سامان لے جانے والی خصوصی پرواز میں تاخیر کی وجہ بتادی۔
ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی رویے کے باعث پاکستان کی سری لنکا کے سیلاب متاثرین کےلیے امدادی سامان لے جانے والی خصوصی پرواز تاخیر کا شکار ہے۔
سری لنکن کرکٹ اسکواڈ کے اراکین وطن واپس پہنچتے ہیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہوگئے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ سری لنکا کے لیے پاکستانی امداد کو بھارت مسلسل روک رہا ہے، فلائٹ کو بھارتی کلیئرنگ کے انتظار میں 60 گھنٹے سے زائد کی تاخیر کا سامنا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی کل رات 48 گھنٹے بعد دی گئی جزوی فلائٹ کلیئرنس ناقابلِ عمل تھی، بھارتی رویے نے سری لنکن عوام کے لیے ہنگامی امدادی مشن کو شدید متاثر کیا۔
یہ ملک میں 2004 کے سونامی کے بعد بدترین قدرتی آفت قرار دی جارہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 410 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 336 تاحال لاپتہ ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ میں موجودہ تباہی کو 2004ء کے سونامی کے بعد بدترین قرار دیا جارہا ہے، جس میں 15 لاکھ افراد متاثر ہوچکے ہیں، زیادہ تباہی کانڈی ریجن میں آئی، جاں امواد کی تعداد 88 تک پہنچ چکی ہے۔