پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے بعد ہوں گے، ترجمان الیکشن کمیشن
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے کے فیصلے پر کی جانے والی تنقید آئینِ پاکستان اور قانون سے لاعلمی کا مظہر ہے، صوبے میں بلدیاتی انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے بعد ہی ممکن ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق آئین کے آرٹیکل 140اے کے تحت ہر صوبائی حکومت پر لازم ہے کہ وہ اپنا بلدیاتی نظامِ حکومت کا قانون بنائے اور اس کے تحت قواعد و ضوابط تشکیل دے۔ الیکشن کمیشن الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 219 کے تحت صوبے کے مجوزہ قوانین اور رولز کے مطابق ہی انتخابات منعقد کرانے کا مجاز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت کرانے کا فیصلہ
بیان میں کہا گیا کہ حکومتِ پنجاب کی جانب سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے نفاذ کے بعد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 منسوخ کردیا گیا ہے، لہٰذا الیکشن کمیشن کسی منسوخ شدہ قانون کے تحت انتخابات نہیں کروا سکتا۔
ترجمان نے وضاحت کی کہ نئے بلدیاتی ایکٹ کے منظور ہونے کے بعد سابقہ قانون کے تحت جاری کردہ حد بندیوں کے شیڈول کو واپس لینا الیکشن کمیشن کے لیے قانونی طور پر ناگزیر تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر پیپلزپارٹی سخت برہم
بیان کے مطابق الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کو حلقہ بندیوں اور ڈیمارکیشن رولز کی تکمیل کے لیے 4 ہفتے کا وقت دیا ہے۔ اس کے فوراً بعد نئی حلقہ بندیوں کے لیے شیڈول جاری کر دیا جائے گا اور حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہوتے ہی بلدیاتی انتخابات کروا دیے جائیں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں چیف سیکریٹری پنجاب اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو 30 اکتوبر (جمعرات) کو الیکشن کمیشن اسلام آباد میں مدعو کیا گیا ہے تاکہ تمام انتظامی اور قانونی امور کو حتمی شکل دی جاسکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات پاکستان پنجاب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات پاکستان پنجاب میں بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن لوکل گورنمنٹ حلقہ بندیوں بندیوں کے کے لیے کے تحت کے بعد
پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا
الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:(آئی پی ایس) الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین تحریک انصاف تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کے خط کا جواب دے دیا۔
خط کے جواب میں الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ آپ نے 13 نومبر کو درخواست کی کہ آزاد سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت تسلیم کی جائے۔
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز کیس زیر التواء ہے لاہور ہائیکورٹ سے اسٹے آرڈر پی ٹی آئی نے لے رکھا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق آپ کو بطور چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم نہیں کیا جا سکتا اور آپ کو کوئی قانونی حق بھی حاصل نہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشاہد آفریدی کا پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ ترکیے پاکستان کو جنگی ڈرون تیارکرنے کے ساتھ اپنے لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں بھی شامل کرنا چاہتا ہے، بلوم برگ فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کیساتھ شراکت داری ختم کریں؛ یورپی ارکان پارلیمنٹ کا خط ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 38کروڑ 10لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دیدی ڈیرہ بگٹی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرزکا منافع بڑھانے کی سمری بھجوادی گئی، پیٹرول اورڈیزل مہنگا ہونیکاامکان انڈونیشیا کے صدر 2 روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم