پنجاب حکومت ایک ماہ کے اندر نئی حلقہ بندیاں مکمل کرلے، الیکشن کمیشن کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
اسلام آباد : پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التواء کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو نئی حلقہ بندیوں کے لیے 4 ہفتوں کا وقت دے دیا،جس کے لیے حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے۔
ای سی پی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے حکم نامے کے متعلق پنجاب حکومت نے نئے قانون کے تحت حدود کا تعین کرنا ہے، پنجاب حکومت نے حلقوں کی حدود بندی کیلئے 4 ہفتوں کاوقت مانگا، جبکہ نئے ایکٹ کی منظوری کے بعد حدبندی قانونی تقاضا ہے۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کے نام مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی استدعا پر 4 ہفتوں کا وقت دیاگیا، اگر پنجاب حکومت نے 4 ہفتوں میں کام نہ کیا تو معاملہ کمیشن دیکھے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مراسلے کے مطابق 4 ہفتوں بعد معاملہ کمیشن کے سامنے سماعت کیلئے مقرر ہوگا، خط میں پنجاب حکومت کو ضروری ڈیٹا اور نقشے الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب ای سی پی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت ہوں گے،الیکشن کمیشن نے 9 اکتوبر کا جاری کردہ حلقہ بندی شیڈول واپس لے لیا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن پنجاب حکومت
پڑھیں:
بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے ڈیٹا اور نقشے مانگ لیے
لاہور:پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری پنجاب کو مراسلہ بھیج دیا، خط میں پنجاب حکومت کو ضروری ڈیٹا اور نقشے الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خط میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مقررہ مدت میں قواعد و نقشے نہ دیے گئے تو معاملہ باقاعدہ سماعت کیلئے مقرر ہوگا، الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا، بلدیاتی انتخابات پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 9 اکتوبر کا جاری کردہ حلقہ بندی شیڈول واپس لے لیا، پنجاب حکومت کی حلقہ بندی رولز کی منظوری کیلئے 4 ہفتوں کی مہلت منظور کرلی۔