آزاد کشمیر میں حکومت سازی: پیپلز پارٹی متحرک، صدر زرداری کا وزیراعظم سے رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے عمل میں پیپلز پارٹی سرگرم ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔
اس کے بعد وزیراعظم نے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر امور کمیٹی کو پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری سونپ دی۔ کمیٹی میں احسن اقبال، رانا ثنا اللہ اور امیر مقام شامل ہیں اور وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات سے قبل مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سے مشاورت کر رہی ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر نے واضح کیا کہ ن لیگ حکومت سازی کے کسی عمل میں شامل نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ ن لیگ اپوزیشن میں رہے گی اور اس فیصلے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان قائرہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگرچہ ن لیگ نے اپوزیشن میں بیٹھنے کے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا، تاہم اگر پیپلز پارٹی کے پاس حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ نمبرز مکمل ہو جائیں تو وہ کوشش کریں گے کہ حکومت قائم کی جائے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی کے
پڑھیں:
صدرِ آصف زرداری نے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی منظوری دے دی
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں تحریکِ عدم اعتماد لانے اور حکومت بنانے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت ایوانِ صدر میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے
پیپلز پارٹی رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی اپنی حکومت بنانے جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پیر کے روز حکومت سازی کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔