حقوق طلبہ پرامن دھرنے پر انتظامیہ کی غنڈہ گردی قابل مذمت ہے
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-05-8
پشاور(جسارت نیوز)ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا اسفندیار عزت نے جامعہ ایبٹ آباد میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیرِ اہتمام حقوقِ طلبہ کیلیے منعقدہ پرامن دھرنے پر وائس چانسلر اور یونیورسٹی انتظامیہ کی ایما پر پولیس گردی اور غنڈہ عناصر کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایم پی اے کے بیٹے نے انتظامیہ کی پشت پناہی میں نہتے طلبہ پر گاڑی چڑھائی، جبکہ پولیس نے پرامن طلبہ پر لاٹھی چارج کیا، جو بدترین ریاستی جبر کی مثال ہے۔ اسفندیار عزت کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اپنے کالے کرتوت چھپانے کیلیے طلبہ کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے، اور اسی روش کے نتیجے میں ایسے افسوسناک واقعات جنم لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت کے کارکنان کو نہ ڈرایا جا سکتا ہے نہ دھمکایا جا سکتا ہے۔ انتظامیہ اور انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی ملی بھگت، اور طلبہ پر گاڑی چڑھانے جیسے واقعات انتظامیہ کی مکمل نااہلی کو ظاہر کرتے ہیں۔ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت قانون نافذ کرنے والے ادارے اور متعلقہ حکام واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کریں۔ بصورتِ دیگر اسلامی جمعیت طلبہ اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلامی جمعیت طلبہ انتظامیہ کی
پڑھیں:
انسانی حقوق کا احترام پاکستان کی قومی ترجیح ہے، اعظم نذیر تارڑ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251211-08-18
اسلام آباد (آن لائن) سینیٹر اعظم نذیر تارڑنے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا احترام پاکستان کی قومی ترجیح ہے اور ریاست شہریوں کی آزادی، وقار اور برابری کے تحفظ کیلیے پوری طرح پرعزم ہے۔انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ دستورِ پاکستان اور عالمی انسانی حقوق کے اصول ملک کی سمت متعین کرتے ہیں اور یہی بنیادی رہنمائی ہمارے نظام، پالیسیوں اور فیصلوں کی بنیاد بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برابری، انصاف اور شمولیت ایک مضبوط اور پْرامن معاشرے کی بنیاد ہیں اور ہر شہری کو آزادی، احترام اور وقار کے ساتھ جینے کا حق حاصل ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ شہریوں کے حقوق کے تحفظ، فروغ اور آگاہی کیلیے مختلف اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام عدل، مساوات اور احترامِ انسانیت کا درس دیتا ہے، جبکہ قائداعظم محمد علی جناح کا وژن آج بھی ریاست کی اجتماعی سمت اور انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کیلیے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔