مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، اقوام متحدہ کی رپورٹ پر پاکستان کا گہری تشویش کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غیرقانونی اقدامات اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کے خصوصی ماہرین کی جانب سے جاری کی گئی تازہ رپورٹ پر گہری تشویش کا اظہار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی ماہرین کی جانب سے 24 نومبر 2025 کو جاری کی گئی رپورٹ میں بھارت کی جانب سے بھارتی غیرقانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری غیر قانونی اقدامات اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو ایک بار پھر بے نقاب کیا گیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے اپنی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی حکام کے غیر آئینی اقدامات کے باعث صحافی، طلبہ اور انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت تقریبا دو ہزار 800 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ جیسے سخت قوانین کے مسلسل استعمال کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
رپورٹ میں تشدد، حراست کے دوران ہلاکتیں، قانونی عمل اور اہل خانہ سے رابطے کی عدم دستیابی، گھر مسمار کرنے کی سزائیں، جبری انخلا، بار بار مواصلاتی نظام بند کرنا، اور پریس کی آزادی کا گلا گھونٹنا شامل ہیں۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں 8 ہزار سوشل میڈیا اکاونٹس کی بندش، نفرت انگیزی میں اضافے اور بھارت بھر میں کشمیریوں اور مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی ہراسانی پر بھی شدید تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ کالے قوانین کے تحت لوگوں کو بلاجواز قید رکھا جا رہا ہے، نئی رپورٹ اس حقیقت کی توثیق کرتی ہے کہ بھارت منظم ریاستی سرپرستی میں کشمیری مسلمانوں سمیت تمام اقلیتی برادریوں کے خلاف امتیازی سلوک روا رکھے ہوئے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت فوری طور پر جابرانہ اقدامات کا سلسلہ بند کرے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں تمام گرفتار افراد کو غیر مشروط رہا کرے، اقلیتوں خصوصا مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف ریاستی جبر کا خاتمہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے دیرپا، منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق اپنی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ترجمان نے کہا کہ بھارت اپنے جابرانہ اقدامات واپس لے، آبادیاتی و قانونی تبدیلیوں کا خاتمہ کرے، بنیادی انسانی آزادیوں کی بحالی یقینی بنائے اور سنجیدگی کے ساتھ بامعنی مذاکرات کا آغاز کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اشتہاری قرار، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی ہدایت پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اشتہاری قرار، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی ہدایت چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت کیش لیس اکانومی کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے اجلاس کرپشن اسکینڈل، این سی سی آئی اے کے ملوث افسران کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد ترقی کی چابی صرف ن لیگ کے پاس ہے ،سازشیں کرنے والے تاریخ کی کتاب میں بند ہو گئے، مریم نواز وزیراعظم شہبازشریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے بانی پی ٹی آئی اکیلے نہیں،ان کو لانے والے بھی مجرم ہیں، نوازشریف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی

پڑھیں:

ایکس کےنئےفیچر نے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کرنےوالے انسانی حقوق کے جعلی علمبرداروں کا پردہ چاک کردیا

پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا اور جعلی انسانی حقوق کا راگ الاپنے والوں کے مکروہ چہرے بے نقاب ہوگئے جب کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم"ایکس "  کی نئی اپڈیٹ نے تمام  جعلی علمبرداروں کا پردہ چاک کر دیا۔

افغانستان، فتنہ الہندوستان اور پشتون تحفظ موومنٹ غیر ملکی ایجنڈے پر گامزن ہے،  پاکستان کیخلاف انتشار ،نفرت اور تقسیم کو فروغ دینے والے بھارتی اکاؤنٹس بھی  آشکار ہو گئے۔

پاکستان میں دہشتگردی کے بیانیہ کو فروغ دینے کیلئے بھارت سمیت دنیا کے کئی ممالک سے اکاؤنٹس چلائے جا رہے تھے، اکاؤنٹس کے چلائے جانے کی اصل جگہ چھپانے کے لیے VPN کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔

فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے اکاؤنٹس بھی بھارت اور دیگر ممالک سے  آپریٹ ہو رہے ہیں،  بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں انسانی حقوق کا ڈھونگ رچانے والے اصل میں غیر ملکی اکاؤنٹس نکلے جن کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔

پاکستان دشمنی میں بیرون ملک چلنے والی پروپیگنڈا اور جھوٹ کی فیکٹریاں بھی دنیا پر عیاں ہو گئی ہیں،  مختلف سیاسی بیانیے بھی بیرون ملک سے چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

سوشل میڈیا کے ذریعے مذموم مقاصد کیلئے نفرت کا زہر گھولنے والے بھارتی نیٹ ورک کا پول پوری طرح کھل  چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بی جے پی مقبوضہ کشمیر میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دے رہی ہے، پی ڈی پی
  • اقوام متحدہ کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر گہری تشویش,دوران حراست تشدد کی مذمت
  • دنیا بھر میں ہر 10 منٹ بعد عورت قتل‘ اقوام متحدہ کی رپورٹ
  • بابری مسجد کی جگہ تعمیر مندر پر جھنڈا لہرانے پر گہری تشویش ہے، پاکستان
  • اقوام متحدہ: پاکستان کا مقبوضہ فلسطین میں سنگین صورتحال پر اظہارِ تشویش
  • مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال سنگین ہے، سلامتی کونسل میں پاکستان کا اظہارِ تشویش
  • پہلگام واقعہ کے بعد مقبوضہ جموں و کشمر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
  • قابض حکام مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں سیاسی قیدیوں کو ہراساں کر رہے ہیں
  • ایکس کےنئےفیچر نے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کرنےوالے انسانی حقوق کے جعلی علمبرداروں کا پردہ چاک کردیا