لاہور کی فضائی کیفیت میں گزشتہ سال کی نسبت نمایاں بہتری ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
ماحولیاتی نگرانی سے متعلق ائیر انشیٹو ادارے کے تجزیے کے مطابق رواں برس نومبر میں لاہور کی فضائی کیفیت میں گزشتہ سال کی نسبت نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ائیرکوالٹی انشیٹو کی نمائندہ مریم شاہ کے مطابق 2025 کے نومبر میں روزانہ کی اوسط آلودگی 237 مائیکروگرام فی مکعب میٹر رہی جو گزشتہ سال کی بلند ترین سطح 539 مائیکروگرام سے 56 فیصد کم ہے۔اسی طرح ماہانہ اوسط میں بھی 37 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ کم ہو کر 181 مائیکروگرام فی مکعب میٹر تک آ گئی ہے۔ سالانہ بنیاد پر بھی فضائی آلودگی میں مجموعی طور پر تقریباً 15 فی صد کمی بتائی گئی ہے۔گزشتہ سال کے مقابلے میں اس بار شدید آلودگی کے وہ عوامل نظر نہیں آئے جنہوں نے شہر کو طویل عرصہ تک دھوئیں اور دھند کی آڑ میں رکھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی میں موسم نے بھی اپنا کردار ادا کیا، جہاں بہتر ہوائوں اور فضا میں مکسنگ سے آلودگی کے جمع ہونے کی شرح کم رہی۔اگرچہ بلند ترین آلودگی والے دن ختم ہوئے، مگر مجموعی آلودگی کی بنیادی سطح اب بھی تشویش ناک ہے۔مریم شاہ کے مطابق ماہِ نومبر کے تمام 30 دن پنجاب کے ماحولیاتی معیار کے مقابلے میں غیر محفوظ رہے، جہاں صحت کے لیے قابل قبول حد 35 مائیکروگرام فی مکعب میٹر مقرر ہے۔اس تناظر میں ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال کی بہتری حوصلہ افزا ء ضرور ہے مگر اسے مستقل رجحان ثابت کرنے کے لیے آئندہ برسوں کے اعداد و شمار زیادہ اہم ہوں گے۔ اگر یہ مثبت سلسلہ جاری رہا تو حکومتی اقدامات کے اثرات واضح ہوں گے، بصورت دیگر موسم اور دیگر عوامل کی حقیقی نوعیت کو نئے سرے سے سمجھنا ہوگا۔نومبر میں شہر لاہور کی مجموعی فضائی آلودگی کی سطح انتہائی خطرناک حد یعنی 300 سے اوپر نہیں پہنچی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
سٹی 42 : سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
جموں توی میں 11 ہزار 868 کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔ دریائے چناب میں بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی