2026-07-24@14:07:37 GMT
تلاش کی گنتی: 9033
«پر امریکی صدر اور»:
(نئی خبر)
امریکی ناظم الامورکا سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کا دورہ ، بزنس کمیونٹی سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کا دورہ ، بزنس کمیونٹی سے ملاقات ، پاکستان اور امریکہ کے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے سیالکوٹ کے فعال کاروباری کمیونٹی کی تعریف کی اور پاک امریکہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مضبوط بنانے کے امکانات پر زور دیا۔سیالکوٹ چیمبر آف کامرس میں بزنس کمیونٹی کی تقریب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے دو طرفہ تجارتی تعلقات قائم ہیں...
پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے سیالکوٹ کا دورہ کیا ہے، جہاں انہوں نے شہر کی متحرک کاروباری برادری کی تعریف کی اور امریکا و پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ باہمی خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے۔ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی جانب سے دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے نیٹلی بیکر نے امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کی مضبوطی کو اجاگر کیا۔ مزید پڑھیں: اصلاحات اور استحکام کے بعد پاکستان امریکا کے لیے اسٹریٹجک شراکت دار کے طور پر ابھرنے لگا انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ تجارت...
ریاض احمدچودھری فارن افیئرز کے مطابق مئی 2025 کی پاک بھارت جنگ کے بعد واشنگٹن اور نئی دہلی کے تعلقات اپنی تاریخ کے شدید ترین تناؤ سے گزر رہے ہیں، جنگ بندی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو پاکستان نے کھلے دل سے سراہا، جبکہ بھارت نے امریکی ثالثی کو مسترد کیا۔ جریدے کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے پاکستان کی سفارتی اور عسکری کامیابیوں کا بار بار ذکر اور پاکستانی قیادت کے ساتھ مثبت روابط بھارت کے لیے سفارتی سطح پر سبکی کا باعث بنے، امریکی صدر نے بھارت کے ساتھ مجوزہ تجارتی معاہدے پر دستخط سے انکار کیا اور بھارتی برآمدات پر اضافی محصولات عائد کیے، جس سے دوطرفہ تعلقات مزید متاثر ہوئے۔ فارن افیئرز...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)عالمی میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر ایک تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو برفانی خطے(گرین لینڈ) میں امریکی پرچم لہراتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ قریب ہی نصب بورڈ پر “گرین لینڈ امریکی علاقہ، 2026” درج ہے۔ تصویر میں ان کے ہمراہ نائب امریکی صدر جے ڈی وینس اور امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو بھی موجود ہیں، پس منظر میں برف پوش پہاڑ اور کھلا میدان دکھائی دیتا ہے۔ تصویر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور مبصرین کی جانب سے اسے جغرافیائی سیاست اور عالمی طاقتوں کی علامتی کشمکش سے جوڑا جا رہا ہے۔ کئی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ تصویر کسی سیاسی پیغام، طنزیہ اظہار یا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی اور کینیڈین دفاعی ادارے نوراڈ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی جنگی طیارے جلد گرین لینڈ میں قائم امریکی فوجی اڈے پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔نوراڈ کے مطابق گرین لینڈ کی حکومت کو منصوبہ بندی سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور امریکی فورسز کو ضروری سفارتی اجازت نامے حاصل ہیں۔ نئی کھیپ کی آمد میں ڈنمارک حکومت سے بھی ہم آہنگی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گرین لینڈ 1951 میں امریکا اور ڈنمارک کے دفاعی معاہدے کے تحت ممکنہ جارحیت سے محفوظ رکھنے کا عہد کرتا ہے، جبکہ 1958 میں امریکا اور کینیڈا نے سرد جنگ کے دوران دفاعی معاہدہ نوراڈ پر دستخط کیے تھے، جس کا مقصد بیلسٹک میزائلوں کی لانچنگ کی بروقت اطلاع...
امریکا کے جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع ہوگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2026 سب نیوز امریکا کے جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع ہوگئے۔ امریکی اور کینیڈین دفاعی ادارے نوراڈ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ امریکی جنگی طیارے جلد گرین لینڈ میں قائم امریکی فوجی اڈے پر پہنچیں گے۔ دفاعی ادارے نوراڈ کے مطابق گرین لینڈ کی حکومت کو بھی منصوبہ بندی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ نوراڈ کا کہنا ہےکہ امریکی طیاروں کی نئی کھیپ پہنچانے میں ڈنمارک حکومت سے ہم آہنگی ہے، امریکی فورسز کو ضروری سفارتی اجازت نامے حاصل ہیں۔ واضح رہے کہ گرین لینڈ دراصل ڈنمارک کا ایک خود مختار علاقہ ہے، 1951 میں امریکا اور ڈنمارک نے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ پر امریکی قبضے کے عزم کو برقرار رکھتے ہوئے ایک نئی تصویر جاری کی ہے۔ سوشل ٹرتھ پر اپنے اکاؤنٹ میں ٹرمپ مصنوعی ذہانت سے بنی ہوئی ایک تصویر لگائی ہے جس میں گرین لینڈ کو امریکی حصہ بتایا گیا ہے اور ٹرمپ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور دیگر کے ساتھ فتح کا جھنڈا لہرا رہے ہیں۔ مزید پڑھیں ٹرمپ کا بڑا دفاعی قدم، امریکا کے جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع گرین لینڈ تنازع پر ٹیرف کی دھمکی: یورپی ممالک نے ٹرمپ کو دو ٹوک جواب دے دیا گرین لینڈ کا دفاع، برطانیہ اور نیدرلینڈ نے ایک ایک فوجی جبکہ ناروے، فن لینڈ اور سویڈن نے دو...
عالمی ادارہ خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے اتوار کے روز افغانستان میں بھوک اور غذائی قلت کی سنگین صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں خوراک کی کمی اور بچوں میں غذائی کمی خطرناک رفتار سے بڑھ رہی ہے۔ ڈبلیو ایف پی کے افغانستان کے کنٹری ڈائریکٹر جان ایلیئف نے اے ایف پی کو بتایا کہ 2025 میں بچوں میں غذائی کمی کی شرح اب تک کے ریکارڈ شدہ اعداد و شمار میں سب سے زیادہ رہی ہے۔ ایلیئف نے خبردار کیا کہ اس سال 4 ملین بچے غذائی قلت کا شکار ہو سکتے ہیں اور اگر ان کا علاج نہ کیا گیا تو یہ بچے موت کے خطرے میں ہیں۔ یہ بھی پڑھیے:...
امریکا کے جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ اس تعیناتی سے متعلق گرین لینڈ کی حکومت کو پیشگی طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ امریکی اور کینیڈین دفاعی ادارے نوراڈ (NORAD) نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکی فضائیہ کے جنگی طیارے جلد گرین لینڈ میں قائم امریکی فوجی اڈے پر پہنچیں گے۔ نوراڈ کے مطابق اس عمل میں ڈنمارک کی حکومت کے ساتھ مکمل ہم آہنگی موجود ہے اور امریکی فورسز کو تمام ضروری سفارتی اجازت نامے حاصل ہیں۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ تعیناتی دفاعی منصوبہ بندی کا حصہ ہے اور اس کا مقصد خطے میں فضائی نگرانی اور دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔ مزید پڑھیں...
تہران (ویب ڈیسک) ایران کی عدلیہ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت مخالف عوامی احتجاج کے سلسلے میں اب تک سزائے موت کا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عدلیہ کے ترجمان نے کہا کہ قانونی کارروائی کا عمل سخت اور طویل ہے جس میں مہینوں یا سال لگ سکتے ہیں، ترجمان نے کہا کہ احتجاج میں شامل کچھ لوگ کرائے کے کارندے ہیں جن کے تعلقات اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی ’’موساد‘‘ اور امریکی ایجنسی ’’سی آئی اے‘‘ سے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ گمراہ ہونے والے مظاہرین اور اصل اشتعال انگیزی کرنے والوں کے درمیان فرق کرنے کی کوشش کر رہی ہے، سخت سزائیں صرف کافی ثبوتوں کی دستیابی کے...
گرین لینڈ تنازع پر ٹیرف کی دھمکی: یورپی ممالک نے ٹرمپ کو دو ٹوک جواب دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2026 سب نیوز یورپی ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں کو مسترد کر دیا ہے اور گرین لینڈ سے متعلق امریکی مؤقف کی کھل کر مخالفت کی ہے۔ یورپی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ دھمکیوں اور دباؤ کے ذریعے فیصلے مسلط نہیں کیے جا سکتے۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اتحادی ممالک کے خلاف امریکی ٹیرف کے استعمال کو غلط قرار دیا، جبکہ برطانیہ کی وزیر خارجہ یویٹ کوپر نے واضح کیا کہ گرین لینڈ کا مستقبل صرف وہاں کے عوام اور ڈنمارک کے فیصلے سے جڑا ہے، کسی...
امریکا کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم اور علامتی لمحہ اس وقت سامنے آیا جب غزالہ ہاشمی نے نائب گورنر کے عہدے کا حلف قرآنِ پاک پر اٹھا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ اس موقع کو امریکا میں مذہبی آزادی، تنوع اور جمہوری اقدار کی ایک نمایاں مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں پہلی مرتبہ کسی مسلم خاتون نے نائب گورنر کے منصب کا حلف قرآنِ پاک پر اٹھایا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزالہ ہاشمی نے حلف برداری کی تقریب میں قرآنِ پاک پر ہاتھ رکھ کر اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالنے کا حلف لیا، جسے ملک بھر میں ایک تاریخی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا...
امریکہ کے 3 بڑے کیتھولک مذہبی رہنماؤں نے امریکی خارجہ پالیسی کو اخلاقی اصولوں سے متصادم قرار دیتے ہوئے اس پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شکاگو، واشنگٹن ڈی سی اور نیوآرک کے آرچ بشپ حضرات کا کہنا ہے کہ موجودہ امریکی خارجہ فیصلے لاکھوں انسانوں کو مستقل غیر یقینی، غربت اور خوف کے کنارے دھکیل رہے ہیں، جو نہ صرف مسیحی تعلیمات بلکہ عالمی انسانی اقدار کے بھی خلاف ہے۔ Three U.S. Catholic archbishops on Monday decried the direction of American foreign policy, saying the country's "moral role in confronting evil around the world" was in question and that military action must only be used as an extreme last resort. https://t.co/ccK9OuyQFR — Hümeyra Pamuk (@humeyra_pamuk) January...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260120-01-15واشنگٹن (اے پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ کینڈا اپنے شمالی علاقے دشمنوں سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ تاس کے مطابق اس تشویش کا اظہار ٹرمپ نے اپنے معاونین کے ساتھ نجی بات چیت میں حالیہ ہفتوں کے دوران تواتر سے کیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خیال ہے کہ کینڈا کے شمالی علاقوں کو روس یا چین سے مبینہ خطرات لاحق ہیں اور کینیڈا کی حکومت کو اس صورتحال میں اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے تاہم روس اور چین دونوں نے امریکی صدر کے اس بیانیے کو مسترد کیا ہے۔چین نے اس سے قبل امریکی صدر کو اپنے آرکٹک عزائم کے...
واشنگٹن: (ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نوبل امن انعام پر مکمل کنٹرول ناروے کے پاس ہے۔ یورپی ممالک پر ٹیرف لگانے کے منصوبے پر 100 فیصد عمل کروں گا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ناروے بے شک کچھ بھی کہے نوبل امن انعام دینے پر مکمل کنٹرول اسی کے پاس ہے۔ انہوں نے یورپی ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یورپ کو گرین لینڈ کے معاملے کے بجائے روس اور یوکرین کے تنازع پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ کیونکہ یہ مسئلہ خطے اور عالمی امن کے لیے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ امریکی صدر نے یورپی ممالک پر ٹیرف...
ایران میں نئی قیادت کی تلاش کا وقت آگیا ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2026 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہیکہ ایران میں نئی قیادت کی تلاش کا وقت آگیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران میں حکومت کے خاتمیکا مطالبہ کرنے والے ملک گیر احتجاج کمزور پڑتے دکھائی دے رہے ہیں جب کہ ایرانی حکومت کا دعوی ہے کہ حالات مکمل کنٹرول میں ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران ٹرمپ ایران میں فوجی مداخلت کی متعدد دھمکیاں دے چکے ہیں اور گزشتہ منگل کو انہوں نے ایرانی عوام سے احتجاج جاری رکھنے اور اداروں پر قبضہ کرنے کی اپیل بھی کی تھی...
تل ابیب: اسرائیل نے غزہ میں مجوزہ بورڈ آف پیس کی تشکیل کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام اسرائیلی حکومت کی پالیسی کے خلاف ہے اور اس حوالے سے اسرائیل سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ سے متعلق کسی بھی انتظامی یا سیاسی فیصلے میں اسرائیل کو نظر انداز کرنا قابلِ قبول نہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ غزہ سے جڑے معاملات براہِ راست اسرائیل کی سلامتی اور قومی مفادات سے وابستہ ہیں، اس لیے کسی بھی بین الاقوامی یا علاقائی منصوبے میں اسرائیل کی رائے اور شمولیت ناگزیر ہے،غزہ کے مستقبل سے متعلق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکہ نے گرین لینڈ کی سیکیورٹی کے معاملات میں براہِ راست مداخلت کا اعلان کر کے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گرین لینڈ کی حفاظت اب امریکہ کے دائرہ اختیار میں آئے گی اور اس اقدام کا مقصد روس کے بڑھتے ہوئے خطرات کا مؤثر جواب دینا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیٹو برسوں سے ڈنمارک کو خبردار کرتا رہا کہ روسی خطرات پر توجہ دی جائے، لیکن ڈنمارک کی طرف سے مناسب اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے امریکہ اب خود یہ ذمہ داری سنبھالے گا۔صدر ٹرمپ کے اس بیان کے بعد یورپ میں تشویش کی لہر...
فائل فوٹوز وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ اور پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ میں ترمیم پر تکرار ہوگئی۔امین الحق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ میں ترمیم پر غور کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین کمیٹی امین الحق نے کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ میں اچھی ترامیم لائی جارہی ہیں، جمہوری طریقہ کار ہے کہ ایوان کو ساتھ لے کر چلیں، ارکان کا کہنا ہے کہ اس بل سے متعلق ان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ شرمیلا فاروقی نے شکوہ کیا کہ حکومت نے پیپلزپارٹی کی قانون ساز کمیٹی سے یہ بل ڈسکس نہیں کیا۔جس پر شزہ فاطمہ کا کہنا تھا...
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فلمی ڈائیلاگ مارنے اور ہوا میں تیر چلانے سے تحریکیں نہیں چلتی۔ اپنے بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ الیکٹرک بسیں سردی کے موسم میں عوام کیلئے ایک نعمت ثابت ہو رہی ہیں اور پنجاب کے شہری سستی اور لگژری سفری سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کا عام آدمی وزیراعلیٰ مریم نواز کو جدید سفری سہولت فراہم کرنے پر دعائیں دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ہر منصوبہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہے، جبکہ ماضی قریب میں پنجاب کے عوام کو بزدار اور گوگی جیسے لوگوں...
یورپی یونین کا امریکا کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنے پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2026 سب نیوز سٹاک ہوم: (آئی پی ایس) یورپی یونین نے امریکا کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنے پر غور شروع کر دیا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گرین لینڈ کے معاملے نے امریکا اور اس کے یورپی اتحادیوں کے درمیان تجارتی تنازع کھڑا کر دیا ہے اور یورپ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے متعدد یورپی ملکوں پر ٹیرف لگانے پر جوابی اقدامات کی وارننگ دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا متعدد یورپی ملکوں پر کسٹم ڈیوٹی لگائے گا، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدامات...
اسرائیل میں امریکا کے سابق سفیر ڈان شپیرو نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ چند ہفتوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈان شپیرو نے ایک اسرائیلی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ ایران کی موجودہ قیادت کو ہدف بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور آیت اللہ خامنہ ای اس فہرست میں شامل ہو سکتے ہیں۔ ڈان شپیرو سابق امریکی صدر بارک اوباما کے دور میں اسرائیل میں امریکی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ...
پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کو فلسطین سے متعلق مجوزہ بورڈ میں شمولیت کی دعوت ایک بڑی کامیابی ہے۔ امریکی صدر نے غزہ کے لیے قائم کیے جانے والے بورڈ آف پیس میں شرکت کے لیے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو مدعو کیا ہے۔ اس پیش رفت پر ردعمل دیتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ یہ دعوت پاکستان کے عالمی وقار اور اس کے مؤثر کردار کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اہم سفارتی کامیابی فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن/تل ابیب: اسرائیل کے لیے سابق امریکی سفیر ڈان شپیرو نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آنے والے ہفتوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے۔اسرائیلی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں ڈان شپیرو، جو سابق صدر بارک اوبامہ کے دور میں اسرائیل میں امریکی سفیر تعینات رہے، نے کہا کہ خطے میں کشیدگی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے اور امریکا ایران کے خلاف مزید سخت اقدامات پر غور کر رہا ہے۔یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایران میں تشدد، مظاہروں اور ہلاکتوں کا الزام امریکی صدر پر عائد کیا ہے۔...
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے شمال مغربی شام میں فضائی کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ سے وابستہ ایک اہم دہشتگرد رہنما کو ہلاک کر دیا ہے، جسے دسمبر میں 3 امریکیوں کی ہلاکت کے واقعے سے براہِ راست منسلک قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:شامی شہر حلب سے باغی جنگجوؤں کا مکمل انخلا، شہر پر حکومت کا کنٹرول قائم امریکی حکام کے مطابق جمعے کے روز ہونے والے فضائی حملے میں بلال حسن الجاسم مارا گیا، جو القاعدہ سے وابستہ تھا اور اس داعش اسنائپر سے براہِ راست رابطے میں تھا جس نے 13 دسمبر کو شام کے شہر پالمیرا کے قریب گھات لگا کر 2 امریکی فوجیوں اور ان کے مقامی مترجم کو قتل کر دیا...
یورپی یونین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ کے معاملے پر بڑھتے ہوئے ٹیرف دباؤ کے جواب میں اپنے سخت ترین تجارتی ہتھیار استعمال کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے، تاہم فی الحال ان اقدامات کو مؤخر رکھتے ہوئے آخری مرحلے کی سفارتی کوششوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ اتوار کو یورپی سفیروں کے ہنگامی اجلاس کے بعد رکن ممالک نے ڈنمارک اور گرین لینڈ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، لیکن فوری طور پر اینٹی کوئرشن انسٹرومنٹ کو فعال کرنے سے گریز کیا۔ اس انتہائی طاقتور تجارتی آلے کو اس کی شدت کے باعث ‘ٹریڈ بازوکا’ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو موصول ہونے والی دھمکیوں کے بعد یو ایس سیکرٹ سروس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، جس کے باعث صدارتی دوروں کے دوران غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ جہاں کہیں بھی صدر جاتے ہیں، ایک مضبوط اور جدید حفاظتی ٹیم ان کے ہمراہ ہوتی ہے، جسے ایلیٹ فوجی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مکمل معاونت حاصل ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق امریکی صدر کا حفاظتی نظام دنیا کے طاقتور ترین سیکیورٹی انتظامات میں شمار ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ: امریکی سیکریٹ سروس کی سربراہ مستعفی صدر کی حفاظت کی ذمہ داری پریزیڈینشل پروٹیکٹو ڈویژن کے پاس ہے، جو وفاقی، ریاستی، مقامی اور بین الاقوامی شراکت...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے فلسطین کی تعمیر نو کیلئے امریکی صدر کی طرف سے پاکستان کو مجوزہ بورڈ کی ممبر شپ کیلئے دعوت پاکستان کی عظیم سفارتی کامیابی اور اہل فلسطین کیلئے پاکستان کی ہر سطح پر کوششوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جس طرح امریکی صدر کیساتھ اور عالمی سطح پر فلسطینیوں کی ترجمانی کی وہ قابل فخر ہے ۔ وقت آگیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اس دعوت کو قبول کرکے پاکستان کے اُمت مسلمہ کیساتھ اہل فلسطین کیلئے کردار کو آگے بڑھائیں۔ بلا شبہ اس دعوت سے پاکستان کا عالمی وقار اور کردار واضح دنیا...
نفاذ یکم فروری سے کیا جائیگا،جب تک گرین لینڈ نہیں مل جاتا ٹیرف بڑھتا ہی جائیگا معاہدہ نہ ہونے پر یکم جون سے ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کر دیا جائے گا،امریکی صدر گرین لینڈ ملنے میں رکاوٹ اور ساتھ نہ دینے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی ممالک پر 10فیصد ٹیرف عائد کر دیا، جس کا باقاعدہ نفاذ یکم فروری سے کیا جائَے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ گرین لینڈ قبضہ یا اس کی خریداری پر معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں امریکہ یورپ کے 8 ممالک پر مرحلہ وار ٹیرف عائد کرے گا، اور یہ ٹیرف اس وقت تک برقرار رہیں گے جب تک امریکہ کو گرین لینڈ کی مکمل اور حتمی خریداری کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260119-08-11 واشنگٹن (مانیٹر نگ ڈ یسک) امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کے معروف پروفیسر جیفری نے ایران میں حالیہ فسادات کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایران میں جو صورتحال پیدا ہو رہی ہے وہ کسی داخلی ناکامی کا نتیجہ نہیں بلکہ بیرونی مداخلت کا شاخسانہ ہے۔ پروفیسر جیفری نے کہا کہ ایران میں ایک غیر معمولی، پرتشدد اور سفاک کھیل جاری ہے، جبکہ امریکی مین اسٹریم میڈیا اس حقیقت کو نظر انداز کر رہا ہے۔ پروفیسر جیفری کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کا اصل مقصد ایرانی عوام کی زندگی کو بدترین بنانا ہے تاکہ ملک میں رجیم چینج کی راہ ہموار کی جا سکے۔ مانیٹرنگ ڈیسک سیف...
پشاور: سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ’’امریکن بھابھی‘‘ کے چرچے زوروں پر ہیں جن کی پاکستان آمد اور پختونخوا کے کلچر سے محبت نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ امریکی خاتون مینڈی حال ہی میں پاکستان آئیں جہاں انہوں نے خیبرپختونخوا کے ثقافتی رنگ، موسم اور عوام کی جانب سے ملنے والی محبت اور مہمان نوازی کو بے حد سراہا۔ پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر سے ملنے پاکستان آئی ہیں اور یہاں آکر انہیں بے حد خوشی محسوس ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کا کلچر، روایات اور لوگوں کا خلوص دل کو چھو لینے والا ہے جس نے انہیں بے حد متاثر کیا۔ مینڈی نے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے انتظامی اور تعمیر نو کے معاملات کے لیے بنائے گئے بورڈ آف پیس میں وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کو شمولیت کی دعوت دے دی۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کو غزہ سے متعلق بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت ملی ہے، پاکستان غزہ میں امن و سلامتی کے لیے عالمی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں پائیدار امن کے لیے پاکستان بین الاقوامی برادری کے ساتھ رابطے میں رہے گا، مسئلہ فلسطین کا مستقل حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، پاکستان مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے سفارتی کاوشوں کی حمایت جاری رکھے گا۔...
فلسطین امن بورڈ میں پاکستان کوشمولیت کی دعوت عظیم کامیابی ہے، طاہر اشرفی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2026 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پاکستان علما کونسل نے امریکی صدر کے ساتھ پاکستان کو فلسطین کے مجوزہ بورڈ میں شمولیت کی دعوت کو عظیم کامیابی قرار دیا ہے ۔ لاہور سے پاکستان علما کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی تعمیر نو کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پاکستان کو مجوزہ بورڈ کی ممبر شپ کیلئے دعوت پاکستان کی عظیم سفارتی کامیابی اور اہل فلسطین کیلئے پاکستان کی ہر سطح پر کوششوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف...
امریکی افواج کا انخلا، عراق نے اپنے عین الاسد ایئر بیس کا کنٹرول سنبھال لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2026 سب نیوز بغداد (آئی پی ایس )عراق کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی افواج نے مغربی عراق میں واقع عین الاسد ایئر بیس سے مکمل طور پر انخلا کر لیا ہے، جس کے بعد عراقی فوج نے اس اہم فضائی اڈے کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔وزارتِ دفاع کے مطابق یہ اڈہ طویل عرصے سے امریکا کی قیادت میں قائم اتحاد کی افواج کے زیرِ استعمال تھا، تاہم اب تمام عسکری اور انتظامی اختیارات عراقی فورسز کے پاس منتقل ہو چکے ہیں۔ روئٹرز کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ یہ پیش رفت عراق کی...
فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ عمارتوں میں ایسا کوئی میکینزم نہیں، جس سے شہری محفوظ رہ سکیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال میں آگ لگنے کے 2500 سے زائد چھوٹے بڑے واقعات ہوئے ہیں، کمیٹیاں بنتی ہیں لیکن کام نہیں ہوتا۔دوسری طرف ایم کیو ایم پاکستان نے گل پلازا میں آتشزدگی کے ذمے داران کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔فائر سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرنے پر زور دیا اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا۔ ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ گل پلازا کا واقعہ انسانی سانحہ ہے ، گنجان آباد کاروباری مقامات پر حفاظتی انتظامات نہ ہونا ناقابلِ قبول ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومتِ...
اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو غزہ سے متعلق قائم کیے جانے والے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کو غزہ کے لیے بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت موصول ہو چکی ہے، پاکستان غزہ میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے عالمی کوششوں میں ہمیشہ فعال اور مثبت کردار ادا کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی غزہ میں پائیدار امن کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں انسانی بحران کے خاتمے، سکیورٹی کی بہتری اور تعمیر نو کے عمل میں...
امریکی سفارتخانے کی نشاندہی پر ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ کارروائی امریکی سفارتخانے کی نشاندہی پر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے عمل میں لائی، جس کے دوران طاہر شہباز اور رب نواز نامی دو ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، جو جعلسازی کے ذریعے 12 شہریوں کو امریکا بھجوانے کی کوشش میں ملوث تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق گینگ کے مزید دو ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
شام (ویب ڈیسک) امریکی فوجی کارروائی میں القاعدہ سے وابستہ رہنما ہلاک ہوگیا۔ شام عرب میڈیا کے مطابق امریکی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ امریکی فوجی دستوں نے القاعدہ سے وابستہ ایک رہنما کو ہلاک کر دیا ہے جو شام میں امریکیوں پر داعش کے حملے سے منسلک تھا۔سینٹ کام نے کہا کہ بلال حسن الجاسم کے داعش کے ایک مسلح شخص سے براہ راست روابط تھے جس نے 13 دسمبر کو شام کے شہر تدمر میں حملہ کر کے امریکی اور شامی اہلکاروں کو ہلاک اور زخمی کیا تھا۔ امریکی سینٹ کام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے ایک بیان میں کہاکہ 3 امریکیوں کی ہلاکت سے منسلک دہشت گرد کی موت...
غزہ میں امن کے لیے عالمی کوششوں میں پاکستان کو بڑی کامیابی ملی ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم کو غزہ امن بورڈ میں شرکت کی دعوت دے دی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غزہ میں قیام امن کے لے لے پاکستان کی شمولیت جاری رہے گی، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کو صدرِ امریکا کی جانب سے غزہ کے لیے قائم بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت موصول ہو گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان غزہ میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے عالمی کوششوں میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا، تاکہ فلسطین کے مسئلے کا پائیدار حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے واضح...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ سے متعلق قائم کیے جانے والے بورڈ آف پیس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو شامل ہونے کی دعوت دے دی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان کو غزہ کے حوالے سے بنائے گئے اس امن بورڈ میں شمولیت کی باقاعدہ پیشکش موصول ہو چکی ہے۔ ????PR No.2️⃣0️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣ Press Remarks by the Spokesperson https://t.co/loyy8yv0aR ????⬇️ pic.twitter.com/9SetjLwP1V — Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) January 18, 2026 ترجمان کے مطابق پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے عالمی سطح پر ہونے والی کوششوں میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا اور غزہ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے بین الاقوامی برادری سے مسلسل رابطے میں رہے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ...
اسرائیل نے غزہ میں مجوزہ ’’بورڈ آف پیس‘‘ کی تشکیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام اسرائیلی حکومت کی پالیسی کے خلاف ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اس بورڈ کی تشکیل کے حوالے سے اسرائیل سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ غزہ سے متعلق کسی بھی انتظامی یا سیاسی فیصلے میں اسرائیل کو نظر انداز کرنا قابلِ قبول نہیں ہے۔ اسرائیلی حکومت کا مؤقف ہے کہ غزہ سے جڑے معاملات براہِ راست اسرائیلی سلامتی اور قومی مفادات سے متعلق ہیں۔ اسرائیلی وزیرِ خارجہ گڈیون سار نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ بورڈ آف...
امریکی جریدے فارن افیئرز نے اپنے تازہ تجزیے میں کہا ہے کہ بھارت کا خود کو امریکا کا ایک مضبوط ’’اسٹریٹجک ستون‘‘ قرار دینے کا دعویٰ حالیہ واقعات کے بعد کمزور پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔ جریدے کے مطابق مئی 2025 کی پاک بھارت جنگ کے بعد واشنگٹن اور نئی دہلی کے تعلقات اپنی تاریخ کے شدید ترین تناؤ سے گزر رہے ہیں۔ فارن افیئرز کے مطابق جنگ بندی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو پاکستان نے کھلے دل سے سراہا، جبکہ بھارت نے امریکی ثالثی کو مسترد کیا۔ امریکی صدر کی جانب سے پاکستان کی سفارتی اور عسکری کامیابیوں کا بار بار ذکر اور پاکستانی قیادت کے ساتھ مثبت روابط بھارت کے لیے سفارتی سطح پر سبکی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور امریکا نے دوطرفہ سکیورٹی تعاون اور بارڈر مینجمنٹ میں مزید وسعت دینے پر اتفاق کر لیا ہے، جس کے تحت بارڈر سکیورٹی، کوسٹل گارڈز اور دیگر متعلقہ اداروں کو جدید امریکی آلات سے لیس کیا جائے گا۔یہ اتفاق رائے وزیر داخلہ محسن نقوی اور امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی قیادت میں آئے اعلیٰ سطحی وفد کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا، جس میں پاک امریکا تعلقات اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ملاقات میں دوطرفہ سکیورٹی تعاون اور بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے اشتراک کو مضبوط بنانے، امریکی اینٹی ٹیررسٹ اسسٹنٹس پروگرام کے ساتھ جاری تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اسی طرح بیورو...
گرین لینڈ اور ڈنمارک میں ہزاروں افراد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس منصوبے کے خلاف احتجاج کیا ہے جس کے تحت وہ گرین لینڈ کو امریکا کے زیرِ قبضہ لانا چاہتے ہیں۔ ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن سمیت مختلف شہروں اور گرین لینڈ کے دارالحکومت نوک (Nuuk) میں مظاہرے کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ گرین لینڈ حاصل کرنے پر بضد، یورپی اتحادی ڈنمارک کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے یہ احتجاج ایسے وقت میں ہوئے جب امریکی کانگریس کا ایک وفد کوپن ہیگن کے دورے پر موجود ہے۔ وفد کے سربراہ، ڈیموکریٹک سینیٹر کرس کونز نے صدر ٹرمپ کے بیانات کو ’غیر تعمیری‘ قرار دیا۔ Today in Copenhagen, 15.000 people showed up to protest against the American dictator...
ڈنمارک میں شدید سردی کے باوجود ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے گرین لینڈ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ کو ضم کرنے کی دھمکی کی شدید مذمت کی۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ امریکا گرین لینڈ کی خودمختاری کا احترام کرے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گرین لینڈ امریکا کی قومی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ اگر دیگر ممالک نے گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کی حمایت نہ کی تو وہ ان پر تجارتی ٹیرف عائد کر سکتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گرین لینڈ کی اسٹریٹیجک جغرافیائی حیثیت اور معدنی وسائل امریکا...
واشنگٹن/نئی دہلی(نیوز ڈیسک)عالمی میڈیا کے مطابق مئی 2025 کی پاک۔بھارت جنگ کے بعد امریکہ اور بھارت کے تعلقات اپنی تاریخ کے بدترین مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ امریکی جریدے فارن افیئرز کے تجزیے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ سفارتی رویّوں اور فیصلوں نے نئی دہلی کی خارجہ پالیسی کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ فارن افیئرز کے مطابق جنگ بندی میں امریکی صدر کے کردار کو پاکستان کی جانب سے سراہا گیا، جبکہ بھارت نے اسے مسترد کرنے کی کوشش کی۔ اس کے برعکس امریکی صدر کی جانب سے پاکستان کی کامیابی کا بارہا ذکر اور پاکستانی قیادت کے ساتھ غیر معمولی گرم جوشی کو بھارت کے لیے سفارتی سبکی قرار دیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں...
امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر جیفری ساکس (Jeffrey Sachs) نے ایران میں ہوئے حالیہ فسادات کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو ٹھہرا دیا۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ایران میں ایک غیر معمولی، پُرتشدد اور سفاک کھیل جاری ہے، خریدا ہوا اور جانبدار مین اسٹریم امریکی میڈیا بتاتا ہے کہ ایرانی حکومت نے معیشت پر کنٹرول کھو دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی میڈیا میں یہ نہیں بتایا جاتا کہ دراصل ایرانی معیشت کو تباہ کرنے والا ہی امریکا ہے، ہمیشہ کی طرح عوام سے جھوٹ بولا جاتا ہے کہ ایرانی حکومت اپنے عوام سے ظلم کر رہی ہے۔ معروف امریکی پروفیسر نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل کا اصل مقصد یہ ہے کہ...
برطانیہ کے وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے گرین لینڈ کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیٹو کے یورپی اتحادیوں پر مجوزہ تجارتی پابندیوں کو کھلے الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے اسے اتحادِ نیٹو کے اجتماعی تحفظ کے خلاف قرار دیا ہے۔ اسٹارمر کا کہنا ہے کہ اتحادی ممالک پر ٹیرف عائد کرنا نہ صرف غلط بلکہ ٹرانس اٹلانٹک تعلقات کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ برطانوی وزیرِاعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ نیٹو کے اتحادیوں کی اجتماعی سلامتی کے لیے کیے گئے اقدامات پر انہیں سزا دینا سراسر غلط ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ گرین لینڈ، ڈنمارک کی سلطنت کا حصہ ہے اور اس کے مستقبل...
راولپنڈی؍ واشنگٹن (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) کثیرالجہتی ماحول میں فوجی فارمیشنز کی کثیرالمجالی کارروائیاں (ملٹی ڈومین آپریشن) زمینی، فضائی، سائبر، الیکٹرانک وارفیئر، خودکار نظاموں اور اطلاعاتی کارروائیوں کو ایک متحد جنگی میدان میں مربوط کرتی ہیں۔ جہاں ہر سینسر ہر شوٹر سے منسلک ہوتا ہے۔ ہر اقدام اس انداز سے ترتیب دیا جاتا ہے کہ وہ اگلے مرحلے کی تشکیل کرے۔ حرکی جنگ، سپیکٹرم پر غلبہ، انتہائی درست فائر پاور اور کثیر سطحی فضائی دفاع کو یکجا کر کے مجموعی اور فیصلہ کن اثرات پیدا کیے جاتے ہیں۔ روایتی قوت، ڈرونز اور ادراکی جنگ (Cognitive Warfare) کا یہ ہم آہنگ امتزاج دشمن کی فیصلہ سازی، کمانڈ و کنٹرول اور جنگی ہم آہنگی کو منظم انداز میں کمزور...
لاہور+اسلام آباد (کامرس رپورٹر+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی جس میں پاک امریکہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیاگیا ملاقات میں دونوں فریقین نے پاک امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ملاقات میں دوطرفہ سکیورٹی تعاون، بارڈر مینجمنٹ، اور امریکی اداروں جیسے اینٹی ٹیررسٹ سسٹنٹس پروگرام اور بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ کے ساتھ جاری شراکت کو مضبوط بنانے پر بات ہوئی، مستقبل میں ہر سطح پر بہتر کوآرڈینیشن کے ذریعے پاک امریکہ تعاون کو مزید فروغ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔محسن نقوی نے...
معرکہ حوصلہ، مشترکہ تربیتی مشقیں دیرینہ دفاعی تعلقات کا مظہر ہیں، امریکی سینٹرل کمانڈ مشق نے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان باہمی اعتماد اور عملی تعاون کو مزید مضبوط کیا پاکستان اور امریکی افواج کی مشترکہ مشق انسپائرڈ گمبٹ سے دفاعی شراکت داری مزید مستحکم ہوگئی، امریکا نے پاکستان کے ساتھ مشترکہ مشق انسپائرڈ گمبٹ کو دفاعی تعلقات میں نئی جہت قرار دیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام)کے آفیشل ایکس اکائونٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ رواں ہفتے امریکی اور پاکستانی فوج نے نیشنل کائونٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں مشق انسپائرڈ گمبٹ کے دوران تربیت مکمل کی۔ اس مشترکہ مشق میں انفنٹری کی مہارتوں، جدید حکمتِ عملیوں اور انسدادِ دہشتگردی کی کارروائیوں پر خصوصی توجہ مرکوز...
حمیداللہ بھٹی آٹھ جنگیں بند کرانے کے عوض نوبل انعام کے طلبگارصدرٹرمپ کونیک نامی توحاصل نہیں ہوئی البتہ وینزویلا کے منتخب صدرنکولس مادوروکواہلیہ سمیت اغواکرانے کا چرچا خوب ہوگیاہے ۔ ایران پر حملے اور گرین لینڈ پر بزور قبضے کی دھمکیوں پربھی دنیا حیران ہے کہ جنگیں بندکرانے کادعویداراچانک بدمعاشی پرکیوں اُترآیاہے؟اِس کی وجہ قرضوں میں جکڑی دم توڑتی معیشت اور چینی عروج ہے۔ ممکن ہے ٹرمپ کی حکمت عملی سے امریکہ کو کچھ مالی فائدہ ہوجائے مگر بدمعاشی سے پیداہونے والی کشیدگی کے نقصانات زیادہ ہوں گے۔ بدمعاشی سے عرب اوریورپی ممالک دورہوجائیں گے اور لاطینی امریکہ کے ممالک بھی اپنے دفاع کومضبوط بناکرخطے میں ترقی کے عمل کی رفتار سست کر سکتے ہیں۔ کینیڈاسے تعلقات متاثر ہونے کابھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن/پیرس (آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گرین لینڈ امریکا کی قومی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے‘ اگر دیگر ممالک نے گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کی حمایت نہ کی تو وہ ان پر تجارتی ٹیرف عاید کر سکتے ہیں۔ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ گرین لینڈ کی اسٹریٹجک جغرافیائی حیثیت اور معدنی وسائل امریکا کے لیے ضروری ہیں‘ اگر امریکا نے گرین لینڈ پر قبضہ نہ کیا تو قومی سلامتی میں بڑا خلا پیدا ہو جائے گا، اس معاملے پر اِن کی ناٹو سے بات چیت جاری ہے۔ اس معاملے پر امریکی سینیٹر کرس کونز کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں دیے گئے زیادہ تر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آیت اللہ خامنہ ای نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران امریکی صدر کو ان جانی و مالی نقصانات اور بہتان تراشی کے لیے ’قصوروار‘ سمجھتا ہے جو انہوں نے ایرانی قوم پر ڈھائے۔ ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے کہا ہے کہ ان کی نظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں ہونے والے احتجاج کے اصل مجرم ہیں۔ ایران کے صوبے گیلان میں پولیس نے مجموعی طور پر 1500 سے زیادہ مظاہرین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ رضا پہلوی کا پاسداران انقلاب اور ایرانی کمانڈ اینڈ کنٹرول انفراسٹرکچر کے خلاف ’’سرجیکل اسٹرائیک‘‘ کا مطالبہ۔ مارکو روبیو اور سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر غزہ بورڈ آف پیس’ کے رْکن نامزد۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل نہیں چاہتا ہے امریکا ایران پر حملہ نہ کر ے ،اس وجہ یہ ہے اس سے اسرائیل پر شدید ایرانی حملوں کا خدشہ ہے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کسی نے مجھے ایران پر حملہ نہ کرنے پر آمدہ نہیں کیا تھا۔ 17جنوری کو وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا عرب ممالک اور اسرائیلی حکام نے انہیں ایران پر فوری حملہ نہ کرنے کے لیے قائل کیا؟ اس پر صدر ٹرمپ نے برملا کہا کہ تاحال حملہ نہ کرنے کا فیصلہ انہوں نے کسی کے دباؤ یا تجویز پر نہیں بلکہ ذاتی طور پر لیا اور اس کی ایک اہم وجہ بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران /واشنگٹن /ریاض/ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ حالیہ مظاہروں میں ہونے والی ہلاکتوں اور مالی نقصان کے اصل ذمہ دار ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان مظاہروں کے پیچھے براہ راست امریکی صدر ملوث ہیں‘ حالیہ ایران مخالف بغاوت اس لحاظ سے مختلف تھی کہ اس میں امریکی صدر ذاتی طور پر ملوث تھا۔ ایران نے جی سیون ممالک کا بیان مداخلت پسندانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں پرتشدد مظاہروں میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔ ایرانی حکام نے تہران میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوبی ایشیا ایک بار پھر ایک سنگین اسٹرٹیجک اور انسانی بحران کے دہانے پر کھڑا ہے۔ خطے میں پہلے ہی سیاسی کشیدگی، سرحدی تنازعات اور عدم اعتماد کی فضا موجود ہے، ایسے میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے جیسے عالمی سطح پر تسلیم شدہ اور دہائیوں سے کامیاب معاہدے کو کمزور کرنے کی کوشش نہ صرف دو طرفہ تعلقات کے لیے خطرناک ہے بلکہ پورے خطے کے امن اور بقا کے لیے بھی ایک گہرا سوالیہ نشان ہے۔ حال ہی میں امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ بھارت کے حالیہ اقدامات، خصوصاً دْلہستی اسٹیج ٹو منصوبہ اور آبی ڈیٹا کی فراہمی کی معطلی، براہِ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ کے معاملے پر برطانیہ، ڈنمارک اور دیگر یورپی ممالک کے خلاف اضافی تجارتی ٹیرف عائد کرنے کے منصوبے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اقدام نیٹو اتحادی ممالک کے ساتھ امریکا کے تعلقات میں ایک نئی کشیدگی کا باعث بن گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ گرین لینڈ حاصل کرنے پر بضد، یورپی اتحادی ڈنمارک کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے امریکی صدر کے مطابق یکم فروری سے ڈنمارک، ناروے، سویڈن، فرانس، جرمنی، برطانیہ، نیدرلینڈز اور فن لینڈ سے امریکا بھیجی جانے والی تمام اشیا پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا، جبکہ یکم جون سے یہ شرح بڑھا کر 25 فیصد کر دی جائے گی۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ ٹیرف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے اپنے تمام آپشنوں کو کھلا رکھا ہے اور حتمی طور پر کیا فیصلہ ہو گا، یہ خود صدر کے سوا کوئی نہیں جانتا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ تصدیق کیے جانے کے بعد کہ انہوں نے فی الحال ایران پر حملہ کرنے کا ارادہ مؤخر کر دیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی شدت میں نسبتاً کمی آئی ہے۔ تاہم، امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان رابطے کے باوجود تناؤ بدستور برقرار ہے۔ ٹرم کے مطابق ایران نے 800 مظاہرین کو سزائے موت دینے کا عمل روک...
بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ طالبان کی افغانستان میں واپسی کے بعد پیدا ہونے والے منفی اثرات کا سب سے زیادہ بوجھ پاکستان نے اٹھایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کو پاکستان نے خطے میں استحکام کے ایک ممکنہ موقع کے طور پر دیکھا اور سفارتی و انسانی بنیادوں پر طالبان کی حمایت بھی کی، تاہم اس کے نتائج توقعات کے برعکس نکلے۔ طالبان کی حکومت کے بعد پاکستان کی داخلی سلامتی کی صورتحال مزید خراب ہوئی اور ملک کو دہشت گردی کی نئی لہر کا سامنا کرنا پڑا۔ دی ڈپلومیٹ کے مطابق افغانستان میں اب بھی تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، القاعدہ اور...
اردن میں تعینات امریکی سفیر جیمز ہولٹسنائیڈر کو ایک ممتاز سابق سرکاری عہدیدار کی نمازِ جنازہ میں شرکت سے روک دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اردن کے جنوبی شہر کراک کے سابق میئر مرحوم عبداللہ الدیمور کے اہلِ خانہ اور ان کے قبیلے نے امریکی سفیر کو نماز جنازہ میں شرکت سے روکا۔ اہل خانہ اور قبیلے الدمور نے امریکی کو روکنے کا فیصلہ غزہ سے اظہارِ یکجہتی اور اردنی قبائلی روایات کے تحت کیا۔ سابق میئر کے اہلِ خانہ نے کہا کہ امریکی سفیر کو جنازے میں شرکت سے روکنے کی ایک بڑی وجہ امریکی پالیسیاں ہیں جس نے غزہ میں فلسطینی عوام کے قتل، تباہی، بے گھری اور بھوک میں اضافہ کیا۔ اہل خانہ کی جانب سے جاری...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے امورِ مملکت چلانے کے لیے عبوری انتظام اور نگرانی کے لیے بورڈ آف پیس کا اعلان کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بورڈ کو خود امریکی صدر سپروائز کریں گے اور اس کے ارکان میں زیادہ امریکی ہی شامل ہیں۔ البتہ ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ بورڈ آف پیس کا حصہ بننے کے لیے ترک صدر طیب اردوان کو بھی باضابطہ دعوت دی ہے۔ ترکیہ کے صدارتی دفتر نے بتایا کہ صدر اردوان کو امریکی ہم منصب کا خط بھی موصول ہوا ہے جس میں انھیں اس بورڈ کا بانی رکن بنانے کی پیشکش کی گئی ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے اس خط میں غزہ جنگ بندی اور اس کے بعد امن، عبوری حکمرانی اور تعمیر نو کے عمل میں ترکیہ کے کردار کو...
امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے بھارت کے سندھ طاس معاہدے کے خلاف اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے جنوبی ایشیا میں انسانی بحران پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔ جریدے کے مطابق بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بعد خطے میں پانی کی سیاست ایک نیا رخ اختیار کر چکی ہے اور یہ اقدام علاقائی کشیدگی بڑھا سکتا ہے۔ دی نیشنل انٹرسٹ نے بھارت کے دُلہستی اسٹیج II منصوبے کو سندھ طاس معاہدے کے خلاف قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت پانی کو اسٹریٹجک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جس سے جنوب ایشیا میں پانی کا بحران سنگین انسانی خطرہ بن سکتا ہے۔ امریکی جریدے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈنمارک: گرین لینڈ پر امریکی صدر ٹرمپ کے منصوبے کے خلاف ڈنمارک کی سڑکوں پر نکل آئے،زبردست احتجاج ریکارڈ کرایا۔مظاہرین نے ڈنمارک اور گرین لینڈ کے پرچم لہرائے اور اپنا پیغام دیا، احتجاج کا نام ’’ہینڈز آف گرین لینڈ‘‘رکھا گیا، جس میں مظاہرین نے خود ارادیت کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے آروہس، آلبورگ، اوڈینس اور گرین لینڈ کی دارالحکومت نوک میں بھی ہوئے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ کا مستقبل صرف گرین لینڈ کے لوگ طے کریں۔اس موقع پر عوام نے بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے احترام کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ یہ احتجاج ٹرمپ کی مخالف ممالک پر ٹیرف لگانے کی دھمکی کے بعد ہوا۔مظاہرین نے گرین لینڈ پر امریکی دباؤ کے خلاف متحد اور...
واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر ممکنہ حملے کے حوالے سے کہا ہے کہ اس فیصلے کے لیے کسی نے انہیں قائل نہیں کیا، بلکہ یہ فیصلہ انہوں نے خود اپنے تجزیے اور غور و فکر کے بعد کیا۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں نے ٹرمپ سے پوچھا کہ کیا عرب یا اسرائیلی حکام نے انہیں ایران پر حملہ مؤخر کرنے کے لیے راضی کیا، جس پر ٹرمپ نے واضح کیا کہ “کسی نے مجھے قائل نہیں کیا، میں نے خود اپنے آپ کو قائل کیا۔” صدر نے مزید کہا کہ گزشتہ روز ایران میں 800 افراد کو پھانسی دی جانی تھی، لیکن یہ عمل معطل کر دیا گیا، جس کا مثبت اثر پڑا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے تحت غزہ کے حکومتی امور کو حماس کی جگہ ایک امن بورڈ سے چلایا جائے گا جس میں عالمی رہنماؤں کو شامل کیا جائے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پیس آف بورڈ کے ارکان کا اعلان کردیا جس سے غزہ امن معاہدہ دوسرے مرحلے میں داخل ہوگیا۔ غزہ بورڈ آف پیس کے چیئرمین کے طور پر خود کو مقرر کرکے انتقالی حکمرانی اور امن منصوبے کو آگے بڑھانے کا ذمہ لیا ہے۔ 1997 سے 2007 تک برطانیہ کے وزیراعظم رہنے والے سر ٹونی بیئر غزہ بورڈ آف پیش کے بین الاقوامی رکن ہوں گے۔ امریکی صدر نے غزہ بورڈ آف پیس میں اپنے معتمد خاص اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کو بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: سندھ طاس معاہدے کے خلاف بھارتی اقدامات پر پاکستان کا اصولی اور قانونی مؤقف ایک بار پھر عالمی سطح پر درست ثابت ہو گیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق معروف امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے کھل کر پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے بھارت کی آبی پالیسیوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ دی نیشنل انٹرسٹ نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل کرنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں رکھتا اور اس حوالے سے پاکستان کا مؤقف مکمل طور پر درست اور عالمی قوانین کے مطابق ہے۔جریدے کے مطابق بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے دعوے اور اس پر عمل...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو خط لکھا ہے، جس میں غزہ کی صورتحال کے تناظر میں ایک نئے بین الاقوامی امن اقدام میں تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے غزہ کے مستقبل کے لیے ٹونی بلیئر اور امریکی جنرل کو اہم ذمہ داریاں سونپ دیں ترک صدارتی دفتر نے تصدیق کی ہے کہ خط میں صدر ٹرمپ نے ترک صدر کو غزہ کے لیے قائم کیے جانے والے مجوزہ بورڈ آف پیس میں بانی رکن بننے کی پیشکش کی ہے۔ ترک صدارتی دفتر کے مطابق خط میں غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے، فوری جنگ بندی اور غزہ میں امدادی کارروائیوں کو مؤثر بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ امریکی...
آیت اللہ خامنہ ای نے ایران میں فسادات کا ذمہ دار ٹرمپ کو قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2026 سب نیوز تہران(آئی پی ایس )ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے فسادات کا ذمہ دار امریکی صدر ٹرمپ کو قرار دے دیا۔آیت اللہ خامنہ ای کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت مخالف پروپیگنڈا امریکی اسرائیلی سازش ہے، پرامن مظاہروں کو دانستہ تشدد میں بدلا گیا، سکیورٹی فورسز نشانہ بنیں، عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، سرکاری تنصیبات پر حملے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل فسادات کی منصوبہ بندی اور عملی کارروائی میں شامل ہیں، فسادات کے ثبوت امریکی اور اسرائیلی شخصیات کے بیانات سے سامنے آچکے ہیں،...
امریکی شہر فلاڈیلفیا سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ نیوز اینکر جم ڈونوون نے رنگ برنگے موزوں کے شوق کے باعث ایک منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ ان کے پاس موزوں کی 1 ہزار 531 منفرد جوڑیوں کا ذخیرہ موجود ہے، جسے دنیا کی سب سے بڑی موزوں کی کلیکشن تسلیم کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی شہری نے انگریزی ٹائپنگ کا انوکھا ریکارڈ کس طرح اپنے نام کیا؟ جم ڈونوون کے مطابق دورانِ ملازمت ناظرین نے ان کے رنگین موزوں کو خاص طور پر نوٹس کیا، جس کے بعد مداحوں نے انہیں تحفے کے طور پر نت نئے موزے بھیجنا شروع کر دیے، کئی مداحوں نے تو ایسے موزے بھی ارسال کیے جن پر خود جم ڈونوون کی...
واشنگٹن: امریکا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیر انسانی رویے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں ایک جسمانی طور پر معذور خاتون عالیہ رحمان کو فیڈرل ایجنٹس نے بدترین سلوک کا نشانہ بنایا۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست منی سوٹا میں پیش آیا، جہاں نقاب پوش اہلکاروں نے خاتون کو زبردستی گاڑی سے باہر نکالا اور گھسیٹتے ہوئے حراست میں لے لیا۔ عالیہ رحمان امریکا میں پیدا ہوئیں اور ایک سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر کام کرتی ہیں۔ انہوں نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ وہ ٹریومیٹک برین انجری کے علاج کے لیے ایک طبی مرکز جا رہی تھیں جب فیڈرل ایجنٹس نے ان کی گاڑی روک لی۔ انہوں...
تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حالیہ بغاوت کے تناظر میں امریکہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ ایران پر اپنا اثر و رسوخ قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اپنے بیان میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے دعویٰ کیا کہ ملک میں پرتشدد مظاہروں اور اس بغاوت کے پیچھے امریکی سازش کار تھے اور اس کے نتیجے میں ملک کو جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سازش میں براہِ راست ملوث تھے اور ایران میں ہونے والے فتنہ انگیز اقدامات کو ہوا دینے والے عناصر کی حمایت کی، امریکہ ایران کی سائنسی...
ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے مشرقِ وسطیٰ میں ایک بار پھر جنگی خدشات کو ہوا دے دی ہے، جہاں امریکا نے خطے میں اپنی عسکری موجودگی کو نمایاں طور پر بڑھاتے ہوئے طیارہ بردار جنگی بیڑا روانہ کر دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق عالمی سفارتی حلقوں کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کے اندر حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں اور واشنگٹن کی جانب سے سخت بیانات کا سلسلہ بھی تیز ہو چکا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی چین کے سمندر میں تعینات طیارہ بردار جنگی بیڑا USS Abraham Lincoln مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ یہ بیڑا...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے سندھ طاس معاہدے کے خلاف بھارتی اقدامات پر سخت تنقید کرتے ہوئے پاکستان کے مؤقف کی بھرپور حمایت کر دی ہے۔ جریدے کے مطابق بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بعد جنوبی ایشیا میں پانی کی سیاست نے خطرناک رخ اختیار کر لیا ہے، جو خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام کا سبب بن سکتا ہے۔ دی نیشنل انٹرسٹ کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی نہ صرف علاقائی تنازعات کو بڑھائے گی بلکہ جنوبی ایشیا میں پانی کے بحران کو بھی شدید کر سکتی ہے، جو ایک بڑے انسانی المیے میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ جریدے نے بھارت کے دُلہستی اسٹیج۔II منصوبے...
فوٹو: ایکس/ امریکی سینٹرل کمانڈ پاکستان اور امریکی افواج کی مشترکہ مشق انسپائرڈ گمبٹ سے دفاعی شراکت داری مزید مستحکم ہوگئی، امریکا نے پاکستان کے ساتھ مشترکہ مشق انسپائرڈ گمبٹ کو دفاعی تعلقات میں نئی جہت قرار دیا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ رواں ہفتے امریکی اور پاکستانی فوج نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں مشق انسپائرڈ گمبٹ کے دوران تربیت مکمل کی۔ اس مشترکہ مشق میں انفنٹری کی مہارتوں، جدید حکمتِ عملیوں اور انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی، مشق نے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان باہمی اعتماد، ہم آہنگی اور عملی تعاون کو مزید مضبوط کیا۔واضح رہے انسپائرڈ گمبٹ 2026 مشق...
وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے دوطرفہ سکیورٹی تعاون اور بارڈر مینجمنٹ کے ضمن میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ امریکی اداروں اینٹی ٹیررسٹ اسسٹنٹس پروگرام اور بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ کے ساتھ جاری تعاون مزید مضبوط کیا جائے گا اور ہر سطح پر پاک امریکہ تعاون کے لیے کوآرڈینیشن بہتر بنائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک جرائم میں ملوث افراد کی نشاندہی جدید سافٹ ویئر کے ذریعے کی جائے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حالیہ بغاوت کے تناظر میں امریکہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ ایران پر اپنا اثر و رسوخ قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اپنے بیان میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے دعویٰ کیا کہ ملک میں پرتشدد مظاہروں اور اس بغاوت کے پیچھے امریکی سازش کار تھے اور اس کے نتیجے میں ملک کو جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سازش میں براہِ راست ملوث تھے اور ایران میں ہونے والے فتنہ انگیز اقدامات کو ہوا دینے والے عناصر کی حمایت کی، امریکہ ایران کی سائنسی...
بھارت کا پانی کو سٹریٹجک ہتھیار بنانا بڑا انسانی خطرہ بن سکتا ہے: امریکی جریدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2026 سب نیوز واشنگٹن: سندھ طاس معاہدے کے خلاف بھارتی اقدامات پر امریکی جریدے نے پاکستانی مؤقف کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ بھارتی اقدامات سے جنوبی ایشیا میں بڑا انسانی خطرہ بن سکتا ہے۔امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بعد جنوبی ایشیا میں پانی کی سیاست نے نیا رخ اختیار کر لیا، سندھ طاس معاہدے کی معطلی علاقائی کشیدگی بڑھائے گی۔ دی نیشنل انٹرسٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کا دُلہستی اسٹیج۔II منصوبہ سندھ طاس معاہدے کے خلاف قدم ہے، بھارت پانی کو سٹریٹجک ہتھیار بنا رہا...
سکردو کے علماء نے اعلان کیا ہے امریکہ و اسرائیل سن لیں کہ اگر مقام معظم رہبری کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھنے کی کوشش کی تو ہم پر واجب ہے کہ امریکہ کی تنصیبات جہاں کہیں بھی ہوں اس کو ملیامیٹ کریں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز: سکردو کے علماء نے اعلان کیا ہے امریکہ و اسرائیل سن لیں کہ اگر مقام معظم رہبری کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھنے کی کوشش کی تو ہم پر واجب ہے کہ امریکہ کی تنصیبات جہاں کہیں بھی ہوں اس کو ملیامیٹ کریں۔ علماء نے کہا کہ وقت کا فرعون و دجال ٹرمپ اور نیتن یاہو ہے، ان دجالوں کے سامنے وقت کا حسین کھڑا ہے، زمانے کا علمدار کھڑا ہے، سید...
تصویر، اسکرین گریب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی ہے۔اس ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال اور دو طرفہ سیکیورٹی تعاون و بارڈر مینجمنٹ کے ضمن میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔علاوہ ازیں مستقبل میں ہر سطح پر پاک امریکا تعاون مضبوط بنانے کے لیے کوآرڈینیشن بہتر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ بیرونِ ملک جرائم میں ملوث افراد کی نشاندہی جدید سافٹ ویئر کے ذریعے کی جائے گی۔ جدید آلات سے بارڈر سیکیورٹی اور کوسٹل گارڈز کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا، فیڈرل کانسٹیبلری کی تنظیمِ نو میں امریکی تعاون کا...
وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے دوطرفہ سکیورٹی تعاون اور بارڈر مینجمنٹ کے ضمن میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ امریکی اداروں اینٹی ٹیررسٹ اسسٹنٹس پروگرام اور بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ کے ساتھ جاری تعاون مزید مضبوط کیا جائے گا اور ہر سطح پر پاک امریکہ تعاون کے لیے کوآرڈینیشن بہتر بنائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک جرائم میں ملوث افراد کی نشاندہی جدید سافٹ ویئر...
اویس کیانی : اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات ہوئی جس میں پاک امریکہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی سربراہی میں آئے ہوئے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں فریقین نے پاک امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ خیرپور ؛ خسرہ کی وبا بے قابو ، 3 ننھے پھول مرجھاگئے ملاقات میں دوطرفہ سکیورٹی تعاون، بارڈر مینجمنٹ، اور امریکی اداروں جیسے اینٹی ٹیررسٹ سسٹنٹس پروگرام اور بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ...
وفاقی وزیر داخلہ سے امریکی وفد کی ملاقات، بارڈر سکیورٹی اور سائبر کرائمز میں تعاون پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی امریکی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، باہمی مفادات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔دونوں فریقین نے دوطرفہ سکیورٹی تعاون، بارڈر مینجمنٹ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر امریکی اداروں اینٹی ٹیررسٹ اسسٹنٹس پروگرام (ATA) اور بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ (INL) کے ساتھ...
جنگ کے بعد غزہ کے انتظامات کے لیے ٹونی بلیئر اور امریکی فوجی سربراہ کا تقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2026 سب نیوز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ کے بعد غزہ کے انتظامات کے لیے سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کو ایک اہم کردار دیا ہے اور ایک امریکی فوجی افسر کو نئی قائم ہونے والی سکیورٹی فورس کی قیادت سونپی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق صدر ٹرمپ نے غزہ کی نگرانی کے لیے ایک بورڈ کے ارکان کا اعلان کیا ہے جس میں اکثریت امریکیوں کی ہے۔ یہ قدم اس وقت اُٹھایا گیا ہے جب غزہ کا انتظام سنبھالنے والی فلسطینی ماہرین کی کمیٹی نے قاہرہ میں اپنا پہلا اجلاس منعقد...
اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کی، جس میں پاک امریکہ تعلقات، دوطرفہ سکیورٹی تعاون اور بارڈر مینجمنٹ کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں:وزیرداخلہ محسن نقوی کی ٹانک دھماکے کی شدید مذمت، شہید پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعہ کو امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی سربراہی میں آئے ہوئے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے پاک امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ سکیورٹی تعاون، بارڈر مینجمنٹ،...