شام میں امریکی کارروائی، القاعدہ کا اہم رہنما ہلاک،سینٹ کام
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
شام (ویب ڈیسک) امریکی فوجی کارروائی میں القاعدہ سے وابستہ رہنما ہلاک ہوگیا۔
شام عرب میڈیا کے مطابق امریکی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ امریکی فوجی دستوں نے القاعدہ سے وابستہ ایک رہنما کو ہلاک کر دیا ہے جو شام میں امریکیوں پر داعش کے حملے سے منسلک تھا۔سینٹ کام نے کہا کہ بلال حسن الجاسم کے داعش کے ایک مسلح شخص سے براہ راست روابط تھے جس نے 13 دسمبر کو شام کے شہر تدمر میں حملہ کر کے امریکی اور شامی اہلکاروں کو ہلاک اور زخمی کیا تھا۔
امریکی سینٹ کام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے ایک بیان میں کہاکہ 3 امریکیوں کی ہلاکت سے منسلک دہشت گرد کی موت اس بات کا اظہار ہے کہ ہم اپنی افواج پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا تعاقب کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ 13دسمبر 2025 کو حملہ ہونے کے بعد سے امریکی افواج شام میں حملے کر رہی ہیں اور امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس نے داعش کے 100 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ہم کبھی نہیں بھولیں گے اور حملوں کی شدت کبھی کم نہیں کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سینٹ کام
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔