پاکستان اور امریکا کا دوطرفہ سکیورٹی تعاون و بارڈر مینجمنٹ میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان اور امریکا نے دوطرفہ سکیورٹی تعاون اور بارڈر مینجمنٹ میں مزید وسعت دینے پر اتفاق کر لیا ہے، جس کے تحت بارڈر سکیورٹی، کوسٹل گارڈز اور دیگر متعلقہ اداروں کو جدید امریکی آلات سے لیس کیا جائے گا۔
یہ اتفاق رائے وزیر داخلہ محسن نقوی اور امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی قیادت میں آئے اعلیٰ سطحی وفد کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا، جس میں پاک امریکا تعلقات اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں دوطرفہ سکیورٹی تعاون اور بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے اشتراک کو مضبوط بنانے، امریکی اینٹی ٹیررسٹ اسسٹنٹس پروگرام کے ساتھ جاری تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اسی طرح بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ کے ساتھ تعاون بڑھانے اور مستقبل میں ہر سطح پر بہتر کوآرڈینیشن کے ذریعے پاک امریکا شراکت داری کو مستحکم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اجلاس میں ایف آئی اے، فیڈرل کانسٹیبلری اور سائبر کرائم ایجنسی کے افسران کے لیے تربیتی پروگرامز پر غور کیا گیا، جبکہ امریکا کے تعاون سے ایف آئی اے میں سینٹر فار ٹرانسفارمیشن کرائم اور ایک اکیڈمی کے قیام پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ بیرون ملک جرائم میں ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے جدید سافٹ ویئر سے استفادہ کیا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :