کینیڈا اپنے شمالی علاقوں کی حفاظت نہیں کرسکتا ،ٹرمپ کی نئے تنازع کی تیاری
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260120-01-15
واشنگٹن (اے پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ کینڈا اپنے شمالی علاقے دشمنوں سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ تاس کے مطابق اس تشویش کا اظہار ٹرمپ نے اپنے معاونین کے ساتھ نجی بات چیت میں حالیہ ہفتوں کے دوران تواتر سے کیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خیال ہے کہ کینڈا کے شمالی علاقوں کو روس یا چین سے مبینہ خطرات لاحق ہیں اور کینیڈا کی حکومت کو اس صورتحال میں اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے تاہم روس اور چین دونوں نے امریکی صدر کے اس بیانیے کو مسترد کیا
ہے۔چین نے اس سے قبل امریکی صدر کو اپنے آرکٹک عزائم کے لیے بہانے کے طور پر استعمال کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ روس نے خطے کی عسکریت پسندی کی مسلسل مخالفت اور اسے پرامن تعاون کے لیے ایک زون قرار دیا ہے۔ انتظامیہ کے ایک اور سینئر اہلکار نے کہا کہ مقصد امریکی قیادت میں نصف کرے کو مضبوط کرنا ہے، کینیڈا کی شمالی سرحد کو محفوظ بنانا بھی اس وژن کا اہم حصہ ہے۔گرین لینڈ کی صورتحال کے برعکس امریکی صدر کینیڈا کو خریدنے یا اس کی شمالی سرحد کے ساتھ امریکی فوجیوں کو تعینات کرنے بارے بات نہیں کر رہے ، اس کے بجائے ان کی توجہ کینیڈا پر اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے اور دوطرفہ فوجی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے پر مرکوز ہے جس میں بہتر مشترکہ تربیت، گشت میں اضافہ اور وہاں ابتدائی وارننگ کے نظام کو اپ ڈیٹ کرنا شامل ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔