اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرولیم مصنوعات کی طرح بجلی کے بل میں بھی عوام پر بجلی کی لاگت سے زیادہ حکومتی ٹیکسز کا بوجھ ہے۔ صارفین صرف 6 قسم کے ٹیکسز کی مد میں 27 روپے فی یونٹ تک ادا کرنے پر مجبور ہیں۔ فیول چارجز اس کے علاوہ ہیں۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بجلی بل صرف بجلی کا نہیں بلکہ اس میں ٹیکسز کا انبار بھی شامل ہے، جی ایس ٹی، انکم ٹیکس، ایڈوانس ٹیکس، اضافی سیلز ٹیکس اور کمرشل صارف کے لیے ایکسٹرا سیلز ٹیکس سمیت سالانہ 900 ارب روپے کے ٹیکسز بھی اسی بل کا حصہ ہیں۔

نجی ٹی وی کو دستیاب دستاویزکے مطابق صارفین بجلی پر تقریباً 8 روپے ٹیکس، 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ گردشی قرض سرچارج،15 روپے 69 پیسے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں ادا کرتے ہیں۔

وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال سے انڈونیشین ویکسین ساز کمپنی بایئو فارما کے سربراہ کی ملاقات

دستاویز کے مطابق صارفین سے 708 ارب روپے صرف جی ایس ٹی کی مد میں جمع ہوتے ہیں۔ نیپرا کے مطابق رواں سال صارفین 233 ارب روپے گردشی قرض سرچارج ادا کرچکے جو آئندہ بھی جاری رہے گا۔

صارفین کو کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 1946ارب روپے ادا کرنا ہوں گے۔ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ اور فیول چارجز پر مزید ٹیکس اس کے علاوہ ہے۔
 

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کی مد میں کے مطابق

پڑھیں:

کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔

بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔

        View this post on Instagram                      

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف