رہبر معظم کی طرف میلی آنکھ سے دیکھی تو امریکی تنصیبات ملیامیٹ کریں گے، سکردو میں علماء کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
سکردو کے علماء نے اعلان کیا ہے امریکہ و اسرائیل سن لیں کہ اگر مقام معظم رہبری کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھنے کی کوشش کی تو ہم پر واجب ہے کہ امریکہ کی تنصیبات جہاں کہیں بھی ہوں اس کو ملیامیٹ کریں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز: سکردو کے علماء نے اعلان کیا ہے امریکہ و اسرائیل سن لیں کہ اگر مقام معظم رہبری کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھنے کی کوشش کی تو ہم پر واجب ہے کہ امریکہ کی تنصیبات جہاں کہیں بھی ہوں اس کو ملیامیٹ کریں۔ علماء نے کہا کہ وقت کا فرعون و دجال ٹرمپ اور نیتن یاہو ہے، ان دجالوں کے سامنے وقت کا حسین کھڑا ہے، زمانے کا علمدار کھڑا ہے، سید علی خامنہ ای زمانے کا حسین ہیں، اور آج تک کوئی حسینی کسی یزید کے آگے جھگ نہیں سکا اور نہ ہی جھکے گا۔ اس سے پہلے رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی حمایت اور ان سے بھرپور اظہار یکجہتی کیلئے سکردو میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔ ہزاروں افراد پر مشتمل ریلی مرکزی جامع مسجد سے شروع ہوئی جو یادگار شہداء پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ انجمن امامیہ بلتستان نے کل اس ریلی کا اعلان کیا تھا۔ ریلی کے شرکاء نے امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور بعد ازاں سکردو کی فضا لبیک خامنہ ای کے زوردار نعروں سے گونج اٹھی۔ سخت سردی اور برفباری کے باؤجود ہزاروں افراد نے ریلی میں شریک ہو کر رہبر معظم سے اپنی بھرپور حمایت و تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔