محسن نقوی سے امریکی وفد کی ملاقات، پاک امریکا سیکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کی، جس میں پاک امریکہ تعلقات، دوطرفہ سکیورٹی تعاون اور بارڈر مینجمنٹ کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیرداخلہ محسن نقوی کی ٹانک دھماکے کی شدید مذمت، شہید پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعہ کو امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی سربراہی میں آئے ہوئے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے پاک امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں دوطرفہ سکیورٹی تعاون، بارڈر مینجمنٹ، اور امریکی اداروں جیسے اینٹی ٹیررسٹ اسسٹنٹس پروگرام اور بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ کے ساتھ جاری شراکت کو مضبوط بنانے پر بات ہوئی۔ مستقبل میں ہر سطح پر بہتر کوآرڈینیشن کے ذریعے پاک امریکہ تعاون کو مزید فروغ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، محسن نقوی
محسن نقوی نے کہا کہ بیرون ملک جرائم میں ملوث افراد کی نشاندہی جدید سافٹ ویئر کے ذریعے کی جائے گی، اور ایف آئی اے، فیڈرل کانسٹیبلری اور سائبر کرائم ایجنسی کے افسران کے لیے تربیتی پروگرامز جاری رہیں گے۔ امریکی تعاون سے ایف آئی اے میں سنٹر فار ٹرانسفارمیشن کرائم اور اکیڈمی کے قیام کے امور بھی آگے بڑھائے جائیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ بارڈر سیکیورٹی اور کوسٹل گارڈز کو جدید امریکی آلات سے لیس کیا جائے گا، جس سے ان کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وفاقی سطح پر پہلا اینٹی ٹیررسٹ ونگ ہوگا جو صوبوں کے ساتھ موثر کوآرڈینیشن کرے گا۔
ملاقات میں امریکی وفد نے پاکستان کی سکیورٹی کوششوں کو سراہا اور اعلان کیا کہ وہ دوطرفہ اشتراک بڑھانے کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری، ڈی جی نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی، ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن، آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی وفد محسن نقوی وزیرداخلہ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی وفد محسن نقوی وزیرداخلہ محسن نقوی
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔