اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ  قیامِ امن کے لئے  ایف سی بلوچستان نارتھ کی قربانیاں انمٹ ہیں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فورس کا کردار قابلِ تحسین ہے۔وفاقی وزیر داخلہ   اور وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایف سی کے افسران اور جوانوں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے قیامِ امن میں فورس کے کردار کی تعریف کی۔ اس موقع پر ایف سی بلوچستان نارتھ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمانوں کو سلامی پیش کی۔محسن نقوی اور سرفراز بگٹی نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور شہدائے ایف سی بلوچستان نارتھ کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ میجر جنرل محمد عاطف مجتبی نے وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلی بلوچستان کا افسران سے تعارف کرایا۔آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ کی جانب سے فورس کی تربیت، آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے افسران اور جوانوں کی فتنہ الہندوستان کے خاتمے کیلئے   دی جانے والی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ فورس نے بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے میں شجاعت اور بہادری کی تاریخ رقم کی ہے اور ایف سی بلوچستان نارتھ کے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت پر قوم کو فخر ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ قیامِ امن کے لئے  ایف سی بلوچستان نارتھ کی قربانیاں انمٹ ہیں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فورس کا کردار قابلِ تحسین ہے۔وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ ایف سی بلوچستان نارتھ کے سپوت بہادری سے بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا صفایا کر رہے ہیں اور بلوچستان حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان اور آئی جی بلوچستان پولیس بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی:

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔

ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

  •  بلوچستان کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:شہباز شریف
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل