وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ صوبے بھر کے تمام اسکولوں، کالجوں، جامعات اور اسپتالوں میں فائبر آپٹک کیبل بچھانے کے لیے 3 ارب روپے کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری نوکریاں آن لائن میرٹ پر تقسیم ہوں گی، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا اعلان

جمعے کے روز کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد عوام کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنا ہے تاہم اس کے استعمال کی مؤثر نگرانی بھی یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نے صوبے کے کم آبادی والے اور دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ ٹاورز کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے ذرائع ریاست اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف غلط مقاصد کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ سنگان جیسے علاقوں میں جہاں آبادی نہ ہونے کے برابر ہے وہاں 4 جی انٹرنیٹ سروس دستیاب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ان علاقوں کے اوپر سے گزرتا ہوں تو وہاں 4 جی چل رہا ہوتا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ یہ ٹاورز کس نے اور کس مقصد کے لیے نصب کیے۔

مزید پڑھیے: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی نئی ذمے داری، چیف آف بگٹی قبائل مقرر

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان سہولتوں کی نگرانی نہ کی گئی تو شدت پسند عناصر انہیں ریاست اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف استعمال کر سکتے ہیں۔

’ ایف سین نے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کیے‘

صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے بتایا کہ خاران میں حالیہ کارروائی کے دوران فرنٹیئر کور (ایف سی) نے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

ان کے مطابق یہ دہشت گرد بینک لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے اور مجموعی طور پر 15 سے 20 افراد بینکوں میں داخل ہونے کی کوشش میں ملوث تھے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک شہری زخمی ہوا، جسے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ)  میں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف مقامات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔

ان کے مطابق دہشتگردوں نے اے ٹی ایم مشینیں توڑنے کی کوشش کی اور ایک بینک سے 34 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوئے۔

مزید پڑھیں: بلوچوں کو قوم پرستی کے نام پر لاحاصل جنگ میں ڈالا گیا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی پریس کانفرنس

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ واقعات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ نظریاتی بنیادوں پر کام کرنے والے عناصر اب ڈکیتی اور مالی جرائم کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایف سی دہشتگرد ہلاک فائبر آپٹکس وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایف سی دہشتگرد ہلاک فائبر ا پٹکس وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سرفراز بگٹی کرتے ہوئے کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • بحری جہازوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ منجمد ایرانی اثاثوں سے کیا جائے گا، ٹرمپ کا بڑا اعلان
  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی